رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی نومبر ۱۵
”بہتیرے لوگ یہ سوچ کر حیران ہوتے ہیں کہ انسانوں کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے کیوں جا رہے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی اس آیت پر غور کِیا ہے جو اسکی ممکنہ وجہ بیان کرتی ہے؟ [پڑھیں مکاشفہ ۱۲:۹۔ جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ لوگوں کو گمراہ کرنے والی شیطان کی چالوں کے بارے میں بات کرتا ہے۔ اس میں یہ بھی بیان کِیا گیا ہے کہ ہم اسکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی نہایت تکلیفدہ ہوتی ہے۔ [مقامی واقعہ کی مثال دیں۔] آپکے خیال میں کیا ان آفتوں میں روزبروز اضافہ نہیں ہوتا جا رہا؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اس سوال کا جواب فراہم کرتا ہے۔ یہ ایسے المناک واقعات میں اپنے عزیزوں کو کھو دینے والوں کو تسلی بھی فراہم کرتا ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۵:۲۸، ۲۹۔
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”جب لوگ لفظ ہرمجدون سنتے ہیں تو بعض اسے ایک ہولناک تباہی تصور کرتے ہیں۔ [صفحہ ۳ کا بکس دکھائیں۔] کیا آپ کیلئے یہ جاننا حیرانکُن نہیں کہ ہرمجدون درحقیقت ہمارے فائدے کیلئے ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ واضح کرے گا کہ ایسا کیوں ہے۔“ پڑھیں ۲-پطرس ۳:۱۳۔
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”حالیہ سالوں میں قدرتی آفات نے پوری دُنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ آپکے خیال میں اس سے پیدا ہونی والی تکلیف کو کیسے ختم کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اسکے اسباب اور بائبل سے اِنکے حل کی بابت بیان کرتا ہے۔“ پڑھیں مکاشفہ ۲۱:۳، ۴۔