افزائش کیلئے یہوواہ پر توکل کریں
۱ ”مَیں نے ایک نئی کلیسیا کو تشکیل دینے میں مدد کرنے کی منفرد خوشی کا پہلی مرتبہ تجربہ کِیا۔ اس کام کیلئے دو سال سے زیادہ لگے جن میں ہمیں سخت محنت، مسلسل دُعاؤں اور یہوواہ پر توکل کی ضرورت رہی جو ’بڑھانے والا ہے۔‘“ ایک فرضشناس پائنیر نے یوں تحریر کِیا جس نے افزائش کیلئے یہوواہ پر توکل کی ضرورت کو پہچان لیا تھا۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۵-۹) روحانی میلان رکھنے والے لوگوں کی تلاش میں، اگر ہماری خدمتگزاری کو پھلدار بننا ہے تو ہمیں بھی یہوواہ کی پُشتپناہی کی ضرورت ہے۔—امثال ۳:۵، ۶۔
۲ افزائش دیکھبھال کا تقاضا کرتی ہے: اگر ہم چاہتے ہیں کہ سچائی کا بیج بڑھے تو اسے دیکھبھال کی ضرورت ہے۔ پہلی ملاقات کے دو یا تین دن بعد دوبارہ ملاقات کرنا اکثر اچھے نتائج لاتا ہے۔ پُرتپاک اور ملنسار بنیں۔ دوسرے شخص کو کسی شکوشُبے میں نہ رہنے دیں۔ ساری بات خود ہی نہ کریں۔ اُسے بھی موقع دیں کہ آپ سے واقف ہو اور یہ ظاہر کریں کہ آپ اُس شخص میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
۳ جولائی اور اگست کے دوران، ہم اُن لوگوں کو مختلف بروشر پیش کرنے پر توجہ دے رہے ہیں جن سے ہم ملتے ہیں۔ تاہم، ہمیں حاصل ہونے والی دلچسپی اور پیشکشوں کی پیروی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ہم واپسی ملاقات کرنے اور بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے سے ایسا کرتے ہیں۔ (متی ۲۸:۲۰،۱۹) اس مقصد کے تحت، تقاضا بروشر مطالعے شروع کرنے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ آپ درجذیل چار تجاویز کارآمد پائینگے۔
۴ اگر آپ نے کسی ایسے شخص سے گفتگو کی تھی جو دُنیا کی بدتر حالت کی بابت فکرمند تھا تو آپ یہ کہتے ہوئے دوبارہ گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں:
▪ ”مجھے یقین ہے کہ انسانی معاشرے میں اخلاقی تنزلی کی بابت جتنا فکرمند مَیں ہوں اُتنے ہی آپ بھی ہیں۔ ہم گھریلو تشدد کی بابت المناک خبریں سنتے ہیں جو بچوں، والدین اور بیاہتا ساتھیوں سے بدسلوکی پر منتج ہوتا ہے۔ نیز، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہتیرے لوگ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے چوری کرنے اور جھوٹ بولنے کو معمولی خیال کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا کے نزدیک اِسکی اہمیت ہے کہ لوگ اپنی زندگیاں کیسے بسر کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] خدا نے انسان کیلئے کچھ معیار قائم کئے ہیں جسکے مطابق اُسے زندگی بسر کرنی ہے اور یہ واقعی ہمارے لئے بوجھ نہیں ہیں۔“ پڑھیں ۱-یوحنا ۵:۳۔ پھر تقاضا بروشر پیش کریں اور سبق ۱۰ پر کھولیں۔ پہلا پیراگراف پڑھیں۔ پیراگراف ۲-۶ کے شروع میں نسخشُدہ الفاظ اور اصطلاحوں پر توجہ دلائیں اور صاحبِخانہ سے پوچھیں کہ اُس کے خیال میں کونسا کام معاشرے کیلئے زیادہ نقصاندہ ہے۔ اس سے متعلقہ پیراگراف پڑھیں اور موقع کی مناسبت سے ایک یا دو صحائف پڑھیں۔ پیراگراف ۷ کی پڑھائی کے ساتھ ختم کریں اور مزید گفتگو کیلئے واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں۔
۵ اگر آپ کی ملاقات اپنے خاندان کی بابت فکرمند لوگوں سے ہوئی تھی تو آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”آپ کے خیال میں کیا یہ توقع رکھنا معقول ہے کہ ہمارا خالق ہمیں ایسے آلات فراہم کرے جنکی ہمیں ایک کامیاب خاندانی زندگی کو ترقی دینے کیلئے ضرورت ہے؟“ جواب دینے دیں۔ تقاضا بروشر متعارف کرائیں، سبق ۸ پر جائیں اور وضاحت کریں کہ اس میں خاندان کے ہر فرد کیلئے بائبل کے اصول پائے جاتے ہیں۔ مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں کہ کیسے اس سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کیلئے بروشر کو بائبل کیساتھ استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ بروشر کے صفحہ ۲ پر دی گئی مشورت کے مطابق عمل کریں۔ سبق کا مطالعہ جاری رکھنے کیلئے دوبارہ ملاقات کرنے کا بندوبست بنائیں یا اگر آپ نے اُسے مکمل کر لیا ہے تو ایک اور سبق سے مطالعہ کریں جسے صاحبِخانہ بروشر میں سے پسند کرتا ہے۔
۶ ایک براہِراست رسائی پیشِخدمت ہے جسے آپ ہمارے بائبل مطالعے کے پروگرام میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ”تقاضا“ بروشر دکھائیں اور کہیں:
▪ ”یہ بروشر جامع کورس پر مشتمل ہے جو بائبل کی بنیادی تعلیمات کا احاطہ کرتا ہے۔ ہر صفحہ پر، آپ ایسے سوالوں کے جواب پائینگے جنہوں نے صدیوں سے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ مثال کے طور پر، زمین کیلئے خدا کا کیا مقصد ہے؟“ سبق ۵ پر جائیں اور سبق کے شروع میں دئے گئے سوال پڑھیں۔ صاحبِخانہ سے پوچھیں کہ کونسا سوال اُسے زیادہ دلچسپ معلوم ہوتا ہے اور پھر موزوں صحائف دکھاتے ہوئے اُس سے متعلقہ پیراگراف پڑھیں۔ وضاحت کریں کہ جیسے اس سوال کا جواب بآسانی مل گیا ویسے ہی دیگر سوالات کے تسلیبخش جواب بھی مل سکتے ہیں۔ تجویز پیش کریں کہ آپ ایک اَور سوال اور جواب پر گفتگو کرنے کیلئے واپس آ سکتے ہیں۔
۷ یا شاید آپ یہ کہتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کرنے کے لئے سادہ رسائی کو آزمانا پسند کریں:
▪ ”کیا آپ جانتے تھے کہ چند منٹ کی باتچیت سے آپ بائبل کے اہم سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، . . .“ اِسکے بعد کسی بھی ایسے سوال کا ذکر کریں جو بروشر کے کسی ایک سبق کے شروع میں ملتا ہے جو آپ کے خیال میں اُس شخص کیلئے دلچسپی کا حامل ہوگا۔ اُن سوالات کی بابت جو آپ استعمال کر سکتے ہیں، تجاویز کیلئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری برائے مارچ ۱۹۹۷ کے ضمیمے بعنوان: ”واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے دلیری حاصل کریں“ کے پیراگراف ۱۵ اور ۱۶ کو دیکھیں۔“
۸ ”خدا کے ساتھ کام کرنے والے“ بننے میں واپسی ملاقاتیں کرنے اور بائبل مطالعے کرنے کے چیلنج کو خوشی سے قبول کرنا شامل ہے۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۹) جب ہم حاصل ہونے والی دلچسپی کی دیکھبھال کیلئے سخت محنت کرتے ہیں اور پھر افزائش کے لئے یہوواہ پر توکل کرتے ہیں تو ہم ایسے حقیقی اطمینان کا تجربہ کرینگے جو کسی اَور کام سے نہیں مل سکتا۔