ملک سوئٹزرلینڈ میں کنگڈم ہال کی صفائی اور مرمت کی جا رہی ہے۔
پیشکش کے لیے تجاویز
جاگو!
سوال: تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نوجوانوں میں ڈپریشن خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ آپ کے خیال میں اِس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا کِیا جا سکتا ہے؟
پیشکش: اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان ڈپریشن سے کیسے نمٹ سکتے ہیں اور اِس سلسلے میں والدین اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔
پاک کلام سے سچائی سکھائیں
سوال: آپ کے خیال میں کیا ہم مستقبل کے بارے میں جان سکتے ہیں؟
آیت: یسع 46:10
سچائی: خدا اپنے پاک کلام کے ذریعے ہمیں مستقبل کے بارے میں بتاتا ہے۔
اپنی گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں
تعارف: ہم لوگوں کو گھریلو زندگی کے بارے میں ایک چھوٹی سی ویڈیو دِکھا رہے ہیں۔ [وہ ویڈیو دِکھائیں جس میں کتاب ”اپنی گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں“ کا تعارف کرایا گیا ہے۔]
پیشکش: اگر آپ اُس کتاب کو پڑھنا چاہتے ہیں جس کا ذکر ویڈیو میں کِیا گیا ہے تو مَیں آپ کو وہ کتاب دے سکتا ہوں۔ یا پھر مَیں آپ کو دِکھا سکتا ہوں کہ آپ اِسے ہماری ویبسائٹ سے کیسے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔