یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏05 ص.‏ 1
  • ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والی تعلیم

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والی تعلیم
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے سمجھ‌داری سے فیصلے لیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • تعلیم—‏اِسے یہوؔواہ کی حمد کے لئے استعمال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • خدا سے تعلیم پانے کے فوائد
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • بامقصد تعلیم
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 12/‏05 ص.‏ 1

ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والی تعلیم

۱ جب لوگ بائبل سچائی کو سمجھ جاتے ہیں تو اُنکی آنکھوں میں اُمید کی کرن دیکھ کر ہمارے دل خوشی سے معمور ہو جاتے ہیں!‏ دوسروں کو خدا اور اُسکے مقاصد کا علم عطا کرنا واقعی اطمینان‌بخش ہے۔ ایسی تعلیم ایک شخص کیلئے ہمیشہ کی زندگی کا باعث بن سکتی ہے۔—‏یوح ۱۷:‏۳‏۔‏

۲ یہ تعلیم اعلیٰ ہے:‏ آپ اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ آجکل ہر ممکن طریقے سے ہر مضمون پر تعلیم دی جاتی ہے۔ (‏واعظ ۱۲:‏۱۲‏)‏ لیکن کیا اس تعلیم نے انسان کو خالق کے قریب آنے اور اسکے مقصد کو سمجھنے کے قابل بنایا ہے؟ کیا اس سے لوگوں کو یہ بات سمجھنے میں مدد ملی ہے کہ مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے یا اتنا زیادہ دُکھ‌تکلیف کیوں ہے؟ کیا اس نے لوگوں کو کوئی اُمید فراہم کی ہے؟ کیا اس نے خاندان کے بندوبست کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے؟ جی‌نہیں۔ اس علم کا ”‏خدا کے بڑے بڑے کاموں“‏ کیساتھ مقابلہ نہیں کِیا جا سکتا۔ (‏اعما ۲:‏۱۱‏)‏ صرف خدائی تعلیم ہی زندگی کے ان اہم سوالوں کے تسلی‌بخش جواب فراہم کر سکتی ہے۔‏

۳ خدائی تعلیم ہی اُن اخلاقی معیاروں کی بابت بتاتی ہے جنکی آجکل دُنیا میں کمی پائی جاتی ہے۔ جو لوگ خدا کے کلام کی تعلیم کو قبول کرتے اور اس پر عمل کرتے ہیں انکے دلوں سے نسل‌پرستی، فرقہ‌پرستی اور قوم‌پرستی جڑ سے ختم ہو جاتی ہے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ اس تعلیم نے لوگوں کو ہر طرح کے تشدد کو چھوڑ کر ’‏نئی انسانیت‘‏ کو پہننے کی تحریک دی ہے۔ (‏کل ۳:‏۹-‏۱۱؛‏ میک ۴:‏۱-‏۳)‏ اسکے علاوہ، خدائی تعلیم نے لاکھوں لوگوں کو خدا کو ناراض کرنے والی رسومات اور عادات کو چھوڑنے کی طاقت بھی بخشی ہے۔—‏۱-‏کر ۶:‏۹-‏۱۱‏۔‏

۴ اِس وقت خدائی تعلیم کی بے‌حد ضرورت ہے:‏ ہمارا عظیم مُعلم ہمیں موجودہ زمانے کی بابت آگاہ کرتا ہے۔ خدا کے نبوّتی فیصلوں میں تازہ‌ترین معلومات پائی جاتی ہیں جنکا ساری زمین پر اعلان کِیا جانا چاہئے۔ (‏مکا ۱۴:‏۶، ۷‏)‏ یسوع آسمانوں پر حکمرانی کر رہا ہے۔ جلد ہی جھوٹے مذہب کی عالمی مملکت ختم ہو جائے گی اور خدا کی بادشاہت تمام زمینی حکومتوں کو تباہ‌وبرباد کر دے گی۔ (‏دان ۲:‏۴۴؛‏ مکا ۱۱:‏۱۵؛‏ ۱۷:‏۱۶‏)‏ اسلئے لوگوں کو خدا کے حکمران بادشاہ کو پہچاننے، بڑے بابل سے نکلنے اور ایمان کیساتھ یہوواہ خدا سے دُعا کرنے کی ضرورت ہے۔ (‏زبور ۲:‏۱۱، ۱۲‏؛ روم:‏ ۱۰:‏۱۳؛ مکا ۱۸:‏۴‏)‏ دُعا ہے کہ ہم ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والی خدائی تعلیم کو دوسروں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں