یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 مئی ص.‏ 5
  • اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • مثالوں کے ذریعے تعلیم دیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • دُعا کے ذریعے یہوواہ کی طرف سے ملنے والی مدد کو قبول کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • خدا کا کلام اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • سوال پوچھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 مئی ص.‏ 5
ایک ماں بیٹی یسوع مسیح کا پہاڑی وعظ سنتے وقت پرندوں اور پھولوں کو دیکھ رہی ہیں۔‏

شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں

اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں

جن لوگوں سے ہم واپسی ملاقات کرتے ہیں یا جنہیں ہم بائبل کورس کراتے ہیں، ہمیں اُن کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اہم نکات کو سمجھ سکیں۔ایسا کرنے کے لیے اگر ہم مثالیں اِستعمال کریں گے تو ہماری بات اُن کے دل کو چُھو لے گی اور وہ اُس اہم نکتے کو یاد بھی رکھ سکیں گے۔‏

جب ہم کسی کے ساتھ واپسی ملاقات کرنے یا کسی کو بائبل کورس کرانے کے لیے تیاری کرتے ہیں تو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات پر غور کرنے کی بجائے اہم نکتوں پر غور کریں۔ پھر اُن اہم نکتوں کی وضاحت کرنے کے لیے روزمرہ زندگی سے مثالیں چُنیں۔ (‏متی 5:‏14-‏16؛‏ مر 2:‏21؛‏ لُو 14:‏7-‏11‏)‏ مثالیں چُنتے وقت سننے والوں کے پس‌منظر، روزمرہ کے معمول اور رہن‌سہن کو بھی ذہن میں رکھیں۔ (‏لُو 5:‏2-‏11؛‏ یوح 4:‏7-‏15‏)‏ جب سامنے والے شخص کو ایک نکتہ سمجھ میں آ جائے گا اور اُس کی آنکھیں خوشی سے چمکنے لگیں گی تو آپ کا دل بھی خوشی سے بھر جائے گا۔‏

ویڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں“‏ کا ایک سین۔ جیزمین نیتا سے سوال پوچھ رہی ہیں۔‏

    بائبل کورس کرنے والے شخص کو بائبل کی آیتوں کو سمجھنے کے لیے مدد کی ضرورت کیوں ہو سکتی ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں“‏ کا ایک سین۔ نیتا جیزمین کو اُن کے سوال کا جواب ایک مثال کے ذریعے دے رہی ہیں۔‏

    نیتا نے رومیوں 5:‏12 میں لکھی بات کو سمجھانے کے لیے کون سی مثال اِستعمال کی؟‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں“‏ کا ایک سین۔ نیتا جیزمین کو ایک ویڈیو دِکھا رہی ہیں۔‏

    اچھی مثالیں دوسروں کا دل چُھو لیتی ہیں۔‏

    اچھی مثالوں کا سننے والے شخص پر کیا اثر ہوتا ہے؟‏

  • یہوواہ خدا کی تنظیم نے ہمیں جو ویڈیوز اور تعلیم دینے کے دوسرے اوزار دیے ہیں، ہمیں اُنہیں شاگرد بنانے کے کام میں کیوں اِستعمال کرنا چاہیے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں