رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مارچ ۱
”بہتیرے لوگ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کیساتھ محبت رکھنی چاہئے، جیساکہ یسوع نے اس صحیفے میں حکم دیا۔ [یوحنا ۱۳:۳۴، ۳۵ پڑھیں۔] یسوع کی تعلیم پر عمل کرنے والے لوگ ہمیں کہاں مل سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] مینارِنگہبانی کا یہ شمارہ بیان کرتا ہے کہ آجکل ہم سچے مسیحیوں کی شناخت کیسے کر سکتے ہیں۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگلے ۲۰ یا ۳۰ سالوں میں دُنیا کیسی ہو جائیگی؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۱۱۹:۱۰۵ پڑھیں۔] بائبل اس راہ کو روشن کرتی ہے جو ہمارے سامنے ہے تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ مستقبل ہمارے لئے کیا تھامے ہوئے ہے۔ یہ رسالہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ پیشینگوئیوں کے مطابق ہم کس وقت میں رہ رہے ہیں اور ہم ایک اچھے مستقبل کی اُمید کیوں رکھ سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی اپریل ۱
”ہم میں سے بیشتر کو موت کی وجہ سے اپنے کسی عزیز کو کھو دینے کے غم کا تجربہ ہوا ہوگا۔ کیا آپ اِس تسلیبخش وعدے سے واقف ہیں؟ [اعمال ۲۴:۱۵ پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] بہتیرے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کون دوبارہ زندہ کئے جائینگے؟ ایسا کب اور کہاں ہوگا؟ یہ رسالہ بائبل سے اِن سوالوں کے جواب دیتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”آجکل ہر طرح کے موضوع پر معلومات دستیاب ہے۔ آپکے خیال میں ہم ان پر کس حد تک بھروسا کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ پھر ۲-تیمتھیس ۳:۱۶ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ شمارہ بیان کرتا ہے کہ ہم بائبل کو عملی حکمت حاصل کرنے کا قابلِبھروسا ذریعہ کیوں خیال کر سکتے ہیں۔“ صفحہ ۲۶ سے شروع ہونے والے مضمون کو نمایاں کریں۔