ویڈیوز کے ذریعے سکھائیں
۱ یہوواہ نے اپنے قدیم خادموں کو رویتوں اور خوابوں کے ذریعے اہم معلومات دیں۔ ذرا حزقیایل کی رویا میں یہوواہ کے فلکی رتھ کی بابت سوچیں۔ (حز ۱:۱-۲۸) اس بات کا تصور کریں کہ دانیایل نے عالمی طاقتوں کی بابت نبوّتی خواب دیکھنے کے بعد کیسا محسوس کِیا ہوگا۔ (دان ۷:۱-۱۵، ۲۸) اسکے علاوہ، یوحنا رسول کو نشانوں میں دئے گئے اُس مکاشفہ کی بابت کیا ہے جو ”خداوند کے دن“ میں رونما ہونے والی باتوں کے متعلق تھا؟ (مکا ۱:۱، ۱۰) یہوواہ خدا نے اپنے اِن تینوں خادموں کو سکھانے کیلئے رویتوں اور خوابوں میں جوکچھ دکھایا اِس نے اُنکے ذہنوں پر واضح اثر چھوڑا۔
۲ اگر ہم دوسروں کو بائبل سچائیاں اسطرح سکھانا چاہتے ہیں کہ وہ اِنہیں کبھی نہ بھولیں تو ہم دانشمندی سے ویڈیوز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری ویڈیوز مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔ یہ بائبل، یہوواہ کی تنظیم اور اسکے اصولوں پر ہمارے اعتماد کو بڑھاتی ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اچھے مسیحی بن سکتے ہیں۔ آئیے ان ویڈیوز کو استعمال کرنے کے سلسلے میں چند طریقوں پر غور کریں۔ اس سلسلے میں چند مثالیں درجذیل ہیں جنہیں استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۳ منادی کے دوران: کیا آپ نے اپنے بائبل مطالعے کو اپنی عالمگیر مسیحی برادری کی بابت بتایا ہے؟ اسکے لئے اُسے ویڈیو آور ہول ایسوسیایشن آف برادرز دکھائیں۔ چاہے آپ اسے یہ ویڈیو اگلے مطالعے سے پہلے دیکھنے کیلئے دیں یا پھر اگلی ملاقات پر اسکے ساتھ بیٹھ کر دیکھیں۔ اسکے بعد جون ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دئے گئے سوالات کی دُہرائی کریں۔
۴ اَے نوجوانو! آپ اپنے ہمجماعتوں کو دستاویزی ویڈیوز جہیوواز وِٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ یا فیتھفُل انڈر ٹرائلز—جہیوواز وِٹنسز اِن دی سوویٹ یونین دکھانے کیلئے اپنے ٹیچرز سے پوچھ سکتے ہیں۔ کلاس کیساتھ باتچیت کرنے کیلئے سوالات کی فہرست تیار کرنے کی پیشکش کریں۔ اس سلسلے میں جون ۲۰۰۱ یا فروری ۲۰۰۳ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دئے گئے سوالات استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
۵ خاندان اور دوستوں کیساتھ: اَے اولاد والو! ذرا اس بات پر غور کریں کہ آپکے بچوں نے ویڈیو ینگ پیپل آسک—ہاؤ کین آئی میک ریئل فرینڈز؟ کو آخری بار کب دیکھا تھا۔ کیوں نہ اپنے اگلے خاندانی مطالعے پر اِسے دوبارہ دیکھیں؟ اپریل ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں پُرجوش اور واضح باتچیت کیلئے سوالات دئے گئے ہیں۔
۶ کیا آپ اپنے کلیسیائی دوستوں کو اپنے گھر بلانا چاہتے ہیں؟ آپ اکٹھے ملکر ویڈیو ریسپکٹ جہیوواز اتھارٹی دیکھنے سے اپنی شام کو حوصلہافزا بنا سکتے ہیں۔ خاص طور پر، اگر آپ ستمبر ۲۰۰۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دئے گئے سوالات کو استعمال کرتے ہوئے سیکھے جانے والے اسباق کی دُہرائی کرتے ہیں۔
۷ دیگر مواقع پر: آپ بیس مختلف ویڈیوز کو کن طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا آپ اپنی باقاعدہ واپسی ملاقاتوں کی روحانی ترقی کیلئے ایک یا دو ویڈیو دکھا سکتے ہیں؟ کیا آپ ان ویڈیوز کو مقامی نرسنگ ہوم یا بوڑھے لوگوں کی دیکھبھال کرنے والے اداروں میں دکھانے کی پیشکش کر سکتے ہیں؟ کیا یہ ویڈیوز آپکے اُن رشتہداروں، پڑوسیوں اور ساتھی کارکنوں پر اچھا اثر ڈال سکتی ہیں جو گواہ نہیں ہیں؟ ہماری ویڈیوز تعلیم دینے والی، اثرانداز ہونے والی اور تحریک دینے والی ہیں۔ دوسروں کو سکھانے کیلئے اِنہیں استعمال کریں۔
[مطالعے کے سوالات]
۱. یہوواہ نے اپنے قدیم خادموں کو سکھانے کیلئے رویتوں اور خوابوں کو کیسے استعمال کِیا اور اسکا نتیجہ کیا رہا؟
۲. ہم دوسروں کو بائبل سچائیاں سکھانے کیلئے کس طریقے کو استعمال کر سکتے ہیں؟
۳. آپ اپنے بائبل مطالعے کی توجہ تنظیم کی جانب کیسے دلا سکتے ہیں؟
۴. ایک مسیحی نوجوان سکول میں تعلیم دینے کیلئے کن ویڈیوز کا استعمال کر سکتا ہے؟
۵. والدین کیلئے خاندانی مطالعے کیلئے کیا چیز دستیاب ہے؟
۶. آپ اپنے دوستوں کیساتھ حوصلہافزا وقت کیسے گزار سکتے ہیں؟
۷. آپ اپنی ویڈیوز کو استعمال کرنے کیلئے کن مواقع کی بابت سوچ سکتے ہیں؟