یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏97 ص.‏ 1
  • کارگزاری کیلئے وسیع دروازہ کُھلا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کارگزاری کیلئے وسیع دروازہ کُھلا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ڈھونڈنے کا کام—‏مُنادی کے کام کا اہم پہلو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • جوانی میں یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کا انتخاب کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • اُن علاقوں میں شفٹ ہوں جہاں مبشروں کی زیادہ ضرورت ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 11/‏97 ص.‏ 1

کارگزاری کیلئے وسیع دروازہ کُھلا ہے

۱ خوشخبری کے پُرجوش مناد کے طور پر پولس نے بڑی سرگرمی سے اُن علاقوں کی تلاش کی جن میں زیادہ کام کئے جانے کی ضرورت تھی، اُن میں سے ایک افسس کا شہر تھا۔ وہاں منادی کرنے میں اُسے اتنی عمدہ کامیابی حاصل ہوئی کہ اُس نے ساتھی مسیحیوں کو لکھا:‏ ”‏میرے لئے ایک وسیع اور کارآمد دروازہ کُھلا ہے۔“‏ (‏۱-‏کر ۱۶:‏۹‏)‏ پولس نے اُس علاقے میں کام کرنا جاری رکھا اور بہت سے افسیوں کی ایماندار بننے میں مدد کی۔—‏اعما ۱۹:‏۱-‏۲۰،‏۲۶‏۔‏

۲ آجکل ہمارے لئے بھی کارگزاری کا وسیع دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ ہمارے پاس ایسی کلیسیاؤں کی مدد کرنے کا موقع ہے جو ہر سال اپنے علاقے میں پوری طرح کام نہیں کر پاتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوششیں بعض علاقوں کی ضرورت کو پورا کر سکتی ہیں۔—‏مقابلہ کریں ۲-‏کرنتھیوں ۸:‏۱۳-‏۱۵‏۔‏

۳ کیا آپ زیادہ ضرورت والے علاقے میں خدمت کر سکتے ہیں؟‏ کیا آپ نے کسی دوسری جگہ خدمت کرنے کے امکان پر دُعائیہ غوروفکر کِیا ہے؟ آپ اپنے ہی شہر میں کسی کلیسیا کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ کیوں نہ سرکٹ اوورسیئر سے اس سلسلے میں بات‌چیت کریں اور دیکھیں کہ وہ کیا تجویز کرتا ہے؟ یا ایسا بھی ممکن ہے کہ آپکی اپنی کلیسیا کے علاقے میں قوتِ‌سماعت سے محروم یا مختلف زبان بولنے والے لوگ ہوں جنکی دیکھ‌بھال کرنے کے قابل کوئی نہیں۔ اِس ضرورت کو پورا کرنے کی غرض سے کیا آپ اُنکی زبان سیکھنے کیلئے تگ‌ودَو کر سکتے ہیں؟ یا پھر کوئی ایسا فرق زبان بولنے والا قریبی گروپ یا کلیسیا ہو سکتی ہے جو ’‏مالک سے مزید بادشاہتی کارکن بھیجنے کیلئے منت کر رہی ہو۔‘‏ (‏متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏)‏ اگر ایسا ہے تو کیا آپ مدد کرنے کے قابل ہیں؟‏

۴ حالیہ دہوں میں، ہزاروں مسیحی خاندان کٹائی کے کام میں بھرپور حصہ لینے کیلئے دیگر جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ایسا کرنے والے ایک جوڑے نے بیان کِیا:‏ ”‏ہم وہاں یہوواہ کی خدمت کرنا چاہتے تھے جہاں ہم زیادہ کارآمد ثابت ہو سکیں۔“‏ اگر آپ کی بھی یہی خواہش ہے اور اس ملک کے کسی دوسرے حصے میں منتقل ہونا ممکن سمجھتے ہیں تو پہلے اپنی کلیسیا کے بزرگوں کیساتھ اِن امکانات کی بابت بات‌چیت کریں۔‏

۵ اگر آپ سوسائٹی سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ کہاں ضرورت ہے تو کلیسیا کی سروس کمیٹی کو خط کے ذریعے اپنی اِس خاص خواہش سے آگاہ کریں۔ وہ اِس کے ساتھ اپنی آراء منسلک کر کے سوسائٹی کو بھیج دیں گے۔ صورتحال کچھ بھی ہو، جب تک کارگزاری کے لئے وسیع دروازہ کُھلا ہے، دُعا ہے کہ ہم سب یہوواہ کی خدمت میں مشغول رہیں۔—‏۱-‏کر ۱۵:‏۵۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں