یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏04 ص.‏ 4
  • گھڑسواروں کا حملہ جو آپکو متاثر کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گھڑسواروں کا حملہ جو آپکو متاثر کرتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • مکاشفہ کی کتاب سے اہم نکات—‏حصہ اوّل
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • گھربہ‌گھر مُنادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • یاہ کے لاکھوں گواہ
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 3/‏04 ص.‏ 4

گھڑسواروں کا حملہ جو آپکو متاثر کرتا ہے

۱ ”‏چھٹے فرشتہ نے نرسنگا پھونکا۔“‏ اسکے بعد، کوئی ”‏بیس کروڑ“‏ کے لگ‌بھگ فوجوں کے سوار وارد ہوتے ہیں۔ یہ کوئی عام فوج نہیں ہے۔ ”‏اُن گھوڑوں کے سر ببر کے سے [‏ہیں]‏۔“‏ اُنکے مُنہ سے آگ، دھواں اور گندھک نکلتی ہے اور ”‏اُنکی دُمیں سانپوں کی مانند [‏ہیں]‏۔“‏ اس علامتی گھڑسوار فوج کے حملے نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ہے۔ (‏مکا ۹:‏۱۳-‏۱۹‏)‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس نبوّتی رویا سے آپ کیسے متاثر ہوتے ہیں؟‏

۲ ممسوح بقیہ اور اُنکی ساتھی دوسری بھیڑیں، ملکر خدا کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سے دُنیائے‌مسیحیت کی روحانی طور پر مُردہ حالت کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔ آئیے اس نبوّتی رویا کے دو پہلوؤں پر غور کریں جو یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ خدمت خدا کے خادموں کیلئے اتنی ضروری کیوں ہے۔‏

۳ خدا کا پیغام سنانے کیلئے تربیت‌یافتہ اور کمربستہ:‏ مسیحی خدمتی سکول اور دیگر کلیسیائی اجلاسوں کے ذریعے، خدا کے خادموں نے اختیار کیساتھ خدا کا پیغام سنانے کی تربیت پائی ہے۔‏ وہ یسوع اور اُسکے شاگردوں کی نقل میں مستحق لوگوں کی تلاش کرنے اور جہاں کہیں بھی لوگ مل سکتے ہیں وہاں منادی کرنے کیلئے نکل پڑے ہیں۔ (‏متی ۱۰:‏۱۱؛‏ مر ۱:‏۱۶؛‏ لو ۴:‏۱۵؛‏ اعما ۲۰:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ بائبل کے مطابق منادی کرنے کا یہ طریقہ کتنا کارگر ثابت ہوا ہے!‏

۴ مسیحی خادموں نے الہٰی حکم کی منادی کرنے کے لئے کروڑوں بائبلیں، کتابیں، بروشرز اور رسالے پیش کئے ہیں۔ یہ مطبوعات تقریباً ۴۰۰ زبانوں میں دستیاب ہیں جو مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں اور مختلف لوگوں کو متاثر کرنے والی رسائیاں استعمال کرنے کی حوصلہ‌افزائی کرتی ہیں۔ کیا آپ ان مطبوعات کا مؤثر استعمال کر رہے ہیں؟‏

۵ آسمانی ہدایت اور حمایت:‏ نبوّتی رویا یہ واضح کرتی ہے کہ علامتی گھڑسوار فوج کا حملہ جس کارگزاری کی علامت ہے اُسے الہٰی حمایت حاصل ہے۔‏ (‏مکا ۹:‏۱۳-‏۱۵‏)‏ منادی کا عالمگیر کام انسانی حکمت یا قوت سے نہیں بلکہ خدا کی رُوح کی مدد سے انجام پا رہا ہے۔ (‏زک ۴:‏۶)‏ یہوواہ اس کام کی راہنمائی کیلئے فرشتوں کو استعمال کر رہا ہے۔ (‏مکا ۱۴:‏۶‏)‏ پس حلیم لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے یہوواہ انسانی گواہوں کی کوششوں کے علاوہ آسمانی حمایت بھی فراہم کرتا ہے۔—‏یوح ۶:‏۴۵،‏ ۶۵‏۔‏

۶ تربیت‌یافتہ، خدا کے پیغام سے لیس اور فرشتوں کی زیرِہدایت کام کرتے ہوئے یہوواہ کے لوگ ناقابلِ‌تسخیر قوت بن گئے ہیں۔ پس آئیے ہم اس ہیجان‌خیز نبوّتی رویا کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

۱، ۲.‏ آجکل خدا کے خادم مکاشفہ ۹:‏۱۳-‏۱۹ میں درج نبوّتی رویا کی تکمیل سے کیسے متاثر ہوتے ہیں؟‏

۳.‏ خدا کے پیغام کو مؤثر طور پر سنانے کیلئے آپ نے کیا تربیت حاصل کی ہے؟‏

۴.‏ بیشتر پبلشروں کو اس کام میں مدد دینے کیلئے کونسی چیزیں دستیاب ہیں؟‏

۵، ۶.‏ کیا چیز ظاہر کرتی ہے کہ یہوواہ کے لوگوں کو آسمانی حمایت حاصل ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں