یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏02 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از فروری ۱۱
  • ہفتہ شروع از فروری ۱۸
  • ہفتہ شروع از فروری ۲۵
  • ہفتہ شروع از مارچ ۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 2/‏02 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از فروری ۱۱

گیت ۱۶

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کو فروری ۲۵ کے ہفتے کے خدمتی اجلاس پر بات‌چیت کی تیاری کیلئے پیدایش ۶:‏۱ تا ۹:‏۱۹ کو پڑھنے یا اس پر نظرثانی کرنے اور ویڈیو نوآ—‏ہی واکڈ وِد گاڈ دیکھنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں۔“‏a (‏پیراگراف ۱-‏۱۳)‏ اسے صدارتی نگہبان پیش کرے گا۔ مارچ اور آئندہ مہینوں کے لئے قائم‌کردہ نشانوں پر مبنی ایک دلچسپ بات‌چیت۔ مارچ کے دوران خدمتگزاری میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لئے سب کو اس ضمیمے میں فراہم‌کردہ کیلنڈر کو استعمال کرتے ہوئے ایک عملی شیڈول تیار کرنا چاہئے۔ ایسے تمام اشخاص کی حوصلہ‌افزائی کریں جو مارچ میں امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں۔ پیراگراف ۷، ۸ پر بات‌چیت کرتے وقت گزشتہ میموریل کے دوران پائنیر خدمت کرنے والوں کو اظہارِخیال کا موقع دیں کہ اُنہوں نے کن برکات کا تجربہ کِیا۔ اعلان کریں کہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے درخواست فارم اس اجلاس کے بعد دستیاب ہونگے۔‏

۱۳ منٹ:‏ ”‏رسالوں کی بابت کیا کہیں۔“‏ پبلشروں سے پوچھیں کہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس حصے نے انہیں مضامین کو ان تشویشناک وقتوں کے پریشان‌کُن واقعات کے ساتھ بہتر طور پر مربوط کرنے میں کیسے مدد دی ہے۔ لوگوں کو تسلی دینے اور انہیں تشویشناک سوالات کے بائبل پر مبنی جوابات تلاش کرنے میں مدد کرنے کے سلسلے میں بعض اشخاص نے کن تجربات کا سامنا کِیا؟ دو مختصر مظاہروں سے ظاہر کریں کہ فروری ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور پھر فروری ۲۲ کے اویک!‏ کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۱۸

گیت ۴

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۲ منٹ:‏ ”‏دُنیا کے مبارک لوگ۔“‏b اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۶ پر موجود ”‏خوشی حاصل کرنے کے طریقے“‏ کا مختصر احاطہ کریں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں۔“‏c (‏پیراگراف ۱۴-‏۲۳)‏ اسے خدمتی نگہبان پیش کرے گا۔ مارچ میں اضافی کارگزاری کیلئے مخصوص مقامی منصوبوں پر نظرثانی کریں۔ مارچ کے دوران اجلاس برائے میدانی خدمت کے مکمل شیڈول کا احاطہ کریں۔ بے‌قاعدہ پبلشروں کو بحال کرنے اور غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کے لائق بننے میں بچوں اور بائبل طالبعلموں کی مدد کرنے پر توجہ دیں۔ مارچ میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے والوں کے ناموں کا اعلان کریں اور انکا ساتھ دینے کی بابت دُعائیہ غوروفکر کرنے کیلئے اَور لوگوں کی بھی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۲۵

گیت ۱۴

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ مارچ ۱ کے مینارِنگہبانی اور مارچ ۸ کے اویک!‏ کو استعمال کرتے ہوئے رسالے پیش کرنے کے سلسلے میں دو مختصر مظاہرے کرائیں۔ ان میں سے ایک کی پیشکش ایک نوجوان سے کرائیں۔ پبلشروں کو فروری کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏گواہی دینے والی اثرآفرین ویڈیوز۔“‏ سامعین سے بات‌چیت۔ ہم نے اب تک خدمتی اجلاس کے پروگرام پر اپنی آٹھ ویڈیوز پر نظرثانی کی ہے۔ مضمون میں دی گئی مثالوں پر مختصراً بات‌چیت کرنے کے بعد پبلشروں کو بیان کرنے دیں کہ اُنہیں دوسروں کو یہ ویڈیوز دکھاتے ہوئے کن کامیابیوں کا تجربہ ہوا ہے۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏سب کیلئے سبق‌آموز نوآ—‏ہی واکڈ وِد گاڈ۔“‏ نوآ ویڈیو پر مبنی بکس میں دئے گئے سوالات کا استعمال کرتے ہوئے سامعین کے ساتھ براہِ‌راست بات‌چیت کریں۔ اپریل میں ہم ویڈیو ینگ پیپل آسک—‏ہاؤ کین آئی میک ریئل فرینڈز؟ پر نظرثانی کرینگے۔‏

گیت ۱۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۴

گیت ۵۷

۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۲ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۱۲ منٹ:‏ مطالعے شروع کرنے کے لئے علم کی کتاب کا استعمال کریں۔ ہم مارچ میں گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ اگست ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴، پیراگراف ۸ میں درج تجربے کو مختصراً بیان کریں۔ اگر کسی نے حال ہی میں علم کی کتاب سے مطالعہ شروع کرایا ہے تو اِس مقصد کی انجام‌دہی کا مظاہرہ کرائیں۔ سب کو جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں ”‏علم کی کتاب کی پیشکش کے لئے تجاویز“‏ کی بابت یاددہانی کرائیں۔ کتاب کا استعمال کرتے ہوئے ضمیمے کے صفحہ ۶ پر ”‏براہِ‌راست رسائی“‏ کے تحت تجاویز میں سے کسی ایک کو استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ پیش کریں۔‏

۱۶ منٹ:‏ ”‏منادی کیوں جاری رکھیں؟“‏d کئی سالوں سے منادی میں حصہ لینے والے ایک یا دو پبلشروں کے انٹرویوز کے ساتھ اختتام کریں۔ انہیں اس کام میں مستعدی کی وجہ اور حاصل ہونے والے فوائد کی بابت اپنے احساسات‌وجذبات بیان کرنے کا موقع دیں۔‏

گیت ۲۸ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں