یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏02 ص.‏ 1
  • تھیوکریٹک وسائل کیلئے قدردانی دکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک وسائل کیلئے قدردانی دکھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • اپنی مطبوعات کو اچھی طرح استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • پُرانی کتابوں اور رسالوں سے فائدہ حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 9/‏02 ص.‏ 1

تھیوکریٹک وسائل کیلئے قدردانی دکھائیں

۱ ہیکل کی مرمت کے انتظامات کرتے وقت یوسیاہ بادشاہ نے اس کام کے لئے تفویض‌کردہ اشخاص کی تعریف کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏اُن سے اُس نقدی کا جو اُنکے ہاتھ میں دی جاتی تھی کوئی حساب نہیں لیا جاتا تھا اسلئے‌کہ وہ امانتداری سے کام کرتے تھے۔“‏ (‏۲-‏سلا ۲۲:‏۳-‏۷‏)‏ پاک چیزوں کے لئے ان اشخاص کی قدردانی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ اُنہوں نے اُن وسائل کا کیسے استعمال کِیا جو اُنہیں سونپے گئے تھے۔ خدا کی خوشخبری کی خدمت میں حصہ لیتے وقت آجکل ہمیں بھی ہماری نگرانی میں دئے گئے وسائل کے استعمال میں امانتداری ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔‏

۲ میدانی خدمت میں:‏ ہماری مطبوعات میں موجود اہم پیغام کی قدردانی اور انہیں شائع کرنے میں صرف ہونے والی رقم کا احساس ہمیں ان کی گہری قدر کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ ہمیں اپنا لٹریچر ایسے لوگوں کو بِلاامتیاز پیش نہیں کرنا چاہئے جو بائبل کے پیغام کے لئے حقیقی قدردانی ظاہر نہیں کرتے۔ اگر ایک شخص خوشخبری میں بہت کم دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو ہم اُسے کسی دوسرے لٹریچر کی بجائے ایک اشتہار پیش کر سکتے ہیں۔‏

۳ لٹریچر کو تقسیم کرتے وقت اسکی قدروقیمت کو ملحوظِ‌خاطر رکھیں۔ اسے عوامی جگہوں پر چھوڑنے سے گریز کریں جہاں یہ محض ردّی کا ڈھیر بن جائیگا۔ اسے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے مزید لٹریچر لینے سے پہلے گھر پر موجود لٹریچر کی فہرست بنا لیں۔ اگر آپکے پاس رسالوں کا ہر شمارہ باقاعدگی سے بچ جاتا ہے تو آڈر کم کرنے کی بابت سوچیں۔‏

۴ ذاتی استعمال کے لئے مطبوعات:‏ ہمیں صرف اُن مطبوعات کی درخواست کرنی چاہئے جن کی ہمیں واقعی ضرورت ہے۔ ہمیں بالخصوص ڈیلکس بائبلوں، ریفرنس بائبلوں اور کنکارڈنس، انڈیکس، انسائٹ کی جِلدوں اور پروکلیمرز بُک جیسی دیگر بڑی مطبوعات کے لئے درخواست کرتے وقت انہیں ضائع کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انکی اشاعت کافی زیادہ لاگت کا تقاضا کرتی ہے۔‏

۵ کیا آپ مطبوعات کی ذاتی کاپی پر اپنا نام اور پتہ لکھنے کا یقین کر لیتے ہیں؟ اس سے کھوئی ہوئی مطبوعات کی جگہ نئی کاپیاں حاصل کرنے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔ اگر آپکی گیت کی کتاب، بائبل یا مطالعے کی کتاب گم ہو جائیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کو کنگڈم ہال یا اسمبلی کی جگہ پر گم‌شُدہ بازیافتہ اشیا میں مل جائیں۔—‏لو ۱۵:‏۸، ۹‏۔‏

۶ ہمیں اپنے لٹریچر کا دانشمندانہ استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ یہ یہوواہ کی طرف سے ہمیں سونپے گئے بادشاہتی وسائل کے استعمال میں امانتداری ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔—‏لو ۱۶:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں