اپریل کے دوران ”نیک کاموں کے لئے سرگرم“ ہوں!
۱ گذشتہ موسمِبہار میں بےنظیر گواہی دی گئی جب عالمگیر پیمانے پر بادشاہتی خبر نمبر ۳۴ کی لاکھوں کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ کلیسیا کے پبلشروں اور پائنیروں نے اس پُرجوش کام میں یکساں سرگرمی سے حصہ لیا۔ کیا آپ بھی ان میں شامل تھے؟ اگر آپ تھے تو کوئی شُبہ نہیں کہ اس غیرمعمولی مہم میں حصہ لینے سے آپ نے پوری طرح لطف اُٹھایا تھا۔ اب آپ حیران ہو رہے ہونگے کہ اس سال کونسا ’نیک کام‘ ہمارا منتظر ہے؟—ططس ۲:۱۴۔
۲ اپریل کے دوران اور مئی کے شروع میں، ”۱۹۴۵-۱۹۹۵—ہم نے کیا سیکھا ہے؟“ کے مضمون کو نمایاں کرتے ہوئے ہمیں جاگو! اپریل-جون کا شمارہ تقسیم کرنے کی خوشی حاصل ہوگی۔ چونکہ یہ مضمون بہتیرے اصحابِخانہ کو اچھا لگے گا اسلئے ہم رسالے کو ممکنہ طور پر وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس میں شامل معلومات کی اہمیت کے پیشِنظر جاگو! کے اس شمارے کو مئی اور جون کے دوران اُسوقت تک نمایاں کرنا چاہئے جب تک رسد ختم نہ ہو جائے۔
۳ ہمارا نصبالعین—تمام پبلشروں کی شرکت: یہ واقعی حوصلہافزا ہوگا اگر اس ملک کا ہر پبلشر اپریل کے دوران منادی کے کام میں حصہ لے سکے۔ مسیح کی موت کی یادگار کے ذہن میں تازہ ہوتے ہوئے ہم میدانی خدمت میں براہِراست ”حمد کی قربانی“ پیش کرنے سے یقیناً خدا کی نیکی کیلئے قدردانی دکھانا چاہینگے۔—عبرانیوں ۱۳:۱۵۔
۴ کلیسیا کے ہر فرد کی ضروریات کو سمجھنے کیلئے ایک مستعد کوشش کی جانی چاہئے تاکہ اپریل کے دوران سب خدمتگزاری میں سرگرمی سے حصہ لے سکیں۔ (رومیوں ۱۵:۱) کتابی مطالعہ کے کنڈکٹروں کو ان سب لوگوں کے جو اُن کے گروپوں میں ہیں حالات سے پوری طرح واقف ہونا اور ضرورت کے وقت عملی مدد پیش کرنا چاہئے۔ کیا کسی کو سواری کی ضرورت ہے؟ کون اسے مہیا کر سکتا ہے؟ کیا کوئی ڈرپوک یا شرمیلے ہیں؟ کیا زیادہ تجربہکار پبلشر اُن کے ساتھ کام کر سکتے ہیں؟ معذوروں یا وہ جو بیمار ہیں اُنکی بابت کیا ہے؟ کیا وہ ٹیلیفون پر گواہی دینے میں، خط لکھنے میں یا کسی دوسری نتیجہخیز کارگزاری میں شامل ہو سکتے ہیں؟
۵ بعض جو سُست پڑ گئے ہیں اور وہ باقاعدہ روحانی حوصلہافزائی حاصل کرتے رہے ہیں، انہیں بھی دوبارہ منادی کے کام میں مشغول ہونے کے لئے تحریک دی جا سکتی ہے۔ جاگو! کے ساتھ مہم انہیں دوبارہ سرگرم ہونے کے لئے عمدہ موقع فراہم کرے گی۔
۶ حصہ لینے کیلئے نوجوانوں کی تربیت کریں: یہوؔواہ کے گواہوں کے بہتیرے بچے سالوں سے اپنے والدین کے ہمراہ گھرباگھر کے کام میں گئے ہیں اگرچہ وہ ابھی تک غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر خدمت نہیں کر رہے۔ کیا اُن کیلئے اب شروع کرنے کا وقت ہے؟ کیا اُنہوں نے دل سے تحریک پائی ہے اور گھرباگھر کے کام میں معنیخیز حصہ لینے کیلئے تیار ہیں؟ خاندان کے سرداروں کو خاندانی بائبل مطالعہ کے دوران وقت کو ایک ایسی پیشکش تیار کرنے میں اپنے لائق بچوں کی مدد کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے جو ہر ایک کی عمر اور قابلیت کے مطابق ہو۔ بڑے بچے خیالآفریں سوال کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کے ذریعہ صاحبِخانہ کی دلچسپی اُبھاری جائے اور پھر جواب کیلئے رسالے پر توجہ دلائی جائے۔ چھوٹے بچے صرف چند الفاظ میں مؤثر گواہی دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ صاحبِخانہ کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں کہ ”اس رسالے کو پڑھیں جو اس ماہ پیش کِیا جا رہا ہے۔“ اپنی خاندانی تیاری کے حصہ کے طور پر عام اعتراضات پر قابو پانے کیلئے تجاویز کو شامل کرنے کا یقین کر لیں۔ آپ کو ریزننگ بُک میں کافی اچھی تجاویز ملیں گی۔ کھانے کے اوقات یا دوسرے موزوں مواقع پر خاندان کے ارکان کی اُن تجربات کو بیان کرنے کیلئے حوصلہافزائی کریں جو اُنہیں میدانی خدمت میں حاصل ہوئے تھے۔
۷ لائق بائبل طالبعلم اُس کام کی ذمہداری اُٹھاتے ہیں جو یسوؔع نے کِیا: یسوؔع نے اپنی تعلیم کو عقائد سے متعلق معاملات پر ہدایت فراہم کرنے تک ہی محدود نہیں رکھا تھا۔ وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ خدمتگزاری میں گیا اور انہیں سکھایا کہ کسطرح منادی کریں۔ (لوقا ۸:۱؛ ۱۰:۱-۱۱) آجکل حالت کیا ہے؟ پاکستان میں چار سو سے زائد بائبل مطالعے کرائے جا رہے ہیں۔ بِلاشُبہ، مناسب حوصلہافزائی سے ان میں سے بہتیرے طالبعلم اپنی تربیت میں اگلا قدم اُٹھا سکتے اور اپریل میں غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر خدمت کرنے کے لائق ہو سکتے ہیں۔
۸ اگر آپ ایک بائبل مطالعہ کرا رہے ہیں تو ان سوالات پر غور کریں: کیا طالبعلم اپنی عمر اور لیاقت کے مطابق ترقی کر رہا ہے؟ کیا اُس نے غیررسمی طور پر دوسروں کو اپنے ایمان میں شریک کرنا شروع کر دیا ہے؟ کیا وہ ”نئی انسانیت“ پہن رہا ہے؟ (کلسیوں ۳:۱۰) کیا وہ غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کی لیاقتوں پر پورا اُترتا ہے جو کتاب آور منسٹری کے صفحات ۹۷ تا ۹۹ پر بیان کی گئی ہیں؟ اگر آپ کو یقین ہے کہ وہ اس لائق ہے تو کیوں نہ اس معاملہ پر اُس سے باتچیت کریں؟ کچھ طالبعلموں کو کام میں شریک ہونے کیلئے صرف براہِراست دعوت ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یقیناً، اگر طالبعلم رضامند ہے تو صدارتی نگہبان کیلئے پہلے یہ ضروری ہوگا کہ حسبِمعمول دو بزرگوں کے ساتھ باتچیت کرنے کا انتظام کرے۔ دوسری جانب ہو سکتا ہے کہ کوئی چیز طالبعلم کو روک رہی ہے۔ ممکن ہے کہ کوئی دوسرا بزرگ آپ کے ساتھ بائبل مطالعہ پر جا سکتا ہے اور سچائی کیلئے اسکے احساسات کی بابت اسکے دل کی بات نکلوا سکتا ہے۔ جوکچھ طالبعلم نے کہنا ہے اُسے سننے کے بعد بزرگ صحیفائی مدد کے ساتھ عملی مشورے دینے کے قابل ہو سکتا ہے۔
۹ امدادی پائنیر خدمت کیلئے ’وقت نکالیں‘: ہر سال یادگاری کے وقت کے دوران فدیہ کیلئے شکرگزاری ہزاروں کو امدادی پائنیر بننے کیلئے وقت ’نکالنے‘ کی تحریک دیتی ہے۔ (افسیوں ۵:۱۵-۱۷) اگرچہ کچھ قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن انعام عظیم ہیں۔ نوجوانوں کی ایک قابلِتعریف تعداد امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے سکول سے چھٹیوں کا فائدہ اُٹھاتی ہے۔ بالغ جو کُل وقت کیلئے کام کرتے ہیں اسی سرگرمی سے شام اور ویکاینڈز کو بھرپور فائدے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یوں پورے پورے خاندانوں نے اکٹھے پائنیر خدمت کرنے کیلئے موقع حاصل کِیا ہے! کچھ کلیسیاؤں میں زیادہتر بزرگوں اور خدمتگزار خادموں اور اُنکی بیویوں نے بطور امدادی پائنیروں کے اندراج کرایا ہے۔ انکی گرمجوش مثال سے تحریک پاتے ہوئے دوسروں نے انکے نمونے کی پیروی کی ہے اسطرح کلیسیا کی بڑی تعداد اپریل میں امدادی پائنیروں کے طور پر خدمت کرتی ہے۔
۱۰ آپ خواہ امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہیں یا نہیں، اپریل کے دوران میدان میں اپنی خدمت کو بڑھانے کے طریقوں کی تلاش میں رہیں۔ اپنے لئے ذاتی نشانہ قائم کریں، ایک ایسا کہ جس تک پہنچنے کیلئے کچھ کوشش درکار ہوگی لیکن جو قابلِرسائی ہے۔ اپنے ذاتی حالات کے مطابق یہوؔواہ کی خدمت میں ”خرچ کرنے اور خرچ ہو جانے“ کی آپ کی خواہش کو اُسکی برکت حاصل ہوگی۔—۲-کرنتھیوں ۱۲:۱۵۔
۱۱ میدانی خدمت کیلئے اجلاس: جاگو! مہم کے ہر روز اجلاس برائے میدانی خدمت کا بندوبست ایسے وقت پر کِیا جانا چاہئے جو خدمتگزاری میں جلد کام شروع کرنے کا موقع دیگا۔ شام کو گواہی دینے کیلئے بھی اہتمام کِیا جانا چاہئے۔ بیشتر پبلشر ویکاینڈز پر میدانی خدمت میں شامل ہونگے اس واسطے کلیسیاؤں کو جاگو! کی تقسیم کی مہم کے دوران جمعرات اور ہفتے کے دنوں پر صبح اور شام دونوں وقت اجلاس برائے میدانی خدمت کا جدوَل بنانا چاہئے۔
۱۲ وہ جو اجلاس برائے میدانی خدمت کا انتظام کرتے ہیں اُنہیں یقین کر لینا چاہئے کہ ان کے پاس کافی علاقہ دستیاب ہے۔ وہ علاقہ جہاں حال ہی میں کام نہیں ہوا اسے پہلے کِیا جانا چاہئے۔ کیا آپ کے پاس ایک یا اس سے زیادہ ذاتی علاقے ہیں جہاں حال ہی میں کام نہیں کِیا گیا؟ اگر آپ کو مہم کے دوران وہاں کام کرنے میں مدد کی ضرورت ہوگی تو خدمتی نگہبان سے یا جو بھائی علاقے کی دیکھبھال کرتا ہے اس سے باتچیت کریں اور وہ آپ کی مدد کرنے کیلئے بندوبست کرکے خوش ہونگے۔
۱۳ آپ کتنے رسالے پیش کرینگے؟ اس سوال کا جواب ہر شخص کو دینا ہے۔ اس بات کا تعیّن کرنے کیلئے کہ آپ مہم کے دوران کتنے رسالے پیش کر سکتے ہیں جس علاقے میں آپ کام کرینگے اسکی قسم، اپنی عمر، اپنی صحت، جتنا وقت آپ کام کیلئے مختص کر سکتے اور دوسرے عناصر پر غور کریں۔ تاہم اس یاددہانی کو نوٹ کریں جو مینارِنگہبانی، اپریل ۹۴، صفحہ ۲۱ پر دی گئی تھی: ”مشورے کے طور پر، اپنے اپنے حالات کے پیشِنظر پبلشر ہر ماہ ۱۰ رسالوں، پائنیر ۹۰ رسالوں کیلئے کوشش کر سکتے ہیں۔“ کیا ایسا ہی نشانہ آپ کے معاملے میں حقیقتپسندانہ ہوگا؟
۱۴ اَے بزرگو—محتاط منصوبہسازی ضروری ہے: یقین کر لیں کہ اگر ممکن ہو تو کلیسیا کے سارے علاقے میں جاگو! کے ساتھ کام کِیا جائیگا۔ کلیسیا کو تفویض کئے ہوئے کسی بھی کاروباری علاقے میں کام کرنے کو محتاط توجہ دی جانی چاہئے۔ وہ جو اس کام میں حصہ لیتے ہیں انہیں خوب تیار اور صاف لباس پہننا چاہئے۔ مفصل پیشکش کی ضرورت نہیں ہے۔ کاروباری شخص سے ملتے وقت آپ کہہ سکتے ہیں کہ اکثر کاروباری اشخاص سے آپ کی ملاقات گھر پر نہیں ہوتی اسلئے آپ اُسکے کاروبار کی جگہ پر یہ مضمون لیکر حاضر ہوئے ہیں جو یقیناً اُس کیلئے دلچسپ ہوگا۔ پھر رسالے میں سے خاص بات میں اسے شریک کر سکتے ہیں۔ کلیسیا کے علاقے کے اندر رسالوں کے ساتھ گلیکوچوں میں گواہی دینے کے کام کو بھی مناسب طور پر منظم کرنا چاہئے۔ گلیکوچوں کے کام میں شامل ہونے کا نہایت مؤثر طریقہ یہ ہے کہ پہل کریں اور راہگیر کے پاس جائیں بجائے اسکے کہ آپ اپنے پاس آنے کیلئے اُن کا انتظار کریں۔ چونکہ لوگ آپ کو دیکھینگے اسلئے آپ کو باوقار وضعقطع رکھنے کیلئے احتیاط برتنی چاہئے۔ آپ کے علاقے میں دوسری جگہیں بھی ہو سکتی ہیں جن میں مہم کے دوران کام کِیا جا سکتا ہے جیسےکہ ہوائی اڈے، ہسپتال، گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہیں، پارک اور دارُالمعمرین۔ بزرگوں کی جماعت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ آپ کی کلیسیا کے علاقے کے ان حلقوں میں گواہی دینے کے کیا مناسب انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔
۱۵ یہوؔواہ لگاتار کام کرنے والا ہے۔ (یوحنا ۵:۱۷) اس نے آسمانوں اور زمین نیز نباتات اور حیوانات کو خلق کِیا؛ لیکن اُس نے اُس وقت تک کام کو جاری رکھا جب تک کہ زمین پر مُنتہائےتخلیق—آدمی—کو خلق نہ کر لیا۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم زندگی رکھتے ہیں اور یہ خدا کے کام کرنے کی رضامندی کا براہِراست نتیجہ ہے۔ ”خدا کی مانند“ بننے والوں کے طور پر ہمیں اسکے لئے محبت سے تحریک ملنی چاہئے کہ ”نیک کاموں میں سرگرم“ ہوں۔ (افسیوں ۵:۱؛ ططس ۲:۱۴) چونکہ یہوؔواہ ہماری بہترین خدمت حاصل کرنے کا مستحق ہے اور چونکہ سرگرمی سے کام کرنے والا نتائج پانے کی خواہش رکھنے کی صفت رکھتا ہے اسلئے ہمیں خدمتگزاری میں معیاری کام انجام دینے میں دلچسپی رکھنی چاہئے۔ یقیناً، ہم جو بھی قربانی اسکے لئے کرتے ہیں یہوؔواہ اُسکی قدر کرتا ہے اور ہمارا کام کبھی بیفائدہ نہیں ہوتا۔ (۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸) لہٰذا، شکرگزار دلوں کیساتھ، آئیے یہوؔواہ کی طرف سے پسندیدگی اور برکت اور بکثرت کامیابی کا اعتماد رکھتے ہوئے اپریل کے دوران سرگرم کارگزاری میں حصہ لیں!