منادی کرتے رہیں!
۱ خدا چاہتا ہے کہ ”سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“ (۱- تیم ۲:۴) اسلئے اُس نے ہمیں خوشخبری کی منادی کی تفویض بخشی ہے۔ (متی ۲۴:۱۴) اگر ہم منادی کرنے کی وجہ سمجھتے ہیں تو ہماری راہ میں حائل ہونے والی کوئی بھی حوصلہشکنی یا امکانی انتشارِخیال ہمیں اس کام سے روک نہیں سکے گا۔
۲ مستقلمزاجی کیوں؟ اس دُنیا میں بہتیری چیزیں لوگوں کے لئے انتشارِخیال کا سبب بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہماری بات کو یا تو بھول جاتے ہیں یا پھر اُسے کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ لہٰذا ہمیں انہیں خدا کی نجات کے پیغام کی یاد دلاتے رہنا چاہئے۔ (متی ۲۴:۳۸، ۳۹) علاوہازیں، لوگوں کی زندگیوں میں حالات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں۔ پوری دُنیا کی حالتیں بھی راتوں رات یکسر بدل سکتی ہیں۔ (۱- کر ۷:۳) ممکن ہے کہ ہم جن لوگوں میں منادی کرتے ہیں اُنہیں کل، اگلے ہفتے یا اگلے مہینے نئے مسائل یا تفکرات کا سامنا ہو جن سے وہ ہماری طرف سے پیشکردہ خوشخبری پر سنجیدگی سے غور کرنے پر آمادہ ہو جائیں۔ کیا آپ شکرگزار نہیں کہ آپ کے پاس سچائی کا پیغام لیکر آنے والے گواہ نے مستقلمزاجی سے کام لیا تھا؟
۳ خدا کے رحم کی نقل کرنا: یہوواہ نے بدکاروں کی عدالت سے پہلے کافی وقت دیکر بڑا تحمل دکھایا ہے۔ وہ ہمارے وسیلے سے راستدل لوگوں کے لئے رجوع لانے اور نجات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ (۲- پطر ۳:۹) اگر ہم لوگوں کو خدا کے رحم کی بابت پیغام نہیں سناتے اور انہیں بُری روش جاری رکھنے والوں کے خلاف خدا کی عدالتی سزا سے آگاہ نہیں کرتے تو ہم ان کے خون کے مجرم ٹھہرتے ہیں۔ (حز ۳۳:۱-۱۱) اگرچہ ہماری منادی کے کام کے لئے ہمیشہ مثبت جوابیعمل نہیں دکھایا جاتا توبھی ہمیں خدا کے عظیم رحم کی قدر کرنے کے لئے خلوصدل اشخاص کی مدد کرنے میں کبھی بھی سُستی نہیں کرنی چاہئے۔—اعما ۲۰:۲۶، ۲۷؛ روم ۱۲:۱۱۔
۴ اپنی محبت ظاہر کرنا: یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے وسیلے حکم دیا کہ خوشخبری کی منادی تمام دُنیا میں ہوگی۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) جب لوگ ہماری بات نہیں سنتے تب بھی ہمارے پاس مستقلمزاجی کیساتھ راستی کو عمل میں لانے سے خدا کیلئے اپنی محبت اور عقیدت کا ثبوت دینے کا موقع ہوتا ہے۔—۱-یوح ۵:۳۔
۵ دُعا ہے کہ ہم منادی جاری رکھنے کے لئے پُرعزم رہیں! جبتک یہوواہ کی ”نجات کا دن“ جاری ہے ہمیں یہ کام گرمجوشی سے کرنا چاہئے۔—۲-کر ۶:۲۔