اکتوبر ۱۶ سے نومبر ۱۲ تک ایک خاص مہم!
۱ ”جھوٹے مذاہب کا خاتمہ نزدیک ہے!“ یہ بادشاہتی خبر نمبر ۳۷ کا موضوع ہے۔ اسے اگلے مہینے پوری دُنیا میں تقسیم کِیا جائے گا۔ اکتوبر کی پندرہ تاریخ تک ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کریں گے۔ سوموار اکتوبر ۱۶ سے شروع کرکے اتوار نومبر ۱۲ تک بادشاہتی خبر نمبر ۳۷ کو بڑے پیمانے پر تقسیم کِیا جائے ۔ مہم کے دوران ہم ہفتے اور اتوار والے دن تازہترین رسالوں کے ساتھ اس اشتہار کو پیش کریں گے۔
۲ مہم میں کون حصہ لے سکتے ہیں: وہ سب لوگ جو سرگرمی سے بادشاہتی خوشخبری کی منادی کر رہے ہیں۔ بعض شاید اس وقت کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوں۔ کیا آپ کے بچے یا بائبل طالبعلم روحانی ترقی کر رہے ہیں؟ اگر وہ غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے کے قابل ہیں تو اُن کی مدد کریں کہ وہ بزرگوں سے باتچیت کریں۔ بزرگوں کو سُست پڑ جانے والے مبشروں کے پاس جانا اور اُن کی حوصلہافزائی کرنی چاہئے کہ وہ بھی اِس مہم میں حصے لینے کے لئے تجربہکار مبشروں کے ساتھ ملکر کام کریں۔
۳ تمام کلیسیاؤں کو بادشاہتی خبر نمبر ۳۷ کی رسد بھیجی جا رہی ہے۔ مبشر اور پائنیر کمازکم ۵۰ کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ ایسے دلچسپی رکھنے والے اشخاص جو ابھی تک مبشر نہیں بنے وہ اپنے خاندان کے لئے یا دوستوں کے لئے پانچ اشتہار حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ سب کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اکتوبر اور نومبر کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالتے وقت فارم کے پیچھے تقسیمشُدہ اشتہاروں کی تعداد ضرور تحریر کریں۔ ہر مہینے کے آخر پر کلیسیا کا سیکرٹری تقسیمشُدہ اشتہاروں کی مجموعی تعداد ٹرانسلیشن آفس کو بھیجے گا۔ اِس مہم کے ختم ہو جانے کے بعد بچ جانے والے اشتہاروں کو ہم اپنی خدمتگزاری کے ہر حلقے میں پیش کر سکتے ہیں۔
۴ کچھ یوں کہیں: ”مَیں آپ کے پاس ایک اہم پیغام لے کر آیا ہوں۔ یہ پیغام ساری دُنیا میں دیا جا رہا ہے۔ ہم یہ اشتہار مُفت دے رہے ہیں۔ آپ اسے ضرور پڑھئے گا۔“ اپنی پیشکش کو مختصر رکھنے سے آپ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اِس دوران ہمیں بیگ لے کر جانے کی ضرورت نہیں۔ دلچسپی ظاہر کرنے والے لوگوں کا نام اور پتا ضرور اپنے پاس لکھ لیں۔
۵ اپنے علاقے میں کیسے کام کریں: اس بادشاہتی خبر کو گلیوں اور بازاروں میں دینے کی بجائے گھرباگھر اور کاروباری علاقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کریں۔ گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کا نام اور پتا لکھ لیں اور کسی دوسرے وقت یا دن پر واپس جانے کی کوشش کریں۔ نومبر ۶ سے گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے دروازہ پر اشتہار چھوڑا جا سکتا ہے۔ اگر کلیسیا کے پاس زیادہ علاقہ ہے تو بزرگ اکتوبر ۱۶ سے نومبر ۱۲ کے دوران بھی گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے دروازہ پر بادشاہتی خبر کو چھوڑنے کے بارے میں غوروخوض کر سکتے ہیں۔
۶ ’بڑے بابل‘ کی تباہی نزدیک آ رہی ہے۔ اس کے خاتمے سے پہلے لوگوں کو بڑے بابل سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ (مکا ۱۴:۸) اِس مہم میں حصہ لینے کے لئے ابھی سے منصوبہسازی کریں تاکہ آپ سب لوگوں کو یہ جاننے میں مدد دے سکیں کہ جھوٹے مذاہب کا خاتمہ نزدیک ہے!