رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مارچ ۱۵
”ہم آپکو اتوار، اپریل ۴ کو منائی جانے والی خداوند کے عشایئے کی تقریب کیلئے مدعو کرنے آئے ہیں۔ [رسالے کا آخری صفحہ یا یادگار کیلئے دعوتنامہ استعمال کرتے ہوئے وضاحت کریں۔ پھر لوقا ۲۲:۱۹ پڑھیں۔] مینارِنگہبانی کے اس شمارے کے پہلے مضامین اِس تقریب کے مطلب اور اسے منانے کے طریقے کی بابت گفتگو کرتے ہیں۔“
جاگو! مارچ ۲۲
”کسی تازہترین واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ سوال پوچھیں: ”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا ان باتوں کے واقع ہونے کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر یعقوب ۱:۱۳ پڑھیں۔] نوجوانوں کیلئے تحریر کِیا جانے والا یہ خاص مضمون بیان کرتا ہے کہ ہمارے شفیق خالق نے ابھی تک انسانی تکلیف کو ختم کیوں نہیں کِیا ہے۔“
مینارِنگہبانی اپریل ۱
”بائبل میں حیوان کے نشان کی وضاحت جیسے چند اقتباسات نے تجسّس کو ہوا دی ہے۔ کیا آپ نے کبھی اسکی بابت سنا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد مکاشفہ ۱۳:۱۶-۱۸ پڑھیں۔] بائبل خود اس بھید کو کھولنے کی کنجیاں فراہم کرتی ہے۔ یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ وہ کیا ہیں؟“
جاگو! اپریل ۸
”بیشتر لوگ موسیٰ کی زندگی کی سرگزشت سے واقف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موسیٰ نے ایسی کونسی بات کہی تھی جو آج ہماری زندگیوں کو متاثر کرتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر استثنا ۱۸:۱۵ پڑھیں۔] یہ شمارہ بیان کرتا ہے کہ وہ نبی کون تھا اور وہ انسانوں کے فائدے کیلئے کیا کرنے والا ہے۔“