یادگار کی بابت یاددہانیاں
اس سال یادگار کی تقریب اپریل ۱۶، بروز بدھ، منعقد ہوگی۔ بزرگوں کو مندرجہذیل معاملات پر توجہ دینی چاہئے:
▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرتے وقت، اس بات کا یقین کر لیں کہ علامات غروبِآفتاب سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔
▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ سے مطلع کِیا جانا چاہئے۔
▪ موزوں روٹی اور مے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے—فروری ۱۵، ۱۹۸۵ کے واچٹاور کے صفحہ ۱۹ کو دیکھیں۔
▪ پلیٹیں، گلاس اور مناسب میز اور میزپوش پہلے ہی سے ہال میں لا کر رکھ لئے جانے چاہئیں۔
▪ کنگڈم ہال یا اجلاس کی کسی دوسری جگہ کو قبلازوقت اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔
▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کو پہلے ہی سے منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب طریقۂکار اور اُن کے فرائض کی بابت پیشگی ہدایات فراہم کی جانی چاہئیں۔ نیز پُروقار اور شائستہ لباس کی ضرورت کو بھی اُجاگر کِیا جانا چاہئے۔
▪ اُن تمام ممسوح اشخاص کو علامات پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے جو معذور ہیں اور حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔
▪ جب ایک سے زیادہ کلیسیاؤں کے لئے ایک ہی کنگڈم ہال کو استعمال کرنے کا انتظام کِیا جاتا ہے تو برآمدوں، دروازوں، عوامی گزرگاہوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری مجمع لگانے سے گریز کرنے کے لئے کلیسیاؤں کے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے۔ اگر ممکن ہو تو تقریبات کے درمیان ۴۵ منٹ کا وقفہ مناسب ہوگا۔