بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کو وسیع پیمانے پر تقسیم کریں
۱ ہم سب کیلئے اکتوبر اور نومبر مصروفیت کے مہینے ہونگے۔ اکتوبر کے پہلے ۱۱ دنوں کے دوران، ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کرینگے۔ بعدازاں، اتوار، اکتوبر ۱۲ سے اتوار، نومبر ۱۶ تک، ہم بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی عالمگیر تقسیم میں حصہ لیں گے۔ اِِس اہم پیغام کو اپنے علاقے کے تمام لوگوں تک پہنچانا ہمارا شرف ہوگا۔ یہ اِس سوال کا جواب ہے: ”کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھینگے؟“ اِس خاص مہم میں، ہم ہفتے کے دوران، بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ تقسیم کرینگے۔ ویکاینڈز پر ہم بادشاہتی خبر پیش کرنے کے علاوہ رسالوں کے تازہترین شماروں کو بھی نمایاں کرینگے۔
۲ کون حصہ لے سکتے ہیں؟ حسبِمعمول، بزرگ اِس کام میں پیشپیش ہونگے۔ ہر کوئی بادشاہتی خبر تقسیم کرنے سے لطف اُٹھاتا ہے اور مہم کے دوران، بِلاشُبہ کافی پبلشر ایک یا دو مہینے کیلئے امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کروائیں گے۔ دیگر پبلشر خدمتگزاری میں معمول سے زیادہ وقت صرف کرنا چاہینگے۔
۳ کیا آپکا کوئی بائبل طالبعلم ہے جو علم کی کتاب سے بخوبی مطالعہ کر رہا ہو اور جو جلد ہی میدانی خدمت میں جانے کے لائق ٹھہریگا؟ شاید وہ اِس وقت غیربپتسمہیافتہ پبلشر بن سکتا ہے تاکہ وہ بادشاہتی خبر کی مہم میں شرکت کر سکے۔ اشتہار متعارف کروانے کے لئے ایک سادہ سی پیشکش کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، کوئی کہتا ہے: ”یہ پیغام اتنا اہم ہے کہ اِس مہینے ساری دُنیا میں اِسکی تقسیم ۱۶۹ زبانوں میں کی جائیگی۔ مَیں آپ کو آپکی ذاتی کاپی دینا چاہونگا۔“ چھوٹے بچے بھی اِس ہیجانخیز کام میں عمدہ حصہ لے سکتے ہیں۔
۴ کتابی مطالعہ کروانے والوں کو اپنے گروپ کے تمام افراد کی حوصلہافزائی کرنی چاہئے کہ وہ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم میں بھرپور حصہ لیں۔ ایسے پبلشر بھی ہو سکتے ہیں جو سرگرم نہیں ہیں لیکن وہ حوصلہافزائی پا کر خدمت میں دوبارہ سرگرم ہو سکتے ہیں۔ اِس مہم سے قبل، بزرگوں کو اُن میں سے ہر ایک سے یہ جاننے کے لئے ملاقات کرنی چاہئے کہ خدمتگزاری کے اِس پہلو میں شرکت کیلئے، تجربہکار پبلشروں کیساتھ جانے میں اُنکی مدد کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے۔
۵ ہم خدمت کیلئے کب جمع ہو سکتے ہیں؟ اِس تمام کارگزاری کے لئے گروپوں کے طور پر گواہی دینے کے لئے انتظامات کرنا زیادہ عملی اور مناسب ہوگا۔ اگر ممکن ہو تو روزانہ، ویکاینڈ اور شام کے وقت خدمت کے لئے اجلاس منظم کِیا جانا چاہئے۔ اِن کا ایسے اوقات پر منعقد کِیا جانا، پبلشروں اور پائنیروں کو اِس قابل بنائے گا کہ وہ گواہی دینے کے اِس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔ سکول کے طالبعلموں، شفٹ میں کام کرنے والوں اور دیگر کے فائدے کے لئے بعدازدوپہر بھی جمع ہونے کے انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔ خدمتی نگہبان کو اِس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ منادی کیلئے گھربہگھر یا کاروباری علاقہ کافی ہو تاکہ ہر کوئی اِس میں بھرپور شرکت کر سکے۔ ایسا علاقہ جس میں پبلشروں کی تعداد زیادہ ہے تو اُنہیں اِس سلسلے میں بصیرت سے کام لینا چاہئے کہ کتنے پبلشر تفویضکردہ علاقے میں کام کرینگے۔
۶ گھر پر نہ ملنے والوں کی بابت کیا کریں؟ ہم زیادہ سے زیادہ اصحابِخانہ سے ذاتی طور پر باتچیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ وضاحت کر سکیں کہ اُنہیں بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کیوں پڑھنی چاہئے۔ لہٰذا جب آپ جاتے ہیں اور گھر پر کوئی موجود نہیں تو پتہ نوٹ کر لیں اور کسی اور وقت دوبارہ جائیں۔ اگر مہم کے گزشتہ ہفتے میں ایسے لوگوں سے ملنے کی آپکی کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئیں تو آپ بادشاہتی خبر کی ایک کاپی اُنکے دروازے پر ایسی جگہ چھوڑ سکتے ہیں جہاں راہگیروں کی نظر نہ پڑے۔ رہائشی علاقوں میں، اُن لوگوں کو بادشاہتی خبر دینے کیلئے چوکس رہیں جو شاید گلی میں سے گزر رہے ہیں۔ جب آپ دیہی علاقے میں کام کر رہے ہیں اور جہاں علاقہ اتنا زیادہ ہے کہ مہم کے دوران اُسکا احاطہ نہیں کِیا جا سکتا تو پہلی ہی ملاقات پر گھر نہ ملنے والوں کے پاس بادشاہتی خبر کی کاپی چھوڑی جا سکتی ہے۔
۷ ہمارا نشانہ کیا ہے؟ کلیسیاؤں کو نومبر ۱۶ کو مہم کے خاتمے سے قبل، بادشاہتی خبر کی اپنی تمام رسد استعمال کرتے ہوئے اپنے علاقے کا احاطہ کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ اگر آپ کی کلیسیا کا علاقہ وسیع ہے اور کسی کے ساتھ کام کرنے کی بجائے تنہا کام کرنا محفوظ ہے تو شاید آپ ایسا کرنا زیادہ عملی پائینگے۔ یہ آپ کو خوشخبری کیساتھ زیادہ سے زیادہ مستحق اشخاص تک رسائی کرنے کے قابل بنائیگا۔ (متی ۱۰:۱۱) بریفکیس کی بجائے اپنے ہاتھ میں چند اشتہار اور جیب یا پرس میں بائبل رکھنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اِس بات کا یقین کر لیں کہ آپ نے دکھائی جانے والی تمام دلچسپی کا اچھا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
۸ کیا آپ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں؟ بزرگوں کو پہلے سے اندازہ لگا لینا چاہئے کہ کلیسیا کو کتنے اضافی رسالوں کی ضرورت پڑے گی اور اُس کے مطابق آرڈر بھی دے دینا چاہئے۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کیلئے آرڈر دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر کلیسیا کو یہ بھیج دی گئی ہے۔ سپیشل، ریگولر اور امدادی پائنیر میں سے ہر ایک کو تقسیم کیلئے ۲۵۰ کاپیاں ملیں گی جبکہ کلیسیائی پبلشروں کو فی پبلشر ۵۰ کاپیاں دی جائینگی۔ ہمیں کام تفویض کِیا جا چکا ہے۔ کیا آپ اِس مسرورکُن کارگزاری میں حصہ لینے کے مشتاق ہیں؟ بِلاشُبہ آپ ہیں۔ آئیے بائبل پر مبنی بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کے اِس اہم پیغام کی ممکنہ طور پر وسیع تقسیم کریں!