کیا آپ کُلوقتی گواہ ہیں؟
۱ کیا آپ اِس سوال کا جواب ہاں میں دینگے؟ اگرچہ یہوواہ کے تمام مخصوصشُدہ گواہ کُلوقتی خدمت میں تو حصہ نہیں لے سکتے توبھی کیا یہ توقع کرنا معقول نہیں کہ ہم سب کو خود کو اُس کے کُلوقتی گواہ خیال کرنا چاہئے؟ یقیناً ہمیں کرنا چاہئے۔
۲ جُزوقتی مسیحی ہونا جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ یسوع نے اپنے باپ کی بابت کہا: ”مَیں ہمیشہ وہی کام کرتا ہوں جو اُسے پسند آتے ہیں۔“ (یوح ۸:۲۹) پولس بھی ایسے ہی احساسات رکھتا تھا جس نے ہمیں تاکید کی ”جو کچھ کرو سب خدا کے جلال کیلئے کرو۔“ (۱-کر ۱۰:۳۱) لہٰذا ہم سب کو خود کو یہوواہ کے کُلوقتی گواہ سمجھنا چاہئے۔ ہمارا ایسا طرزِفکر ہمیشہ ہماری تمام کارگزاریوں پر اثرانداز ہوگا۔
۳ ثبوت پر غور کریں: ہماری وضعقطع، گفتگو اور ہمارا چالچلن یقیناً دوسرے لوگوں پر ظاہر کر سکتا ہے کہ ہم یہوواہ کے گواہ ہیں۔ میدانی خدمت یا مسیحی اجلاسوں کے سلسلے میں ہم اپنی حیادار وضعقطع، تعمیری گفتگو اور مناسب چالچلن کی ضرورت سے باخبر ہیں۔ تاہم، چاہے ہم سکول جاتے ہیں، دُنیاوی ملازمت کرتے ہیں یا تفریح میں حصہ لے رہے ہیں، ہم سے متعلق ہر چیز کو یہ ثبوت دینا چاہئے کہ ہم یہوواہ کے راست معیاروں کی مطابقت میں زندگی گزارتے ہیں۔
۴ یسوع نے کہا: ”جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چھپ نہیں سکتا۔ . . . اِسی طرح تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں۔“ (متی ۵:۱۴-۱۶) ہمارے ہر کام کو ہر وقت اِس کی مطابقت میں ہونا چاہئے۔ لہٰذا جہاں ہم ہیں یا جو ہم کر رہے ہیں اُسکی وجہ سے اگر ہم کبھی گواہی دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں تو ہمیں خود سے پوچھنا چاہئے، ’کیا مَیں یہوواہ کی کُلوقتی یا جُزوقتی خدمت کر رہا ہوں؟‘ دُعا ہے کہ ہم دوسروں سے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کے متعلق باتچیت کرنے کا کبھی کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
۵ یاد رکھیں کہ جب ہم اِس سوال ”کیا آپ کُلوقتی گواہ ہیں؟“ کا جواب گرجدار ”ہاں!“ کے ساتھ دے سکتے ہیں تو ہم یہوواہ کی تعظیم کرتے اور اُسے شاد کرتے ہیں۔