یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏97 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 8/‏97 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لڑیچر پیشکش برائے اگست:‏ ۳۲ صفحات کے مندرجہ‌ذیل بروشروں میں سے کوئی:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏، شُڈ یُو بیلیو اِن دی ٹرینیٹی؟، وہ حکومت جو فردوس لائے گی، وٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یُو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سم ون یُو لَو ڈائیز۔ ستمبر:‏ خاندانی خوشی کا راز۔ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ جہاں دوبارہ ملاقات پر دلچسپی پائی گئی ہو، وہاں سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ مہینے کے آخری حصہ سے شروع کر کے بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ تقسیم کی جائے گی۔ نومبر:‏ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم جاری رہے گی۔ جو کلیسیائیں ہر گھر یا قیام‌گاہ میں رہنے والے لوگوں تک بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ پہچانے سے اپنا علاقہ مکمل کر لیتی ہیں وہ علم کی کتاب پیش کر سکتی ہیں۔‏

▪ سال کے مختلف اوقات پر، دُنیا کے ہر حصے میں عام تعطیلات ہوتی ہیں جن میں بچے سکول سے فارغ ہو جاتے ہیں اور دُنیاوی کام سے فرصت ملتی ہے۔ اس سے کلیسیا کو میدانی خدمتگزاری میں زیادہ حصہ لینے کیلئے عمدہ مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ بزرگوں کو ان مواقع کے بارے میں پہلے ہی سے اندازہ کر لینا چاہئے اور تعطیلات کے دوران بطور گروپ گواہی دینے کیلئے جو بندوبست کئے گئے ہیں اُنکی بابت کلیسیا کو کافی پہلے آگاہ کر دیں۔‏

▪ ۱۹۹۸ کے خدمتی سال کیلئے فارم کی کافی رسد ہر کلیسیا کو بھیجی جا رہی ہے۔ براہِ‌مہربانی فارم کو بڑی احتیاط کیساتھ استعمال کریں۔ اُنہیں صرف انکے مخصوص مقصد کیلئے استعمال کِیا جانا چاہیے۔‏

▪ ہر کلیسیا کو تین لٹریچر اِنوینٹری فارم (‎s)‎d‎(-18‎) ملیں گے۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو اگست کے مہینے میں لٹریچر سرونٹ سے ملنا چاہئے اور مہینے کے آخر پر کلیسیا میں موجود لٹریچر کی اِنوینٹری کی بابت بات کرنے کے لئے وقت مقرر کرنا چاہئے۔ موجودہ لٹریچر کی حقیقی گنتی کی جانی چاہئے اور اِنوینٹری فارم پر تمام میزان کا اندراج کِیا جانا چاہئے۔ رسالوں کی کُل تعداد میگزین سرونٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ ستمبر ۶ یا اس سے پہلے اصل کاپی سوسائٹی کو ارسال کر دیں۔ کاربن کاپی اپنی فائلز کے لئے رکھیں۔ تیسری کاپی ورک شیٹ کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔ اِنوینٹری سیکرٹری کی زیرِنگرانی ہونی چاہئے اور مکمل فارم صدارتی نگہبان کو چیک کرنے چاہئیں۔ سیکرٹری اور صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کرینگے۔‏

▪ کلیسیاؤں کو ستمبر کیلئے لٹریچر کی درخواست کیساتھ ہی ۱۹۹۸ کیلنڈر آف جیہوواز وٹنسز کیلئے درخواست دینا شروع کر دینا چاہئے۔ کیلنڈر انگریزی میں دستیاب ہونگے۔‏

▪ براہِ‌مہربانی نوٹ فرمائیں کہ کراچی میں ہونے والی ”‏۱۹۹۷ ’‏خدا کے کلام پر ایمان‘‏ ڈسٹرکٹ کنونشن“‏ کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی تاریخیں دسمبر ۲۶-‏۲۸، ۱۹۹۷ ہونگی۔ کلیسیاؤں کو اس کیساتھ ۱۹۹۷ بیج کارڈز اور ہولڈرز کیلئے بھی اپنا آڈر بھیج دینا چاہئے تاکہ بھائی کنونشن کے دوران اور اس کیلئے سفر کے دوران اُنہیں لگا سکیں۔‏

▪ اُردو سٹاک میں ۱۹۹۷ کی ”‏روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا“‏ کی محدود رسد ابھی تک موجود ہے۔ جن کلیسیاؤں کو کسی نئے پبلشر یا دلچسپی رکھنے والے شخص کیلئے اسکی مزید کاپیاں درکار ہیں اُنہیں جلدازجلد آرڈر بھیج دینا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں