”خداوند کے کام میں افزائش کرنا“
۱ ہم یقیناً اپریل اور مئی کے دوران تھیوکریٹک کارگزاریوں کا مصروف جدوَل رکھنے کی اُمید کرتے ہیں! ۱۴ اپریل کو ہم مسیح کی موت کی یادگاری منائینگے۔ اُس اہم موقع پر حاضر ہونے کیلئے جتنے زیادہ لوگوں کو ممکن ہو سکے حوصلہافزائی دی جانی چاہئے: کاروباری واقفکار، بےایمان رشتہدار، ہممکتب، نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص اور بائبل طالبعلم۔ آپ جن لوگوں کو مدعو کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اُنکی ایک فہرست بنائیں تاکہ کوئی رہ نہ جائے۔
۲ اسکے بعد ہم میموریل پر حاضر ہونے والے تمام اشخاص کی حوصلہافزائی کرینگے کہ ۲۸ اپریل کو ”جھوٹے مذہب کا خاتمہ نزدیک ہے“ کے موضوع پر ایک سپیشل پبلک تقریر کو سنیں۔ یہ اُمید کی جاتی ہے کہ بہت سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص جو اس واضح پیغام کو سنتے ہیں وہ صرف خاص مواقع پر ہی نہیں بلکہ باقاعدہ بنیاد پر کلیسیا کیساتھ رفاقت رکھنے کی ضرورت کو محسوس کرینگے۔
۳ اسپیشل بادشاہتی خبر کا ریلیز کِیا جانا: ۲۸ اپریل کے اجلاس کی اہم بات بروقت چار صفحات پر مشتمل بادشاہتی خبر نمبر ۳۴ کا ریلیز کِیا جانا ہوگی جسے ۱۹ مئی تک وسیع پیمانے پر تقسیم کِیا جائیگا۔ کیا آپ اس بات سے متفق نہیں ہونگے کہ اس میموریل سال کے دوران ”خداوند کے کام میں افزائش“ کرنا ہوگی؟—۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸۔
۴ بادشاہتی خبر کی رسد ہر کلیسیا کو بھیجی جائیگی۔ گتے کے جن ڈبوں میں بادشاہتی خبر رکھی ہوگی اُنہیں محفوظ مقام پر سنبھال کر رکھنا چاہئے اور ۲۸ اپریل کے پروگرام کے اختتام سے پہلے کھولا نہیں جانا چاہئے۔ اُس وقت پر بادشاہتی خبر بھائیوں میں اور عوام میں تقسیم کرنے کیلئے دستیاب ہوگی۔ ۲۸ اپریل کو کلیسیائی اجلاسوں، سرکٹ اسمبلیوں یا سپیشل اسمبلی ڈے پروگراموں کے اختتام پر حاضرین میں سے ہر ایک کو ایک کاپی حاصل ہوگی تاکہ وہ اسکی خاص خاص باتوں سے واقف ہو سکیں اور اسکی تقسیم کیلئے لیس ہو سکیں۔
۵ بزرگوں کے پاس کر نے کو بہت کام ہوگا: اس مہینے کے شروع میں بزرگوں کی جماعت کو خاص مہم کی تفصیلات پر گفتگو کرنے کیلئے جمع ہونا چاہئے۔ کلیسیاؤں کو اپنے تمام تفویضشُدہ علاقے کا احاطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ مہم کے ختم ہونے سے پہلے، اُن علاقوں میں کام کرنے کی خاص کوشش کریں جن کا گزشتہ چھ ماہ سے احاطہ نہیں کِیا گیا۔ کام کی اہمیت کے پیشِنظر، جتنا زیادہ ممکن ہو ہم خدمتگزاری کیلئے وقت نکالنا چاہینگے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ معمول سے زیادہ پبلشر امدادی پائنیروں کے طور پر نام درج کرائینگے۔ بالکل اسی طرح بہتیرے بائبل طالبعلم اجازت پانے والے نئے غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر ہمارے ساتھ شامل ہونگے۔ جب ہم مِل کر خداوند کے کام میں محنت کرینگے تو ہمیں کیا ہی پُرمسرت موقع حاصل ہوگا!
۶ کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والوں کو ویکاینڈز پر اور جمعہ کے دنوں پر گواہی دینے والے گروپ کیلئے قطعی انتظامات کرنے چاہئیں۔ ہر ایک کو ایک سرگرم حصہ لینے کیلئے حوصلہافزائی دی جانی چاہئے۔ ویکاینڈ پر کارگزاری کے علاوہ، مہم کے دوران ہفتے میں کمازکم ایک مرتبہ شام کی گواہی کا جدوَل بنایا جانا چاہئے۔ بعض شاید اضافی حصہ لینے کے خواہشمند طالبعلموں کو موقع فراہم کرنے کیلئے سکول کے بعد خدمت کیلئے ملنا چاہینگے۔
۷ اجلاس برائے میدانی خدمت کا جدوَل بنایا جانا چاہئے تاکہ پبلشر اور پائنیر ہر روز خدمتگزاری میں جلدی کام شروع کر سکیں۔ ان اجلاسوں کو مختصر ہونا چاہئے۔ ہر ایک کو بادشاہتی خبر کی ایک سادہ سی پیشکش کو نمایاں کرنا چاہئے۔ خدمت کیلئے بعدازدوپہر کے اجلاسوں میں ایسے لوگوں کیساتھ واپسی ملاقاتیں کرنے کی غرض سے ایک یا دو تجاویز شامل ہو سکتی ہیں جنہوں نے بادشاہتی خبر کو قبول کِیا ہے۔ تاہم، بعض پبلشر شاید صبح اور دوپہر دونوں وقتوں میں تقسیم کے کام میں شامل ہونے کو ترجیح دیں۔ اس مقصد کیلئے، خدمتی نگہبان اس بات کا یقین کرنا چاہیگا کہ کافی علاقہ دستیاب ہے۔ دلچسپی ظاہر کرنے والے ہر شخص کا نام اور پتہ گھرباگھر ریکارڈ پر درج کرنا چاہئے۔ مختصر سی گفتگو کے خاص نکات کا اندراج آراء کے کالم میں کِیا جا سکتا ہے۔ یہ بعدازاں ہفتے یا مہینے کے دوران واپسی ملاقات کیلئے راہ ہموار کریگا۔
۸ اگر ایک کلیسیا دوسری کلیسیا کی اُسکے علاقے کا احاطہ کرنے میں مدد کرتی ہے تو دلچسپی رکھنے والے اشخاص کے نام اور پتے اُس علاقے کی حامل کلیسیا کو ہی واپس کئے جانے چاہئیں۔
۹ اَے اولاد والو! کیا آپ کے بچے غیربپتسمہیافتہ پبلشر بننے کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض کلیسیاؤں میں باادب بچے کئی سال سے اپنے بپتسمہیافتہ والدین کیساتھ خدمتگزاری میں شامل ہوئے ہیں اور بچے، اگرچہ وہ ابھی تک خوشخبری کے مبشر نہیں ہوتے پھر بھی بہت مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ والدین کو سوچنا چاہئے کہ آیا اُنکے بچے واقعی اس شرف کے لائق ہیں۔ بزرگوں میں سے دو خاندان کے سردار کیساتھ تمام پہلوؤں پر باتچیت کر سکتے ہیں اور تعیّن کر سکتے ہیں کہ آیا بچے کو ایک غیربپتسمہیافتہ پبلشر کے طور پر شمار کِیا جا سکتا ہے۔—اوایم صفحات ۹۹-۱۰۰۔
۱۰ کیا آپکی کلیسیا کے علاقے میں کوئی ایسے پبلشر ہیں جو یہوؔواہ کیلئے حمد کی قربانیاں چڑھانے میں سرگرم نہیں رہے؟ (عبرانیوں ۱۳:۱۵) بعض جو سُست ہیں وہ شاید بائبل کے اخلاقی معیاروں کی مسلسل پابندی کرنے کے باوجود حوصلہشکنی سے یا زندگی کی فکروں سے مغلوب ہو گئے ہیں۔ بزرگوں میں سے کسی ایک کی دوستانہ ملاقات اِنہیں کلیسیا کیساتھ باقاعدہ رفاقت کی جانب اور مناسب وقت پر خدمتگزاری میں ایک نئی کارگزاری کی جانب واپس آنے کی تحریک دے سکتی ہے۔
۱۱ وہ سب جو لائق ہیں اس پُرمسرت کام میں حصہ لے سکتے ہیں: کیا آپ بچوں یا نوجوانوں میں سے بعض گھرباگھر کی خدمتگزاری میں شریک ہونے کو مشکل پاتے ہیں؟ آپ نئے اشخاص کی بابت کیا ہے جنکا منادی کے کام میں تجربہ محدود ہے؟ آپ اس خاص بادشاہتی خبر کیساتھ کام کرنا بہت پُرمسرت پائینگے! صرف ایک سادہ سی پیشکش ہی درکار ہے۔
آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”اس ماہ ہم پوری دنیا میں ۲۳۲ ممالک کے اندر ایک اہم پیغام پھیلا رہے ہیں۔ یہ پیغام اہم ہے کیونکہ یہ ہمیں اس بات پر ایمان رکھنے کی ٹھوس وجوہات دیتا ہے کہ جن مسائل کا آجکل ہمیں سامنا ہے اُنکا حل موجود ہے۔ ہم چاہینگے کہ آپ اپنی ذاتی کاپی حاصل کریں۔“
یا آپ اِسے استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”اس ماہ تقریباً پانچ ملین رضاکار بیسیوں زبانوں میں ایک اہم پیغام پھیلا رہے ہیں۔ یہ ایسے لوگوں کیلئے تیار کِیا گیا ہے جو اُن مسائل کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں جو آجکل ہم سب کو درپیش ہیں۔ یہ رہی آپکی ذاتی کاپی۔“
ہو سکتا ہے کہ آپ کیلئے یہ سادہ سی پیشکش موزوں ہو:
▪ ”ہم ہر ایک کی اس اہم پیغام کو پڑھنے کیلئے حوصلہافزائی کر رہے ہیں جسکا عنوان ہے [بادشاہتی خبر کا عنوان پڑھیں]۔ غور کریں کہ یہ صفحہ ۲ پر . . . کے بڑھتے ہوئے مسائل کے سلسلے میں کیا بیان کرتا ہے۔ [بادشاہتی خبر سے منتخب جملے کو پڑھیں] ہمیں یقین ہے کہ آپ اس بروقت پیغام کے باقی حصے کو پڑھنے سے لطف اُٹھائینگے۔ ”یہ ہے آپکی کاپی۔“
۱۲ ہر ایک میں جو بادشاہتی خبر قبول کرتا ہے ذاتی دلچسپی لیں۔ دھیمے اور واضح انداز میں بات کریں؛ اپنی پیشکش کو عجلت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے علاقے کا احاطہ مکمل طور پر کرنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اُن تمام لوگوں کو ذاتی کاپی دے دی گئی ہے جو بادشاہتی خبر پڑھنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص گھر پر موجود نہیں تو بڑی احتیاط سے اپنے گھرباگھر ریکارڈ کو پُر کریں تاکہ آپ صاحبِخانہ کو بادشاہتی خبر پیش کرنے کیلئے کسی مناسب وقت پر واپس آ سکیں۔ جب کوئی شخص مواد کو پڑھنے میں دلچسپی دکھاتا ہے تو اس بادشاہتی خبر کو گلی کوچوں میں گواہی کے کام میں استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ کاپیوں کو بلاامتیاز ہی بانٹنا نہیں چاہئے گویا کہ یہ دستی اشتہار ہوں۔ اسکے برعکس، راہگیروں کے پاس جائیں اور ظاہرکردہ پیغام کی اہمیت واضح کریں۔ بادشاہتی خبر کو غیررسمی گواہی میں استعمال کریں جیسے کہ سفر کرتے وقت یا اپنے دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران ساتھی ملازمین کو گواہی دیتے وقت۔ وہ جو صاحبِفراش ہیں یا پھر علیل ہیں ملاقاتیوں، ڈاکٹروں اور نرسوں، سیلزمینوں اور اپنے گھر آنے والے دیگر اشخاص کو انہیں پیش کر سکتے ہیں۔
۱۳ مہم کے دوران آپ کتنی واپسی ملاقاتیں کرینگے؟ بلاشُبہ بہت ساری، کیونکہ اُن سب کیساتھ دوبارہ ملاقات کرنی چاہئے جنہوں نے بادشاہتی خبر میں دلچسپی دکھائی ہے۔ پہلی ملاقات پر، یہ نہایت عمدہ بات ہے کہ صرف بادشاہتی خبر کو ہی اُجاگر کِیا جائے۔ پھر، جب آپ واپس جاتے ہیں تو بادشاہتی خبر کے پیغام کے بروقت ہونے کی بابت کچھ تبصرے پیش کریں۔ صاحبِخانہ نے جو کچھ پڑھا ہے جب اُس پر وہ اپنی رائے پیش کرتا ہے تو غور سے سنیں۔ اُسکے تبصرے اس بات کو جاننے میں آپکی مدد کرینگے کہ تازہترین رسالوں میں سے کونسا پیش کریں اور شاید مزید مباحثوں کیلئے کیسے تیار ہوں۔ اگر آپ واپسی ملاقات پر موافق جوابیعمل حاصل کرتے ہیں تو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔—۱-کرنتھیوں ۳:۶، ۷۔
۱۴ ”تمہاری محنت . . . بیفائدہ نہیں ہے“: کیا یہ سب کام سودمند ثابت ہوگا؟ پولسؔ نے کرنتھیوں کو یقین دلایا: ”تمہاری محنت خداوند میں بیفائدہ نہیں ہے۔“ (۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸) سالوں کے دوران، بادشاہتی خبر تقسیم کرنے کی ہماری کاوشوں کو بہت برکت ملی ہے۔ ایک خالی اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے والے کسی جوڑے کو دراز میں بادشاہتی خبر کی ایک پُرانی کاپی ملی۔ سارے اپارٹمنٹ میں صرف یہی ایک چیز رہ گئی تھی۔ اسے پڑھنے کے بعد، اُنہوں نے مقامی کلیسیا سے رابطہ کِیا اور بائبل مطالعے کی درخواست کی۔ اُنہوں نے تمام اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا اور بعد میں بپتسمہ لینے کی خواہش کا اظہار کِیا۔ شاید آپکی چھوڑی ہوئی کاپی بھی ایسے ہی نتائج پیدا کرے!—کےایم ۷۴/۱۱ ص۔ ۱؛ نیز دیکھیں جاگو! (انگریزی) نومبر ۸، ۱۹۷۶، صفحہ ۱۵۔
۱۵ ہمارے سامنے ایک بہت بڑا کام ہے۔ ہر کلیسیا کیلئے ہمارا نشانہ یہ ہے کہ مئی ۱۹ تک اپنے علاقے کی تفویض کو پورا کرے یا اگر بادشاہتی خبر کو تقسیم کرنے کیلئے وقت کو بڑھانے کی ضرورت ہے تو اس ماہ کے آخر تک بڑھا دے۔ کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ ہر باقاعدہ اور امدادی پائنیر بادشاہتی خبر کی ۲۵۰ کاپیاں حاصل کریگا۔ ہر کلیسیائی پبلشر کو ۵۰ کاپیاں حاصل ہونگی۔ پبلشروں اور پائنیروں کو اُتنی ہی کاپیاں لینی چاہئیں جتنی وہ تقسیم کرنے کے قابل ہونگے اور اضافی کاپیوں کو دوسروں کے استعمال کیلئے واپس کر دینا چاہئے۔ اس سلسلے میں اچھا تعاون اس اہم پیغام کی وسیعتر تقسیم کے ممکن ہونے کو یقینی بنائیگا۔ اگر علاقے کی بہت بڑی تفویض کی وجہ سے بعض کلیسیاؤں نے مئی کے وسط تک اپنے علاقے کا احاطہ نہیں کِیا اور کاپیاں ابھی تک دستیاب ہیں تو قریبی کلیسیاؤں کو مدد کیلئے دعوت دینا عملی بات ہو سکتی ہے۔ دیگر کلیسیاؤں میں اگر پبلشر امدادی پائنیروں کے طور پر نام درج کروانے سے یا زیادہ مرتبہ خدمتگزاری میں شامل ہونے سے اپنی کارگزاری کو بڑھائیں تو ضرورت کو مقامی سطح پر ہی پورا کِیا جا سکتا ہے۔
۱۶ اگر ہمیں اپنا کام پورا کرنا ہے تو یہوؔواہ کیلئے پوری جان سے عقیدت درکار ہوگی۔ (کلسیوں ۳:۲۳) زندگیاں اُلجھی ہوئی ہیں۔ لوگ آجکل کی دنیاوی حالتوں کے مفہوم کو نظرانداز کرنے کی استطاعت نہیں رکھ سکتے۔ وقت ختم ہو رہا ہے۔ اُنہیں اس حقیقت کا سامنا کرنا ضرور ہے کہ انسان کے پاس اس دنیا کے مسائل کا حل موجود نہیں ہے۔ خدا کے پاس حل موجود ہے۔ وہ جو خدا کی برکت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اُنہیں چاہئے کہ اُسکے تقاضوں کی مطابقت میں بلاتاخیر فیصلہکُن انداز میں کارروائی کریں۔
۱۷ ۱۹ مئی کو خاص مہم کے اختتام پر کیا ہم اپنے ہاتھوں کو ڈھیلا ہونے دینگے؟ نہیں! ہم پولسؔ کی الہامی مشورت کے مطابق مصروف رہینگے۔