مسیحیوں کے طور پر زندگی
کچھ ضائع نہیں ہوا
یسوع مسیح نے 5000 مردوں کے علاوہ عورتوں اور بچوں کو معجزانہ طور پر کھانا کھلانے کے بعد اپنے شاگردوں کو یہ ہدایت دی: ”جو ٹکڑے بچ گئے ہیں، اُنہیں جمع کر لیں تاکہ کچھ ضائع نہ ہو۔“ (یوح 6:12) یسوع مسیح نے یہوواہ کی فراہمیوں کو ضائع نہ کرنے سے اُن کے لیے قدر ظاہر کی۔
آج گورننگ باڈی یہوواہ خدا کی تنظیم کے وسائل کو دانشمندی سے اِستعمال کرنے سے یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔ مثال کے طور پر بھائیوں نے واروِک میں مرکزی دفتر کے لیے ایسے تعمیراتی منصوبے کا اِنتخاب کِیا جس سے ہماری تنظیم عطیات کو بہتر طریقے سے اِستعمال کر پائی۔
ہم چیزوں کو ضائع ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں جب . . .
ہم اِجلاسوں میں ہوتے ہیں؟
ہم ذاتی اِستعمال کے لیے مطبوعات لیتے ہیں؟ (بادشاہتی خدمتگزاری 5/09 ص. 3 پ. 4)
ہم مُنادی میں اِستعمال کے لیے کتابیں اور رسالے لیتے ہیں؟ (قاعدہ17.02 ”کتابوں اور رسالوں کو سمجھداری سے اِستعمال کریں“)
ہم مُنادی کے کام میں حصہ لیتے ہیں؟ (قاعدہ17.02 ”کتابوں اور رسالوں کو سمجھداری سے اِستعمال کریں“، بکس)