ہماری منادی کیا انجام دیتی ہے
۱. یہوواہ ہماری خدمت کو کیسا خیال کرتا ہے اور لوگ اس کیلئے کیسا ردِعمل دکھاتے ہیں؟
۱ خدا کا کلام مسیحیوں کو اسکی خدمت میں فتح کیساتھ گشت کرتے ہوئے بیان کرتا ہے گویا وہ فاتح جلوس میں ہوں۔ (۲-کر ۲:۱۴-۱۶) جب ہم خدا کے علم کو پھیلاتے ہیں تو ہماری خدمت بخور کی مانند اُسے خوش کرتی ہے۔ کچھ لوگ اس خوشخبری کو قبول کرتے ہیں جبکہ دیگر اسے رد کر دیتے ہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت کے منفی ردِعمل کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمارا کام بےپھل ہے۔ غور کریں کہ ہماری منادی کیا انجام دیتی ہے۔
۲. ہماری خدمتگزاری کس بات کا موقع فراہم کرتی ہے؟
۲ یہوواہ کی تمجید کریں: شیطان کا یہ دعویٰ ہے کہ تمام انسان خودغرضی کی وجہ سے خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ (ایو ۱:۹-۱۱) مسیحی خدمتگزاری ہمیں یہ ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ یہوواہ کیلئے ہماری عقیدت خودغرضی کی بجائے خلوصِنیت سے ہے۔ بہتیرے مبشر منادی کرنے اور شاگرد بنانے کے حکم کو مختلف حالات یا لوگوں کی بےحسی کے باوجود وفاداری سے پورا کر رہے ہیں۔ ایسی وفادارانہ برداشت یہوواہ کے دل کو خوش کرتی ہے!—امثا ۲۷:۱۱۔
۳. ہمارے لئے خدا کے نام اور مقصد کی بابت دوسروں کو بتانا کیوں بہت ضروری ہے؟
۳ ہماری خدمتگزاری خدا کے مقصد کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شیطان کی دُنیا پر آنے والی تباہی کے بارے میں یہوواہ نے کہا: ”قومیں جانیں گی کہ مَیں خداوند . . . ہوں۔“ (حز ۳۹:۷) اگر قوموں کو یہوواہ کی بابت جاننا ہے تو خدا کے خادموں کو ”ہر قوم اور قبیلہ اور اہلِزبان اور اُمت“ کو اُسکے نام اور مقصد کی بابت بتانا بہت ضروری ہے۔—مکا ۱۴:۶، ۷۔
۴. منادی کا کام عدالت کی بنیاد کیسے ڈالتا ہے؟
۴ عدالت کی بنیاد: خوشخبری کی منادی عدالتی سزا کی بنیاد بھی ڈالتی ہے۔ پولس رسول نے بیان کِیا: ”جو خدا کو نہیں پہچانتے اور ہمارے خداوند یسوؔع کی خوشخبری کو نہیں مانتے“ یسوع مسیح ان سے بدلہ لے گا۔ (۲-تھس ۱:۸، ۹) لوگوں کی عدالت خوشخبری کیلئے دکھائے گئے اُنکے ردِعمل کی بِنا پر ہوگی۔ لہٰذا، خدا کے خادموں پر یہ کتنی بڑی ذمہداری ہے! ہم خون کے جُرم سے پاک رہنے کیلئے اس زندگیبخش بادشاہتی پیغام کو سناتے رہیں گے۔—اعما ۲۰:۲۶، ۲۷۔
۵. ہمارا منادی کا کام خدا کے رحم کو کیسے ظاہر کرتا ہے؟
۵ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے میں اپنے پڑوسیوں کی مدد کیلئے کی جانے والی کوششیں یہوواہ کے رحم کو ظاہر کرتی ہیں۔ (۱-تیم ۲:۳، ۴) چونکہ لوگوں کے حالات بدلتے رہتے ہیں اسلئے ہم انکے پاس بار بار جاتے ہیں تاکہ جبتک وقت باقی ہے یہوواہ کے طالب ہونے میں اُنکی مدد کرتے رہیں۔ ایسا کرنے سے ہم ”خدا کی عین رحمت“ کی نقل کرتے ہیں کیونکہ وہ ”کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔“—لو ۱:۷۸؛ ۲-پطر ۳:۹۔
۶. ہمارے لئے خود کو خدا کی خدمت میں مصروف رکھنا کیسے فائدہمند ہے؟
۶ فائدہ اُٹھائیں: خود کو یہوواہ کی خدمت میں مصروف رکھنا ہمارے لئے تحفظ کا باعث ہے۔ اس سے ہمیں ”خدا کے . . . دن“ کو یاد رکھنے اور خود کو اس شریر نظام سے الگ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ (۲-پطر ۳:۱۱-۱۴؛ طط ۲:۱۱، ۱۲) دُعا ہے کہ ہم یہ یاد رکھتے ہوئے ”ثابتقدم اور قائم . . . اور خداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے“ رہیں کہ مسیحی خدمتگزاری میں ہماری کوششیں بیفائدہ نہیں ہیں۔—۱-کر ۱۵:۵۸۔