میموریل کیلئے یاددہانیاں
اس سال میموریل کی تقریب ۸ اپریل اتوار کے روز منعقد ہوگی۔ بزرگوں کو مندرجہذیل معاملات پر توجہ دینی چاہئے:
▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرتے وقت، اس بات کا یقین کر لیں کہ علامات غروبِآفتاب سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔
▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ سے مطلع کِیا جانا چاہئے۔
▪ موزوں روٹی اور مے دستیاب رکھنی چاہئے۔—فروری، ۱۹۸۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳۰ کو دیکھیں۔
▪ پلیٹیں، گلاس اور موزوں میز اور میزپوش پہلے ہی ہال میں لاکر رکھ لینے چاہئیں۔
▪ کنگڈمہال یا اجلاس کی کسی دوسری جگہ کو قبلازوقت اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔
▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کو پہلے ہی سے منتخب کر لینا چاہئے اور ان کے فرائض اور مناسب طریقۂکار کی بابت پیشگی ہدایات فراہم کی جانی چاہئیں۔
▪ کسی بھی معذور ممسوح شخص کو علامات پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔
▪ جب ایک ہی کنگڈمہال کو ایک سے زیادہ کلیسیاؤں نے استعمال کرنا ہو تو برآمدے، دروازوں، عوامی گزرگاہوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری رش سے گریز کرنے کے لئے کلیسیاؤں کے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے۔