یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 جولائی ص.‏ 9
  • دوسروں کے دل تک پہنچیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کے دل تک پہنچیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سوال پوچھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • خدا کا کلام اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • دُعا کے ذریعے یہوواہ کی طرف سے ملنے والی مدد کو قبول کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • بُری عادتوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 جولائی ص.‏ 9

شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں

دوسروں کے دل تک پہنچیں

ایک شخص خدا کی فرمانبرداری تب کرتا ہے جب اُس کا دل اُسے ایسا کرنے کو کہتا ہے۔ (‏امثا 3:‏1‏)‏اِس لیے تعلیم دیتے وقت ہمیں لوگوں کے دل تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

اپنے طالبِ‌علم کو صرف بائبل کی تعلیم ہی نہ دیں بلکہ اُسے یہ بھی سمجھائیں کہ اِس تعلیم کا اُس کی زندگی اور یہوواہ کے ساتھ اُس کے رشتے پر کیا اثر ہوگا۔ اُس کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ بائبل میں پائے جانے والے اصولوں سے یہوواہ کی محبت، اچھائی اور اِنصاف کیسے ظاہر ہوتا ہے۔ نرمی اور سمجھ‌داری سے اُس سے ایسے سوال پوچھیں جن سے وہ اپنا جائزہ لے پائے کہ اُسے وہ باتیں کیسی لگ رہی ہیں جو وہ سیکھ رہا ہے۔ اُس کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ کسی غلط سوچ یا عادت کو چھوڑنے سے اُسے کیا فائدہ ہوگا۔ جب آپ دیکھیں گے کہ آپ کا طالبِ‌علم دل سے یہوواہ سے محبت کرنے لگا ہے تو آپ کی خوشی بڑھ جائے گی۔‏

ویڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دوسروں کے دل تک پہنچیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دوسروں کے دل تک پہنچیں“‏ کا ایک سین۔ نیتا بائبل کورس کراتے وقت جیزمین سے سوال پوچھ رہی ہیں۔‏

    نیتا نے جیزمین سے یہ کیوں پوچھا:‏ ”‏پیر کو جو ہماری بات ہوئی تھی، تُم نے اُس کے بارے میں سوچا؟“‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دوسروں کے دل تک پہنچیں“‏ کا ایک سین۔ نیتا آیت کو سمجھانے کے لیے ایک مثال دے رہی ہیں۔‏

    نیتا نے جیزمین کی یہ سمجھنے میں مدد کیسے کی کہ یہوواہ کے حکموں سے اُس کی محبت ظاہر ہوتی ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏دوسروں کے دل تک پہنچیں“‏ کا ایک سین۔ جیزمین نیتا کی بات کو غور سے سُن رہی ہیں۔‏

    اگر ہم اپنے طالبِ‌علم کے دل تک پہنچیں گے تو اُس کے اندر یہوواہ کے قریب جانے کی خواہش پیدا ہوگی۔‏

    نیتا نے جیزمین کو کیسے سمجھایا کہ یہوواہ سے محبت ظاہر کرنے کے لیے اُسے کیا کرنا چاہیے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں