”نئی ہزاری—مستقبل آپ کے لئے کیا تھامے ہوئے ہے؟“
۱ یہ سوال پوری دُنیا کے لوگوں کے ذہن پر سوار رہا ہے۔ نوعِانسان نے صدیوں کے دوران بہت ترقی کی ہے توبھی ہزاروں سال سے انسانوں کو دِق کرنے والے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں جسکی وجہ سے انسان مایوس ہو چکے ہیں۔ (ایو ۱۴:۱؛ زبور ۹۰:۱۰) انسان کو کہاں سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے؟
۲ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے دوران، ہمارے پاس اپنے پڑوسیوں کو اس سوال کا جواب دینے کا خاص موقع ہوگا۔ کیسے؟ ہم بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ تقسیم کرنے سے ایسا کرنے کے قابل ہونگے۔ اس کا عنوان ہے، ”نئی ہزاری—مستقبل آپ کے لئے کیا تھامے ہوئے ہے؟“ اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں، ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کریں گے۔ اس کے بعد ہم سوموار، اکتوبر ۱۶ سے جمعہ، نومبر ۱۷ تک بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے میں حصہ لیں گے۔ اس مہم کے دوران ہفتے کے سات دنوں میں سے پہلے پانچ دن تو ہم صرف بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ تقسیم کریں گے لیکن باقی دو دن یعنی ہفتے اور اتوار کو اس کے ساتھ حالیہ رسالے بھی پیش کریں گے۔
۳ کیا آپ بھرپور حصہ لیں گے؟ بزرگوں، خدمتگزار خادموں اور پائنیروں کو اس کام میں پیشپیش ہونے کی وجہ سے اس مہم میں پیشوائی کرنی چاہئے۔ بہتیرے پبلشروں نے اس تقسیم کے ایک یا دونوں مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے اپنے حالات میں ردوبدل کِیا ہے۔ دیگر خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔
۴ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹر بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم میں بھرپور حصہ لینے کیلئے اپنے گروپ کے تمام ارکان کی حوصلہافزائی کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شاید کچھ پبلشر منادی کے کام میں بےقاعدہ ہو گئے ہوں۔ بزرگوں کو ان سے ملکر یہ دیکھنا چاہئے کہ انکی مدد کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے۔ ان مہینوں کے دوران بےقاعدہ اشخاص کے لئے تجربہکار پبلشروں کیساتھ خدمتگزاری میں کام کرنے کا بندوبست بنایا جا سکتا ہے۔ ان پبلشروں کو دوبارہ سرگرم ہونے کیلئے بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی سادہ سی پیشکش ہی کی ضرورت ہے۔
۵ یہ اُن بائبل طالبعلموں کیلئے خدمتگزاری شروع کرنے کا اچھا موقع بھی ہے جو علم کی کتاب ختم کر لینے کے قریب اور غیربپتسمہیافتہ پبلشر بننے کے لائق ہیں۔ اس دلچسپ کام میں نوجوان بچے بھی بھرپور شرکت کر سکتے ہیں۔
۶ ایک سادہ سی پیشکش ہی کافی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”مَیں رضاکارانہ طور پر آپ کے اس علاقے [شہر یا مُلک کا نام] کے ہر خاندان میں یہ خاص پیغام تقسیم کر رہا ہوں۔ یہ کاپی آپ کے لئے ہے۔ براہِمہربانی اسے ضرور پڑھیں۔“ بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم میں منادی کا بیگ نہ لیکر جانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
۷ میدانی خدمت کیلئے منظم گروپ: بزرگوں کو یہ دیکھنا چاہئے کہ منادی کے انتظامات موزوں اور عملی ہوں۔ خدمتی نگہبان کو خاص طور پر یہ یقین کر لینا چاہئے کہ کافی رہائشی اور کاروباری علاقہ دستیاب ہے تاکہ ہر کوئی اس کام میں بھرپور حصہ لے سکے۔ جہاں تک ممکن ہو، ہفتے کے دنوں میں، ہفتے کے آخر پر اور شام کے اوقات میں میدانی خدمت کیلئے خوب منظم گروپوں کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔ طالبعلموں، مختلف شفٹوں میں کام کرنے والوں اور دیگر لوگوں کے فائدہ کیلئے سہپہر کے اوقات میں بھی گروپ منعقد کئے جا سکتے ہیں۔
۸ گھر پر نہ ملنے والوں کیلئے کیا کریں: ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں سے باتچیت کرنا ہے۔ اگر ملاقات کے وقت پر کوئی گھر پر موجود نہ ہو تو اس کا پتہ لکھ لیں اور دن کے کسی دوسرے وقت جائیں۔ اگر مہم کے آخری ہفتے تک آپ ایسے لوگوں سے ملنے میں کامیاب نہیں ہوتے تو آپ ان کے لئے بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی کاپی کسی ایسی جگہ چھوڑ سکتے ہیں جہاں راہگیروں کی نظر نہ پڑے۔ مقامی بزرگ کلیسیا کو یہ ہدایت بھی دے سکتے ہیں کہ دیہاتوں یا کسی ایسے بہت بڑے علاقے میں کام کرنے کی صورت میں جسکا مہم کے دوران احاطہ کرنا ناممکن ہو، پہلی ملاقات پر بھی گھر پر نہ ملنے والوں کے لئے بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی کاپی چھوڑی جا سکتی ہے۔
۹ مصروف ہو جائیں! نومبر ۱۷ کو مہم ختم ہونے سے پہلے کلیسیاؤں کو اپنے علاقوں کا مکمل احاطہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر آپ کا علاقہ کچھ بڑا ہے تو کچھ پبلشر جہاں عملی اور محفوظ ہو وہاں اکیلے کام کر سکتے ہیں۔ اس بندوبست سے زیادہ سے زیادہ مستحق اشخاص تک پہنچنا آسان ہو جائیگا۔ دکھائی جانے والی دلچسپی کا درست ریکارڈ ضرور رکھیں۔
۱۰ بزرگوں کو کلیسیا کے لئے درکار میگزینز کا اندازہ لگا کر اُس کے مطابق آرڈر دینا چاہئے۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کا آرڈر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر کلیسیا کو اس کی رسد بھیج دی گئی ہے۔ سپیشل، ریگولر، اور امدادی پائنیروں کو تقسیم کے لئے ۲۵۰ کاپیاں دی جائینگی جبکہ کلیسیا کے ہر پبلشر کو ۵۰ کاپیاں ملیں گی۔ پس کیا آپ اس خصوصی کارگزاری میں مصروف ہونے کیلئے تیار اور مشتاق ہیں؟ ہمیں اپنے پڑوسیوں کو مستقبل قریب کی بابت خدائی وعدے سے آگاہ کرنے کا کیا ہی شاندار شرف حاصل ہے!