یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏00 ص.‏ 1-‏9
  • تعلیم‌وتربیت اور تحریک‌وتقویت فراہم کرنے والے آلات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تعلیم‌وتربیت اور تحریک‌وتقویت فراہم کرنے والے آلات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • جیہوواز وٹنسز—‏آرگنائزڈ ٹو شیئر دی گُڈ نیوز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لیے نئی ویڈیو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 10/‏00 ص.‏ 1-‏9

تعلیم‌وتربیت اور تحریک‌وتقویت فراہم کرنے والے آلات

۱ یہ بائبل اور یہوواہ کے گواہوں کی بابت لوگوں کو تعلیم‌وتربیت فراہم کرنے کے لئے اثرآفرین ہیں۔ اِنہوں نے بہتیروں کو سچائی کے لئے ٹھوس مؤقف اختیار کرنے کی تحریک دی ہے۔ اِنہوں نے خدا کے مخصوص‌شُدہ لوگوں کے ایمان اور قدردانی کو تقویت بخشی ہے۔ یہ کیا ہیں؟ یہ یہوواہ کی تنظیم کی تیارکردہ ویڈیوز ہیں۔ کیا آپ نے یہ سب دیکھ لی ہیں؟ کتنی دیر پہلے؟ کیا آپ اِنہیں اپنی خدمتگزاری میں استعمال کرتے ہیں؟ کیا آپ نے اِن میں سے کچھ کے لئے آرڈر دے دیا ہے تاکہ آپ اپنے بائبل طالبعلموں کو دکھا سکیں؟ آپ ان مؤثر آلات سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۲ جولائی ۱، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے مضمون ”‏خاندان کے طور پر باقاعدگی سے خدا کے کلام کا مطالعہ کریں“‏ نے ”‏اپنے مطالعے کے دوران سوسائٹی کی معلوماتی ویڈیوز میں سے کوئی دیکھنے .‏ .‏ .‏ اور پھر اُس پر گفتگو کرنے کے لئے کچھ وقت مختص“‏ کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس اچھی مشورت کے پیشِ‌نظر، ہر دوسرے مہینے خدمتی اجلاس پر ایک فرق ویڈیو پر گفتگو کی جائیگی۔ کلیسیا کے تمام ارکان کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ خدمتی اجلاس پر زیرِبحث آنے والی ویڈیو کو پہلے گھر سے دیکھ کر آئیں۔‏

۳ اس ماہ ہم اپنی تیارکردہ پہلی ویڈیو جیہوواز وِٹنسز—‏دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دی نیم سے آغاز کرتے ہیں۔ اسے دیکھیں اور مندرجہ‌ذیل سوالات کے جواب حاصل کرنے کی کوشش کریں:‏

▪ یہوواہ کے گواہ کس کام کیلئے مشہور ہیں؟‏

▪ بیت‌ایل کا ہر کام کس صحیفے سے منسلک ہے؟‏

▪ آپ نے کونسا ایسا بائبل منظر دیکھا جسے سٹیج پر پیش کِیا گیا، جسکی تصاویر لی گئیں اور مطبوعات میں استعمال کرنے کیلئے جسکی پینٹنگ بنائی گئی؟‏

▪ ہمارے لٹریچر کی تیاری کے طریقۂ‌کار کے سلسلے میں کس چیز نے آپکو متاثر کِیا؟‏

▪ سوسائٹی نے ۱۹۲۰ سے ۱۹۹۰ تک کتنا لٹریچر شائع کِیا؟‏

▪ خدا کے لوگوں میں بالخصوص کن کو بیت‌ایل خدمت کے لئے لائق ٹھہرنے کی کوشش کرنی چاہئے؟—‏امثا ۲۰:‏۲۹‏۔‏

▪ بیت‌ایل خاندان کن طریقوں سے تمام یہوواہ کے گواہوں کیلئے ایک عمدہ نمونہ قائم کرتا ہے؟‏

▪ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کیلئے بیت‌ایل میں کئے جانے والے کام کے سلسلے میں کونسی بات آپ کو متاثر کرتی ہے؟‏

▪ عالمگیر کام کے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں؟‏

▪ ہم کس کام کی سرگرمی کیساتھ حمایت کر سکتے ہیں اور کس جذبے کیساتھ؟—‏یوح ۴:‏۳۵؛‏ اعما ۱:‏۸‏۔‏

▪ ہمارے نام کے پسِ‌پُشت سرگرمِ‌عمل تنظیم کی بابت آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟‏

▪ آپ خدمتگزاری میں اس ویڈیو کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

دسمبر میں ہم ویڈیو دی بائبل—‏ایکیوریٹ ہسٹری، ریلائبل پرافیسی پر گفتگو کرینگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں