یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏02 ص.‏ 1
  • دُنیا کے مبارک لوگ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دُنیا کے مبارک لوگ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏خوش‌دل خدا“‏ کی عبادت کرنے والے خوش رہتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • آپ کو سچی خوشی مل سکتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • یہوواہ کی خدمت کرنے میں حقیقی خوشی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • حقیقی خوشحالی کا نسخہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 2/‏02 ص.‏ 1

دُنیا کے مبارک لوگ

۱ ”‏مبارک ہے وہ قوم جسکا خدا [‏یہوواہ]‏ ہے۔“‏ (‏زبور ۱۴۴:‏۱۵‏)‏ یہ الفاظ یہوواہ کے گواہوں کو دُنیا کے مبارک لوگوں کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ زندہ اور خدائے واحدوبرحق، یہوواہ کی خدمت سے زیادہ کسی اَور چیز سے خوشی حاصل نہیں ہو سکتی۔ وہ خود ”‏خدایِ‌مبارک“‏ ہے اسلئے اُسکے پرستار اُسکی خوشی کی عکاسی کرتے ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۱:‏۱۱‏)‏ ہماری پرستش کے کونسے پہلو ہماری خوشی میں معاون ثابت ہوتے ہیں؟‏

۲ خوش ہونے کی وجوہات:‏ یسوع نے ہمیں یقین‌دہانی کرائی کہ خوشی ”‏دل کے غریب“‏ ہونے سے حاصل ہوتی ہے۔ (‏متی ۵:‏۳‏)‏ باقاعدہ بائبل مطالعہ اور تمام مسیحی اجلاسوں پر حاضری ہماری روحانی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ خدا کے کلام کی سچائی سیکھنا ہمارے لئے جھوٹی مذہبی تعلیمات اور غلطیوں سے بچنے کا باعث بنا ہے۔ (‏یوح ۸:‏۳۲‏)‏ صحائف نے ہمیں زندگی بسر کرنے کا بہترین طریقہ بھی سکھایا ہے۔ (‏یسع ۴۸:‏۱۷‏)‏ اسی وجہ سے ہم اپنی مبارک برادری کی خوشگوار مسیحی رفاقت سے محظوظ ہوتے ہیں۔—‏۱-‏تھس ۲:‏۱۹، ۲۰؛‏ ۱-‏پطر ۲:‏۱۷‏۔‏

۳ ہم خدا کے اعلیٰ اخلاقی معیاروں کی فرمانبرداری کرنے سے مطمئن ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہمارے تحفظ اور یہوواہ کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ (‏امثا ۲۷:‏۱۱‏)‏ ایک اخباری رپورٹر نے بیان کِیا:‏ ”‏تمام قوانین کی پابندی کرنے کے باوجود یہوواہ کے گواہ ناخوش دکھائی نہیں دیتے۔ اسکے برعکس، ان کے جوان اور عمررسیدہ لوگ غیرمعمولی خوشی اور آسودگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔“‏ ہم دوسروں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کیلئے کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۴ خوشی حاصل کرنے میں دوسروں کی مدد کریں:‏ دُنیا غم سے بھری ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے۔ تاہم، ایک ایسے دن کی بابت علم رکھنے سے ہم مثبت اور روشن نقطۂ‌نظر اپنا سکتے ہیں جب تمام دُکھ اور غم ختم ہو جائیگا۔ (‏مکا ۲۱:‏۳، ۴‏)‏ لہٰذا، ہم خدمتگزاری میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں اور ایسے خلوصدل لوگوں کو تلاش کرتے ہیں جن سے ہم اپنی اُمید اور یہوواہ کی بابت اپنے اعتقادات پر گفتگو کر سکتے ہیں۔—‏حز ۹:‏۴۔‏

۵ ایک پائنیر بہن نے بیان کِیا:‏ ”‏یہوواہ اور اُسکی سچائی کا علم حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے سے زیادہ اطمینان‌بخش کام اَور کوئی نہیں ہو سکتا۔“‏ ہمیں بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ‌افزائی کرنی چاہئے۔ یہوواہ کی خدمت کرنا اور دوسروں کو اُسکی خدمت کرنے کی تحریک دینا عظیم خوشی پر منتج ہوتا ہے۔—‏اعما ۲۰:‏۳۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں