یادگار کیلئے یاددہانیاں
اس سال یسوع مسیح کی موت کی یادگار جمعرات، مارچ ۲۴ کو منائی جائیگی۔ کلیسیائی بزرگوں کو مندرجہذیل باتوں پر توجہ دینی چاہئے:
▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرتے ہوئے اس بات کا یقین کر لیں کہ روٹی اور مے سورج کے غروب ہونے سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔
▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے۔
▪ موزوں روٹی اور مے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔—فروری ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۴، ۱۵ کو دیکھیں۔
▪ پلیٹیں، گلاس، مناسب میز اور میزپوش کو پہلے ہی ہال میں پہنچا دینا چاہئے۔
▪ کنگڈم ہال یا اجلاس کیلئے کسی دوسری جگہ کو پہلے سے اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔
▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کا پہلے ہی سے انتخاب کِیا جانا چاہئے اور انہیں انکی ذمہداریوں، درست طریقۂکار اور مناسب لباس کے بارے میں پیشگی ہدایات دینی چاہئیں۔
▪ ایسے ممسوح اشخاص کو جو معذوری یا کسی اَور وجہ سے اس تقریب پر حاضر ہونے سے قاصر ہیں اُنہیں روٹی اور مے پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔
▪ جب ایک سے زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہے تو اُنکے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے تاکہ برآمدوں، دروازوں، عوامی گزرگاہوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری مجمع لگانے سے گریز کِیا جا سکے۔