یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏02 ص.‏ 1
  • گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ویڈیوز کے ذریعے سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • تعلیم‌وتربیت اور تحریک‌وتقویت فراہم کرنے والے آلات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • جیہوواز وٹنسز—‏آرگنائزڈ ٹو شیئر دی گُڈ نیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 2/‏02 ص.‏ 1

گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز

۱ ”‏ہمارا بیٹا اپنے قدموں پر چلنا شروع کرنے سے بھی پہلے سے یہ ویڈیو دیکھ رہا ہے۔ وہ اِسے باربار دیکھتا ہے۔ ہمارے بچوں کے دل میں یہوواہ کیلئے محبت پیدا کرنے والی چیزوں کا موجود ہونا کتنا اچھا ہے!‏“‏ یہ مسیحی والدین کس ویڈیو کا ذکر کر رہے ہیں؟ اس ویڈیو کا نام ہے نوآ—‏ہی واکڈ وِد گاڈ۔ ایک خاتون جو گواہ نہیں تھی اُسکے بیٹے نے کسی کے گھر پر نوآ ویڈیو دیکھی، لہٰذا اُس نے برانچ کو ۹۰ ڈالر کا عطیہ بھیج کر پوچھا، آیا آپ کے پاس بچوں کیلئے کوئی اَور ویڈیوز بھی ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کی ویڈیوز نوجوانوں اور عمررسیدہ پر یکساں اثرانداز ہو رہی ہیں۔‏

۲ خاندان میں:‏ جب ایک گواہ خاندان نے جیہوواز وِٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ دیکھی تو ماں نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں سارا دن سوچتی رہی کہ یہوواہ عام لوگوں کو اتنی بڑی مشکلات برداشت کرنے کے قابل کیسے بناتا ہے!‏ انکی بابت سوچ‌بچار کرنے سے مجھے احساس ہوا کہ میرے مسائل تو بہت معمولی ہیں۔ اپنے بچوں کیساتھ ملکر یہ ویڈیو دیکھنے سے اُنکی یہوواہ پر بھروسا کرنے کی ضرورت کو سمجھنے میں مدد ہوئی ہے۔ بعدازاں اُنکے ساتھ اس پر گفتگو کرنے سے ہم نے اپنی بیٹیوں کو اس لائق بنایا کہ وہ اپنی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ اور اذیت سے نپٹ سکیں۔“‏

۳ سکول میں:‏ ایک رپورٹ کے مطابق، ایک نوعمر گواہ نے اپنی کلاس کو سٹینڈ فرم ویڈیو دکھائی۔ کلاس ٹیچر نے بتایا کہ وہ پہلے گواہوں کو پسند نہیں کرتی تھی۔ لیکن یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد، اُس نے کہا:‏ ”‏اس نے یہوواہ کے گواہوں کی بابت میرے نظریے کو بالکل بدل دیا ہے۔ مَیں وعدہ کرتی ہوں کہ اگلی مرتبہ جب وہ میرے گھر آئینگے تو مَیں اُنکی بات ضرور سنوں گی اور اُن کیساتھ بائبل کا مطالعہ کرونگی!‏“‏ کس چیز نے ہماری بابت اُسکے نظریے کو بدل دیا؟ اُس نے کہا، یہ ہماری ”‏سچی محبت اور وفاداری ہے۔“‏

۴ خدمتگزاری میں:‏ ایک بہن کی ملاقات ایک ایسی عورت سے ہوئی جو لٹریچر نہیں لینا چاہتی تھی مگر اُس نے ہماری اور ہمارے اعتقادات کی بابت بہتیرے سوال پوچھے۔ بہن نے واپسی ملاقات پر اُس عورت اور اُسکے شوہر کو جیہوواز وِٹنسز—‏دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دی نیم ویڈیو دکھائی۔ دونوں بہت متاثر ہوئے اور بائبل مطالعہ قبول کر لیا۔ اُنہیں بہت عمدہ گواہی دی گئی تھی جسکے نتیجے میں اُنہوں اپنی زندگیاں خدا کی مرضی کے مطابق ڈھالنا شروع کر دیں۔‏

۵ کیا آپ ہماری ویڈیوز کو خوب استعمال کر رہے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں