یادگار کے لئے یاددہانیاں
اس سال یسوع مسیح کی موت کی یادگار بدھ، اپریل ۱۲ کو منائی جائے گی۔ کلیسیائی بزرگوں کو مندرجہذیل باتوں پر توجہ دینی چاہئے۔
▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرتے ہوئے اِس بات کا یقین کر لیں کہ روٹی اور مے سورج کے غروب ہونے سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔
▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ کی بابت بتا دینا چاہئے۔
▪ موزوں روٹی اور مے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔—فروری ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۴، ۱۵ کو دیکھیں۔
▪ پلیٹیں، گلاس اور مناسب میز اور میزپوش کو پہلے ہی سے ہال میں پہنچا دیا جانا چاہئے۔
▪ کنگڈم ہال یا اجلاس کی کسی دوسری جگہ کو وقت سے پہلے اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔
▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کا پہلے ہی سے انتخاب کِیا جانا چاہئے اور اُنہیں ذمہداریوں، درست طریقۂکار اور مناسب لباس کے بارے میں پیشگی ہدایات دی جانی چاہئیں۔
▪ ایسے ممسوح اشخاص جو معذوری یا کسی بیماری کی وجہ سے اس تقریب پر حاضر نہیں ہو سکتے اُن کے لئے روٹی اور مے پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔
▪ جب ایک سے زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں تو اُنکے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے تاکہ برآمدوں، دروازوں، عوامی گزرگاہوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری مجمع لگانے سے گریز کِیا جا سکے۔