یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 نومبر ص.‏ 15
  • اپنے طالبِ‌علموں کو ذاتی مطالعہ کرنا سکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے طالبِ‌علموں کو ذاتی مطالعہ کرنا سکھائیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے ساتھ دوستی کرنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • بُری عادتوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • سوال پوچھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • دوسروں کے دل تک پہنچیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 نومبر ص.‏ 15

شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں

اپنے طالبِ‌علموں کو ذاتی مطالعہ کرنا سکھائیں

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طالبِ‌علم یہوواہ خدا کے بارے میں اچھی طرح سے جانیں اور اُس سے دوستی کریں تو اُن کے لیے صرف پاک کلام کی سچائیاں سیکھنا ہی کافی نہیں ہوگا۔ (‏متی 5:‏3؛‏ عبر 5:‏12–‏6:‏2‏)‏ اُنہیں یہ بھی سیکھنا ہوگا کہ وہ بائبل کا ذاتی مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں۔‏

جب آپ کا طالبِ‌علم بائبل کورس کرنا شروع کرتا ہے تو اُسی وقت اُسے یہ بتائیں کہ وہ اِس کی پہلے سے تیاری کیسے کر سکتا ہے۔ اور ایسا کرنے کے لیے اُس کا حوصلہ بڑھاتے رہیں۔ (‏اِجلاس کا قاعدہ18.‏03 ص.‏ 6‏)‏ اُسے بتائیں کہ وہ ہر بار ذاتی مطالعہ شروع کرنے سے پہلے یہوواہ خدا سے دُعا کرے۔ اُسے یہ بھی سکھائیں کہ وہ مطالعہ کرتے وقت اپنے موبائل یا ٹیبلٹ پر تنظیم کی طرف سے دیے گئے اوزار کیسے اِستعمال کر سکتا ہے۔ اُسے یہ بھی بتائیں کہ وہ ویب‌سائٹ jw.org پر اور جے‌ڈبلیو براڈکاسٹنگ پر نئی معلومات کیسے تلاش کر سکتا ہے۔ آہستہ آہستہ اُسے یہ بھی سکھائیں کہ وہ ہر روز بائبل پڑھے، اِجلاسوں کی تیاری کرے اور اپنے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کے لیے تحقیق کرے۔ اُسے اُن باتوں پر سوچ بچار کرنا بھی سکھائیں جو وہ سیکھتا ہے۔‏

ویڈیو ‏”‏بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں—‏ذاتی مطالعہ کرنے میں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں—‏ذاتی مطالعہ کرنے میں“‏ کا ایک سین۔ جیزمین بتا رہی ہیں کہ اُنہیں وہ باتیں یاد ہیں جنہوں نے اُن کے دل کو چُھو لیا۔‏

    نیتا نے جیزمین کو یہ کیسے سمجھایا کہ ذاتی مطالعے کے دوران صرف سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہی کافی نہیں ہوتا؟‏

  • ویڈیو ”‏بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں—‏ذاتی مطالعہ کرنے میں“‏ کا ایک سین۔ نیتا بائبل سے جواب تلاش کرنے میں جیزمین کی مدد کر رہی ہیں۔‏

    جیزمین اِس بات پر کیوں قائل ہو گئیں کہ یہوواہ نے حرام‌کاری سے دُور رہنے کے بارے میں جو حکم دیا ہے، وہ بالکل صحیح ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں—‏ذاتی مطالعہ کرنے میں“‏ کا ایک سین۔ جیزمین بائبل کی ایک آیت پر سوچ بچار کر ر ہی ہیں اور ساتھ میں اُن کا بوائے‌فرینڈ بیٹھا ہے۔‏

    اپنے طالبِ‌علموں کو سکھائیں کہ وہ بائبل سے نئی باتیں کیسے جان سکتے ہیں اور اِن پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔‏

    جیزمین سوچ بچار کرنے کے حوالے سے کیا سمجھ گئیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں