اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائےمارچ: گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاطر علم کی کتاب پیش کریں۔ اپریل اور مئی: مینارنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ پبلشروں کو صاحبِخانہ کو یہ باور کرانا چاہئے کہ اگر وہ چاہیں تو عالمگیر کام کے لئے عطیات دے سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت ورشپ دی اونلی ٹریو گاڈ پیش کریں۔ علم کی کتاب اور تقاضا بروشر سے پہلے ہی مطالعہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ خاص طور پر گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔ جون: علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی سے موجود ہیں تو کلیسیا کے سٹاک میں موجود کوئی اَور موزوں بروشر استعمال کریں۔
▪ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے خواہاں پبلشروں کو ابھی سے منصوبہسازی کرکے درخواست دے دینی چاہئے۔ اس سے بزرگ میدانی خدمت کے لئے ضروری انتظامات کرنے کے علاوہ رسالوں اور لٹریچر کی کافی رسد دستیاب رکھنے کے قابل ہوں گے۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے تمام اشخاص کے ناموں کا اعلان ہر ماہ کلیسیا کے سامنے کِیا جانا چاہئے۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کے سلسلے میں پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتا۔ صدارتی نگہبان کو ہر ماہ لٹریچر کیلئے کلیسیا کی درخواست برانچ کو بھیجنے سے پہلے اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہاں اشخاص لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی کو اپنا آرڈر دے سکیں۔ براہِمہربانی یہ بھی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکیوسٹ آئٹمز ہیں۔