یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏02 ص.‏ 9
  • میموریل کی یاددہانیاں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • میموریل کی یاددہانیاں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • میموریل کیلئے یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • یادگار کیلئے یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • میموریل کیلئے یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • میموریل یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 3/‏02 ص.‏ 9

میموریل کی یاددہانیاں

اس سال میموریل کی تقریب مارچ ۲۸، بروز جمعرات، منعقد ہوگی۔ بزرگوں کو مندرجہ‌ذیل معاملات پر توجہ دینی چاہئے:‏

▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرتے وقت، اس بات کا یقین کر لیں کہ علامتیں غروبِ‌آفتاب سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔‏

▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ سے مطلع کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ موزوں روٹی اور مے کی دستیابی کا بندوبست کِیا جانا چاہئے—‏فروری ۱۵، ۱۹۸۵ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۱۹ کو دیکھیں۔‏

▪ پلیٹیں، گلاس اور مناسب میز اور میزپوش پہلے ہی سے ہال میں لا کر رکھ لئے جانے چاہئیں۔‏

▪ کنگڈم ہال یا اجلاس کی کسی دوسری جگہ کو قبل‌ازوقت اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کو پہلے ہی سے منتخب کرنے کیساتھ ساتھ مناسب طریقۂ‌کار اور اُن کے فرائض کی بابت پیشگی ہدایات فراہم کی جانی چاہئیں۔ نیز پُروقار اور مہذب لباس کی ضرورت کو بھی اُجاگر کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ اُن تمام ممسوح اشخاص کو علامات پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے جو معذور ہیں اور حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔‏

▪ جب ایک سے زیادہ کلیسیاؤں کیلئے ایک ہی کنگڈم ہال کو استعمال کرنے کا انتظام کِیا جاتا ہے تو لابی، دروازوں، گزرگاہوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری رش سے گریز کرنے کے لئے کلیسیاؤں کے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں