یسوع مسیح کی موت کی یادگار—اضافی کارگزاریوں کا وقت
۱. یہوواہ کی عیدوں نے خداترس اسرائیلیوں پر کیا اثر ڈالا؟
۱ قدیم اسرائیلی سال کے دوران مُعیّن وقتوں پر یہوواہ کی ”عیدیں“ منایا کرتے تھے۔ (احبا ۲۳:۲) اپنے خدا کی نیکی پر غور کرنے کے لئے وقت نکالنے سے انہیں بہت زیادہ خوشی اور سچی پرستش کیلئے تحریک ملی۔—۲-توا ۳۰:۲۱–۳۱:۲۔
۲، ۳. ہمارے لئے یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے دنوں میں اپنی روحانی کارگزاریوں میں اضافہ کرنا کیوں مناسب ہے، اور اس سال ہم مسیح کی موت کی یادگار کب منائینگے؟
۲ جدید وقتوں میں، ہر سال یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے موقع پر ہماری پُرمسرت مسیحی کارگزاریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ یہوواہ کی پُرمحبت فراہمی یعنی اُسکے اکلوتے بیٹے کی قربانی پر غوروخوض کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ (یوح ۳:۱۶؛ ۱-پطر ۱:۱۸، ۱۹) جب ہم خدا اور اسکے بیٹے کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت پر غوروخوض کرتے ہیں تو ہمیں یہوواہ کی حمد کرنے اور اُسکی مرضی پوری کرنے کی تحریک ملتی ہے۔—۲-کر ۵:۱۴، ۱۵۔
۳ اس سال خداوند یسوع مسیح کے آخری کھانے کی یادگار جمعرات مارچ ۲۴ کو غروبِآفتاب کے بعد منائی جائیگی۔ ہم مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کے دوران اپنی خدمتگزاری میں کیسے اضافہ کر سکتے ہیں؟
۴، ۵. (ا) بعض کیسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے قابل ہوئے ہیں؟ (ب) آپ نے کس طریقے کو مقامی طور پر زیادہ مؤثر پایا ہے؟
۴ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا: جب آپ میدانی خدمتگزاری میں حصہ لیتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے طریقوں پر غور کریں۔ کیا آپ سہپہر یا شام کے وقت جب زیادہ لوگ گھروں پر ملتے ہیں گھرباگھر کی منادی میں حصہ لینے کا پروگرام بنا سکتے ہیں؟ اگر آپکے کتابی مطالعے کے کچھ لوگ مطالعے سے پہلے خدمتگزاری میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو کتابی مطالعے کا نگہبان قریبی علاقے میں منادی کیلئے مختصر خدمتی اجلاس منعقد کرنے کا بندوبست بنا سکتا ہے۔
۵ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کا ایک اَور طریقہ عوامی جگہوں پر گواہی دینا ہے۔ جاپان میں ایک بہن اپنی کُلوقتی ملازمت کیساتھ امدادی پائینر خدمت کرنا چاہتی تھی۔ کلیسیا کے ایک بزرگ نے اسے مشورہ دیا کہ ہر روز اپنی ملازمت پر جانے سے پہلے، وہ ریلوےسٹیشن کے پاس منادی کر سکتی ہے۔ اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کے تمسخر اور اپنے خوف پر قابو پانے کے بعد اس نے تقریباً ۴۰ اشخاص کو میگزین روٹ بنا لیا، جن میں اس کیساتھ سفر کرنے والے، سٹیشن پر کام کرنے والے اور قریبی دُکاندار شامل تھے۔ وہ ہر مہینے اوسطاً ۲۳۵ رسالے تقسیم کرتی تھی۔ ہر روز محض چند منٹ لوگوں کیساتھ بائبل پر باتچیت کرنے سے وہ چھ بائبل مطالعے حاصل کرنے کے قابل ہوئی۔
۶. نوجوان اپنی روحانی کارگزاری میں کیسے اضافہ کر سکتے ہیں؟
۶ گواہی دینے کے مواقع: بہت سے سکول جانے والے مبشروں کو سال کے دوران مختلف اوقات پر چھٹیاں ہوتی ہیں۔ یہ امدادی پائینر خدمت کرنے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے۔ مزیدبرآں، مسیحی نوجوان سکول میں گواہی دینے سے اپنی کارگزاری میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپکے ہمجماعت آپکے اعتقادات کو جاننے میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جماعت میں باتچیت یا سکول میں مضموننویسی جیسے مواقع کو بھی گواہی دینے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ دیگر اپنی تنظیم کی ویڈیوز کو بھی گواہی دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ بعض نے اپنے ہمجماعتوں کی بائبل مطالعہ کرنے، مخصوصیت کرنے اور بپتسمہ لینے میں مدد کی ہے۔ یہ ”خداوند [یہوواہ] کے نام کی حمد“ کرنے کے عمدہ طریقے ہیں۔—زبور ۱۴۸:۱۲، ۱۳۔
۷. (ا) ایک بھائی نے دوسروں کو گواہی دینے کے مواقع سے کیسے فائدہ اُٹھایا؟ (ب) کیا آپکو بھی اسی طرح کا کوئی تجربہ ہوا ہے؟
۷ اپنی روزمرّہ زندگی میں، لوگوں کو اپنے عظیم خدا اور اسکے شاندار وعدوں کی بابت بتانے کے طریقوں کی تلاش میں رہیں۔ روزانہ ایک ہی ریلگاڑی میں سفر کرنے والا بھائی موقع ملنے پر اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کو گواہی دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک سٹیشن پر اگلی ریلگاڑی کے انتظار میں وہ ہر روز پانچ منٹ تک ایک نوجوان کو گواہی دیتا تھا۔ نتیجتاً، وہ نوجوان اور اسکے ساتھ کام کرنے والی ایک عورت بائبل مطالعہ کرنے کیلئے تیار ہو گئی۔ بائبل مطالعہ ریلگاڑی میں سفر کے دوران کِیا جاتا تھا۔ کچھ عرصہ بعد، ایک عمررسیدہ خاتون جو انکی باتچیت سنا کرتی تھی بھائی کے پاس آ کر بائبل مطالعے کی درخواست کرنے لگی۔ اب وہ بھی دورانِسفر بائبل مطالعے سے لطفاندوز ہوتی ہے۔ اسطرح، بھائی نے ریلگاڑی میں دس مختلف لوگوں کو مطالعہ کروایا ہے۔
۸. صحت کے مسائل یا بڑھاپے کی وجہ سے محدود ہو جانے والے اشخاص اپنی خدمتگزاری کو کیسے وسیع کر سکتے ہیں؟
۸ اگر صحت کے مسائل یا بڑھاپے نے آپکو محدود کر دیا ہے تو کیا ہو سکتا ہے؟ اس صورتحال کے باوجود ایسے طریقے ہیں جن سے آپ یہوواہ کی حمد میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ٹیلیفون پر گواہی دینے کی کوشش کی ہے؟ اگر آپ کیلئے ایسا کرنا مشکل ہے تو اپنے کتابی مطالعے کے نگہبان سے اسکے بارے میں بات کریں۔ وہ ایسے مبشروں کا آپ کیساتھ کام کرنے کیلئے بندوبست کر سکتا ہے جو اس طریقے کو استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ جب آپ دوسروں کیساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو آپ ایک دوسرے سے سیکھ سکتے اور مؤثر گواہی دینے میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔ ٹیلیفون پر گواہی دینے کے سلسلے میں عمدہ معلومات فروری ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۵، ۶ پر مل سکتی ہیں۔
۹. ہم اپنے بائبل طالبعلموں کی کلیسیا کیساتھ ملکر میدانی خدمت میں حصہ لینے کیلئے کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
۹ یسوع مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے سے نئے اشخاص کو یہوواہ کی حمد کرنے کی تحریک مل سکتی ہے۔ آپ میدانی خدمت سے حاصل ہونے والے عمدہ تجربات بیان کرنے، بائبل تعلیمات کی وضاحت کرنے اور اپنے ایمان کا دفاع کرنے کے سلسلے میں اُن سے باتچیت کرنے سے اُنکی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ میدانی خدمت میں شرکت کرنے کے خوف یا ڈر پر غالب آ سکیں۔ (۱-پطر ۳:۱۵) اگر کوئی بائبل طالبعلم خوشخبری کی منادی کے کام میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے تو صدارتی نگہبان سے بات کریں۔ وہ اس طالبعلم کیساتھ ملاقات کا بندوبست بنائیگا تاکہ وہ اس بات کا تعیّن کر سکیں کہ آیا وہ کلیسیا کیساتھ منادی کرنے کے لائق ہے یا نہیں۔ جب نئے اشخاص اسکی عالمگیر حاکمیت کی حمایت کرتے ہیں تو اس وقت یہوواہ کا دل کتنا شاد ہوتا ہے!—امثا ۲۷:۱۱۔
۱۰. (ا) ایک اچھا شیڈول امدادی پائنیر خدمت کرنے میں ہماری مدد کیسے کر سکتا ہے؟ (ب) آپ پچھلے سال یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے دنوں میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل کیسے ہوئے تھے؟
۱۰ کیا آپ امدادی پائینر خدمت کر سکتے ہیں؟ امدادی پائینر کے طور پر ۵۰ گھنٹوں کے تقاضے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ (متی ۵:۳۷) اسکا مطلب ہے کہ آپکو ہر ہفتے میدانی خدمتگزاری میں اوسطاً ۱۲ گھنٹے صرف کرنے ہونگے۔ کیا صفحہ ۵ پر دیا گیا کوئی شیڈول آپکے حالات کے مطابق موزوں ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو کیا آپ ایسا شیڈول بنا سکتے ہیں جسکی مدد سے آپ مارچ، اپریل یا مئی کے مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کر سکیں؟ یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ خدمتگزاری کو بڑھانے کی آپکی کوششوں کو برکت دے۔—امثا ۱۶:۳۔
۱۱. کلیسیائی بزرگ اور خدمتگزار خادم امدادی پائنیر خدمت کرنے والے اشخاص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۱۱ کلیسیائی بزرگ اور خدمتگزار خادم یسوع مسیح کی موت کی یادگار کو یہوواہ کی حمد کا ایک خاص موقع بنانے کی آپکی کوششوں کی پوری حمایت کرینگے۔ ممکن ہے کہ ان میں سے بہتیرے امدادی پائنیر خدمت کر رہے ہونگے۔ کلیسیائی بزرگ میدانی خدمت کیلئے ہفتے کے دوران سہپہر، شام اور ہفتے کے اختتام پر اضافی اجلاس ترتیب دے سکتے ہیں۔ اس بات کا تعیّن کرنے کیلئے کہ یہ اجلاس کب اور کہاں منعقد ہونگے اور کون پیشوائی کریگا، کلیسیائی بزرگ ان اشخاص سے بات کر سکتے ہیں جو واقعی پائنیر خدمت کا ارادہ رکھتے یا جو ایسا کرنے کی بابت سوچ رہے ہیں۔ کلیسیائی بزرگ ایسا بندوبست بنانے کی کوشش کرینگے کہ دیگر مبشر بھی اُس دن اور وقت پر آپکے ساتھ حصہ لے سکیں جسکا آپ نے بندوبست بنایا ہے۔ اسطرح اچھی منصوبہسازی کیساتھ بہت سا کام انجام دیا جا سکتا ہے۔—امثا ۲۰:۱۸۔
۱۲. کیا چیز ہمیں ہر وقت یہوواہ کی حمد کرنے کیلئے تحریک دیتی ہے؟
۱۲ بھرپور کوشش کریں: اگر آپکے حالات کی وجہ سے آپکے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنا مشکل ہے تو یاد رکھیں کہ یہوواہ ہماری ایسی کوششوں اور قربانیوں کو پسند کرتا ہے جو ہم خوشی سے کر سکتے ہیں نہ کہ وہ جو ہمارے بس میں نہیں۔ (۲-کر ۸:۱۲) ہمارے پاس یہوواہ کی شکرگزاری کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ اسی لئے داؤد نے لکھا: ”مَیں ہر وقت خداوند [یہوواہ] کو مبارک کہونگا۔ اُسکی ستایش ہمیشہ میری زبان پر رہیگی۔“ (زبور ۳۴:۱) ہمارا بھی یسوع مسیح کی موت کی یادگار کے دنوں میں یہی عزم ہونا چاہئے۔
[صفحہ 3 پر بکس]
آپ اپنی خدمتگزاری کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟
▪ اُس وقت منادی کریں جب لوگ گھر پر ملتے ہیں
▪ عوامی جگہوں پر گواہی دیں
▪ کام کی جگہ پر یا سکول میں گواہی دیں
▪ ٹیلیفون پر گواہی دیں
▪ امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کریں
[صفحہ 5 پر چارٹ]
امدادی پائنیر خدمت کیلئے مختلف شیڈول—ہر ہفتے میدانی خدمت میں ۱۲ گھنٹے صرف کرنے کے طریقے
صبح کے اوقات—سوموار سے ہفتہ
اتوار کسی بھی دن کیلئے متبادل رکھا جا سکتا ہے۔
دن وقت گھنٹے
سوموار صبح ۲
منگل صبح ۲
بدھ صبح ۲
جمعرات صبح ۲
جمعہ صبح ۲
ہفتہ صبح ۲
کُل گھنٹے: ۱۲
دو پورے دن
ہفتے کے کوئی بھی دو دن منتخب کئے جا سکتے ہیں۔ (اِس بات کا انحصار ہفتے کے دنوں کے انتخاب پر ہے کیونکہ اِس شیڈول کی مدد سے مہینے کے ۴۸ گھنٹے بنیں گے۔)
دن وقت گھنٹے
بدھ پورا دن ۶
ہفتہ پورا دن ۶
کُل گھنٹے: ۱۲
دو دن شام کے اوقات اور آخرِہفتہ
ہفتے کے دوران کسی بھی دو دن شام کے اوقات کا انتخاب کِیا جا سکتا ہے۔
دن وقت گھنٹے
سوموار شام ۲/۱۱
بدھ شام ۲/۱۱
ہفتہ پورا دن ۶
اتوار آدھا دن ۳
کُل گھنٹے: ۱۲
تین دن بعدازدوپہر اور ہفتہ
اتوار کسی بھی دن کیلئے متبادل رکھا جا سکتا ہے۔
دن وقت گھنٹے
سوموار بعدازدوپہر ۲
بدھ بعدازدوپہر ۲
جمعہ بعدازدوپہر ۲
ہفتہ پورا دن ۶
کُل گھنٹے: ۱۲
میرا ذاتی خدمتی شیڈول
ہر دن کے اوقاتِکار کیلئے گھنٹوں کا فیصلہ کریں۔
دن وقت گھنٹے
سوموار
منگل
بدھ
جمعرات
جمعہ
ہفتہ
اتوار
کُل گھنٹے: ۱۲