رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی نومبر ۱۵
”زیادہتر لوگ اچھی صحت اور لمبی عمر پانے کے خواہشمند ہیں۔ اگر ایسا ممکن ہوتا تو کیا آپ ہمیشہ تک زندہ رہنا چاہتے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں۔] یہ رسالہ بائبل میں بیانکردہ ابدی زندگی کے وعدے کی بابت بتاتا ہے۔ یہ مزید وضاحت کرتا ہے کہ جب یہ وعدہ پورا کِیا جائیگا تو زندگی کیسی ہوگی۔“
جاگو! جولائی–ستمبر
”طبّی سائنس نے بیماری کے خلاف شاندار ترقی کی ہے، لیکن آپکے خیال میں کیا ہم کبھی بیماری سے پاک دُنیا دیکھ سکیں گے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ایک دن آئیگا جب لوگ اس وعدے کی تکمیل میں زمین پر کامل صحت سے لطفاندوز ہونگے۔“ پڑھیں یسعیاہ ۳۳:۲۴۔
مینارِنگہبانی دسمبر ۱
”انسان اور جانور میں فرق کرنے والی ایک خصوصیت اچھے اور بُرے کی تمیز ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بہتیرے لوگ بُرائی ہی کرتے ہیں۔ آپکے خیال میں ایسا کیوں ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد یرمیاہ ۱۷:۹ اور مکاشفہ ۱۲:۹ پڑھیں۔] اس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ کیا چیز جوکچھ درست ہے اُسے جاننے اور کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”ایک اندازے کے مطابق ہر چار میں سے ایک شخص زندگی میں کبھی نہ کبھی ذہنی بیماری کا شکار ہوتا ہے۔ ہم میں سے بہتیرے کسی نہ کسی ایسے شخص سے واقف ہیں۔ [مضمون نکال کر دکھائیں۔] یہ مضمون مفید مشورے پیش کرتا ہے کہ جب ہمارا کوئی عزیز ایسی حالت میں ہو تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔“