یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏02 ص.‏ 3-‏6
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • نکات برائے آغازِگفتگو
  • تقاضا بروشر کی پیشکش کیلئے تجاویز
  • علم کی کتاب کی پیشکش کیلئے تجاویز
  • دیگر مطبوعات
  • براہِ‌راست رسائی
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • افزائش کیلئے یہوواہ پر توکل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 1/‏02 ص.‏ 3-‏6

سنبھال کر رکھیں

میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں

اِس ضمیمے کو کیسے استعمال کرنا ہے

مندرجہ‌ذیل پیشکشوں میں سے بیشتر ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں پہلے شائع ہو چکی ہیں۔ انہیں اپنی خدمت میں استعمال کرنے کی پوری کوشش کریں اور دیکھیں کہ اِن سے آپ کو کیا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ اس ضمیمے کو سنبھال کر رکھیں اور خدمتگزاری کی تیاری کیلئے استعمال کریں۔‏

اگر آپ مطلب کی بات جلد شروع کرتے ہیں تو آپ خدا کے کلام میں کسی شخص کی دلچسپی اُبھار سکتے ہیں۔ کوئی خاص سوال پوچھیں اور پھر مختصراً صحیفائی جواب پیش کریں۔ آپ زیرِنظر تجاویز آزما سکتے ہیں:‏

‏”‏کیا آپ مستقبل کی بابت پُراُمید یا مُتشکِک محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل نے ایسے پریشان‌کُن واقعات اور اِنکے نتائج کی پیشینگوئی کر دی تھی۔“‏—‏۲-‏تیم ۳:‏۱، ۲،‏ ۵؛‏ امثا ۲:‏۲۱، ۲۲‏۔‏

‏”‏آجکل ہر کسی کو اپنی صحت کی فکر ہے۔ کیا آپکو معلوم ہے کہ خدا نے صحت کے تمام مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کا وعدہ کِیا ہے؟“‏—‏یسع ۳۳:‏۲۴؛‏ مکا ۲۱:‏۳، ۴‏۔‏

‏”‏کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل کے مطابق بالآخر تمام دُنیا پر صرف ایک ہی حکومت ہوگی؟“‏—‏دان ۲:‏۴۴؛‏ متی ۶:‏۹، ۱۰‏۔‏

‏”‏آپ کے خیال میں اگر زمین پر یسوع مسیح کی حکمرانی ہو تو حالتیں کیسی ہونگی؟“‏—‏زبور ۷۲:‏۷، ۸‏۔‏

‏”‏بعض لوگوں کو جنسی، نسلی یا مذہبی امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپکے خیال میں خدا ایسے تعصّب کی بابت کیسا محسوس کرتا ہے؟“‏—‏اعما ۱۰:‏۳۴، ۳۵‏۔‏

‏”‏ہم جانتے ہیں کہ یسوع مسیح نے اپنے زمانے میں بہت سے معجزے کئے تھے۔ اگر آپکو اُس سے ایک اَور معجزہ کرنے کی درخواست کا موقع دیا جائے تو آپ کونسا معجزہ کرانا چاہینگے؟“‏—‏زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴،‏ ۱۶‏۔‏

‏”‏بہتیرے لوگ مسائل کی بابت سُن سُن کر اُکتا گئے ہیں۔ اب وہ ان مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ لیکن ہمارے تمام مسائل کا حقیقی حل کیسے ممکن ہے؟“‏—‏۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏۔‏

‏”‏کیا آپ خداوند کی دُعا میں جس بادشاہت کے لئے دُعا کرتے ہیں اُسے سمجھتے بھی ہیں؟“‏—‏مکا ۱۱:‏۱۵‏۔‏

نکات برائے آغازِگفتگو

مندرجہ‌ذیل سوالوں کی فہرست تقاضا بروشر سے ترتیب دی گئی ہے جس میں جوابات کے لئے سبق اور پیراگراف نمبر دئے گئے ہیں:‏

آپکو بائبل کا مطالعہ کیوں کرنا چاہئے؟ (‏۱:‏۳)‏

سچا خدا کون ہے اور اُس کا نام کیا ہے؟ (‏۲:‏۱، ۲)‏

کن دو طریقوں سے ہم خدا کی بابت سیکھ سکتے ہیں؟ (‏۲:‏۶)‏

یسوع بطور انسان زمین پر کیوں آیا تھا؟ (‏۳:‏۲-‏۴)‏

یسوع مستقبل قریب میں کیا کریگا؟ (‏۳:‏۶)‏

شیطان لوگوں کو کیسے گمراہ کرتا ہے؟ (‏۴:‏۳-‏۷)‏

اب زمین فردوس کیوں نہیں ہے؟ (‏۵:‏۳)‏

شریر لوگوں کیساتھ کیا ہوگا؟ (‏۵:‏۴)‏

مستقبل میں خدا کی بادشاہت نوعِ‌انسان کیلئے کیا کریگی؟ (‏۶:‏۵-‏۷)‏

کیا خدا تمام دُعائیں سنتا ہے؟ (‏۷:‏۷)‏

والدین اور بچوں سے خدا کیا تقاضا کرتا ہے؟ (‏۸:‏۵)‏

ہمیں ہر لحاظ سے پاک‌صاف کیوں ہونا چاہئے؟ (‏۹:‏۱)‏

ایک شخص بُرے کاموں سے کیسے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے؟ (‏۱۰:‏۷)‏

کیا مُردے زندہ اشخاص کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ (‏۱۱:‏۵)‏

کیا تمام مذاہب خدا کو پسند ہیں یا صرف ایک؟ (‏۱۳:‏۱)‏

اتنے زیادہ مذاہب کیوں ہیں جو مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ (‏۱۳:‏۲)‏

آپ سچے مسیحیوں کی شناخت کیسے کر سکتے ہیں؟ (‏۱۳:‏۳-‏۷)‏

خدا کا دوست بننے کیلئے آپکو کیا کرنا چاہئے؟ (‏۱۶:‏۱، ۲)‏

تقاضا بروشر کی پیشکش کیلئے تجاویز

‏”‏آپ یقیناً اس بات سے متفق ہونگے کہ بہتیرے لوگ خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔ اُس پر ایمان رکھنے والے یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ ہم سے کچھ تقاضا کرتا ہے۔ لیکن لوگ اس بات کا تعیّن کرنا مشکل پاتے ہیں کہ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟“‏ پھر تقاضا بروشر پیش کریں اور سبق ۱ کھولکر اس پر گفتگو کریں۔‏

‏”‏آجکل خاندانی زندگی کے بیشتر مسائل کے پیشِ‌نظر، کیا آپ نے کبھی خاندانی خوشی کے راز پر غور کِیا ہے؟ جواب کے بعد، واضح کریں کہ بائبل میں خدا نے خاندانی خوشی کا راز افشا کِیا ہے۔ یسعیاہ ۴۸:‏۱۷ پڑھیں۔ تقاضا بروشر میں سبق ۸ پر توجہ دلائیں اور بائبل کی چند حوالہ‌شُدہ آیات کو نمایاں کریں جو خاندان کے ہر شخص کے لئے قابلِ‌اعتماد راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ سبق کے شروع میں دئے ہوئے سوالات پڑھیں۔ پوچھیں کہ کیا وہ خود جوابات پڑھنا چاہیگا۔‏

‏”‏یہ بروشر بائبل کی بنیادی تعلیمات کا احاطہ کرنے والے جامع کورس پر مشتمل ہے۔ ہر صفحے پر، آپکو ایسے سوالوں کے جواب ملیں گے جنہوں نے صدیوں سے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ مثال کے طور پر، زمین کے لئے خدا کا کیا مقصد ہے؟“‏ سبق ۵ کھولکر شروع میں دئے گئے سوال پڑھیں۔ صاحبِ‌خانہ سے پوچھیں کہ اُسے کونسا سوال زیادہ دلچسپ لگتا ہے اور پھر متعلقہ پیراگراف پڑھیں اور موزوں صحائف دیکھیں۔ واضح کریں کہ جیسے اِس سوال کا جواب آسانی سے مل گیا ہے ویسے ہی دیگر سوالوں کے اطمینان‌بخش جواب بھی بآسانی مل سکتے ہیں۔ کسی اَور سوال پر گفتگو کیلئے واپس آنے کی تجویز پیش کریں۔‏

‏”‏آپ کے خیال میں پبلک سکولوں میں تشدد کی وجہ کیا ہے؟ کیا یہ والدین کی تربیت کے فقدان کا نتیجہ ہے؟ یا کیا یہ ابلیس کے اثر جیسی کوئی اَور چیز ہو سکتی ہے؟“‏ جواب دینے دیں۔ اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ یہ ابلیس کے اثر کی وجہ سے ہے توپھر مکاشفہ ۱۲:‏۹،‏ ۱۲ پڑھیں۔ عالمی افراتفری میں اضافے کے متعلق ابلیس کے کردار کو واضح کریں۔ اب تقاضا بروشر سبق ۴ پر کھولیں اور اُس شخص سے پوچھیں، کیا اُس نے کبھی ابلیس کی ابتدا کی بابت سوچا ہے۔ پہلے دو پیراگراف پڑھیں اور اُن پر بات‌چیت کریں۔ اگر وہ شخص کہتا ہے کہ سکولوں میں تشدد کی وجہ ”‏والدین کی تربیت کا فقدان“‏ ہے توپھر ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۳ پڑھیں اور اس مسئلے کا باعث بننے والے خصائل کو نمایاں کریں۔ پھر تقاضا بروشر کے سبق ۸ کو کھولکر پیراگراف ۵ پڑھیں اور گفتگو جاری رکھیں۔‏

‏”‏کیا آپکے خیال میں خالق کا ہمیں کامیاب خاندانی زندگی کیلئے ضروری علم عطا کرنا معقول ہے؟“‏ جواب کے بعد، تقاضا بروشر متعارف کرائیں۔ سبق ۸ کھولیں اور واضح کریں کہ اس میں خاندان کے ہر فرد کیلئے بائبل پر مبنی اصول درج ہیں۔ زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے اس بروشر کو بائبل کیساتھ استعمال کرنے کے طریقے کا مظاہرہ کریں۔‏

‏”‏موجودہ زندگی کے مسائل کے پیشِ‌نظر کیا آپ سمجھتے ہیں کہ دُعا ہماری واقعی مدد کر سکتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ دُعا اُنہیں باطنی قوت عطا کرتی ہے۔ [‏فلپیوں ۴:‏۶، ۷ پڑھیں۔]‏ تاہم، شاید کوئی محسوس کرے کہ اُسکی دُعا کا جواب نہیں ملتا۔ [‏تقاضا بروشر سبق ۷ پر کھولیں۔]‏ یہ بروشر بیان کرتا ہے کہ دُعا ہمارے لئے کیسے نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔“‏

‏”‏ہم اپنے پڑوسیوں سے اس موضوع پر بات کر رہے ہیں کہ دُنیا میں اتنے زیادہ مذاہب کیوں ہیں؟ جبکہ بائبل تو صرف ایک ہی ہے۔ آپکے خیال میں مذاہب کے سلسلے میں ابتری کیوں پائی جاتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ سبق ۱۳ پر تقاضا بروشر کھولیں اور ابتدائی سوالات پڑھیں۔]‏ اس سبق کو پڑھنے سے آپ ان سوالوں کے اطمینان‌بخش جواب حاصل کرینگے۔“‏

کسی شخص کو مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے پیش کرنے کے بعد پوچھیں، کیا مَیں آپ کو ایک چھوٹا سا پیراگراف پڑھ کر سنا سکتا ہوں۔ اگر اجازت مِل جاتی ہے تو سبق ۵ پر تقاضا بروشر کھولیں۔ سبق کے شروع میں دئے گئے سوالات کو اُجاگر کریں اور اُس سے کہیں کہ جب مَیں پہلا پیراگراف پڑھتا ہوں تو آپ پہلے سوال کا جواب حاصل کرنے کیلئے اِسے غور سے سنے۔ پیراگراف پڑھنے کے بعد سوال پوچھیں اور جواب حاصل کریں۔ بروشر پیش کریں اور اگر قبول کر لیا جائے تو اگلے دو سوالوں پر گفتگو کیلئے واپسی ملاقات کا بندوبست کریں۔‏

علم کی کتاب کی پیشکش کیلئے تجاویز

بائبل ہاتھ میں رکھتے ہوئے گفتگو کا آغاز یوں کیجئے:‏ ”‏آج ہم اس علاقے کے تمام مسیحیوں کیساتھ ایک صحیفے پر بات کر رہے ہیں۔ یہ بیان کرتا ہے .‏ .‏ .‏“‏ یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں اور پھر پوچھیں:‏ ”‏آپ نے غور کِیا کہ اگر ہمارے پاس درست علم ہو تو وعدہ کیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کسی شخص کو ایسا علم کہاں سے حاصل ہوگا؟“‏ جواب کے بعد، علم کی کتاب دکھائیں اور کہیں:‏ ”‏یہ کتاب اُس علم کی نشاندہی کرتی ہے جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ یہ بائبل کی بابت لوگوں کے عام سوالوں کا جواب دینے سے ایسا کرتی ہے۔“‏ فہرستِ‌مضامین دکھائیں اور اُس سے پوچھیں، آیا اُس نے کبھی ان موضوعات پر غوروخوض کِیا ہے۔‏

‏”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آیا خدا آجکل رُونما ہونے اور ہمارے تجربے میں آنے والی ناانصافی اور تکلیف کی بابت فکر رکھتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ خدا ہم سے محبت کرتا ہے اور مصیبت کے وقت میں ہماری مدد بھی کریگا۔“‏ زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۷ سے کچھ حصے پڑھیں۔ علم کی کتاب باب ۸ پر کھولیں اور واضح کریں کہ یہ لاکھوں لوگوں کے اِس سوال کا تسلی‌بخش جواب دیتی ہے کہ خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ اگر ممکن ہو تو پیراگراف ۳ تا ۵ سے صحیفائی خیالات پر گفتگو کریں یا واپسی ملاقات پر ایسا کریں۔‏

‏”‏ہم میں سے بیشتر کے عزیز وفات پا چکے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم اُنہیں دوبارہ مِل سکیں گے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یسوع نے اس بات کو ثابت کِیا کہ ہمارے عزیز موت کے بندھن سے چھڑائے جا سکتے ہیں۔ [‏یوحنا ۱۱:‏۱۱،‏ ۲۵،‏ ۴۴ پڑھیں۔]‏ اگرچہ یہ صدیوں پہلے کے واقعات ہیں توبھی ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا نے ہمارے لئے کیا وعدہ کِیا ہے۔“‏ صفحہ ۸۵ کی تصویر پر علم کی کتاب کھولیں اور تصویری عبارت پڑھیں۔ پھر صفحہ ۸۶ کی تصویر دکھائیں اور اس پر تبصرہ کریں۔ اگلی ملاقات کی راہ ہموار کرنے کیلئے پوچھیں:‏ ”‏کیا آپ انسانوں کے بوڑھا ہونے اور مرنے کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟“‏ باب ۶ پر گفتگو کیلئے واپسی ملاقات کریں۔‏

‏”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ انسان لمبی عمر کی خواہش کیوں کرتے ہیں؟“‏ جواب کے بعد علم کی کتاب کا باب ۶ کھولکر پیراگراف ۳ پڑھیں۔ حوالہ‌شُدہ صحائف پر استدلال کریں۔ پیراگراف کے آخر میں دئے گئے دو سوالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُس شخص سے پوچھیں کہ آیا وہ انکے جواب حاصل کرنا چاہتا ہے۔ موافق جوابی‌عمل کی صورت میں اگلے چند پیراگراف پر گفتگو کریں۔‏

‏”‏ہم لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا وہ یہ بات مانتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏“‏ پیدایش ۱:‏۱ پڑھیں اور پھر پوچھیں:‏ ”‏کیا آپ اس بیان سے متفق ہیں؟“‏ اگر وہ شخص متفق ہو تو کہیں:‏ ”‏میرا بھی یہی خیال ہے۔ تاہم، آپ کے خیال میں اگر سب چیزیں خدا نے خلق کی ہیں تو کیا وہ بدکرداری کا بھی ذمہ‌دار ہے؟“‏ اُس شخص کے جوابی‌عمل کے مطابق واعظ ۷:‏۲۹ پڑھیں۔ علم کی کتاب باب ۸ پر کھولیں اور پیراگراف ۲ پڑھیں۔ اگر وہ پیدایش ۱:‏۱ سے متفق ہو تو اُسے خالق کے وجود کی شہادت کا جائزہ لینے کا مشورہ دیں۔—‏ریزننگ بُک میں صفحہ ۸۴-‏۸۶ دیکھیں۔‏

‏”‏کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کہ آجکل اخلاقی اقدار میں تیزرَو تبدیلی کے باعث ہمیں زندگی میں قابلِ‌اعتماد راہنمائی کی ضرورت ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ قدیم کتاب ہونے کے باوجود بائبل جدید اور خوشحال خاندانی زندگی کیلئے عملی مشورت مہیا کرتی ہے۔“‏ اِس کے بعد علم کی کتاب کے باب ۲ کے پیراگراف ۱۰ اور ۱۱ کے پہلے جملے کیساتھ ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶، ۱۷ بھی پڑھیں۔‏

‏”‏کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارا اور اِس زمین کا مستقبل کیا ہوگا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل مستقبل کو ایک لفظ—‏فردوس—‏میں بیان کرتی ہے!‏ خدا نے پہلے انسان کو خلق کرنے کے بعد ایسی ہی جگہ پر رکھا تھا۔ اس بیان پر غور کریں کہ یہ درحقیقت کیسا تھا۔“‏ علم کی کتاب صفحہ ۸ پر کھولیں اور ”‏فردوس میں زندگی“‏ کے تحت پیراگراف ۹ پڑھیں۔ اِسکے بعد پیراگراف ۱۰ کے نکات پر گفتگو کریں، حوالہ‌شُدہ صحیفہ، یسعیاہ ۵۵:‏۱۰، ۱۱ پڑھیں۔ پیراگراف ۱۱-‏۱۶ کا احاطہ کرتے ہوئے اس موضوع پر گفتگو جاری رکھیں کہ بحال‌شُدہ فردوس میں زندگی کیسی ہوگی۔‏

مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ حاصل کرنے والے لوگوں سے واپسی ملاقات کرتے وقت آپ یوں کہہ سکتے ہیں:‏

‏”‏مَیں پچھلی مرتبہ آپکے پاس ایک مینارِنگہبانی رسالہ چھوڑ کر گیا تھا۔ آپ نے شاید غور کِیا ہوگا کہ اس جریدے کا پورا نام ہے مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے۔ آج مَیں آپکو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بادشاہت کیا ہے اور اسکا آپ اور آپکے خاندان کیلئے کیا مطلب ہے۔“‏ پھر تقاضا بروشر کے سبق ۶ سے اُس شخص کے وقت کے مطابق پڑھیں اور گفتگو کریں۔‏

‏”‏مَیں نے حال ہی میں آپکے پاس مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے چھوڑے تھے۔ یہ رسالے بائبل اور اسکی اخلاقی راہنمائی کیلئے احترام کو فروغ دیتے ہیں۔ میرے خیال میں خدا کے کلام کو سمجھنا سب کیلئے ضروری ہے لہٰذا مَیں آپکو کچھ بتانے آیا ہوں جو ایسا کرنے میں آپ کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔“‏ تقاضا بروشر یا علم کی کتاب متعارف کرائیں اور بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔‏

کوئی بھی ۱۹۲ صفحات کی پُرانی کتاب پیش کرتے وقت آپ یہ پیشکش آزما سکتے ہیں:‏

‏”‏معیاری تعلیم پر بہت زیادہ زور دیا جاتا رہا ہے۔ آپکے خیال میں، زندگی میں سب سے بڑی خوشی اور کامیابی کیلئے کسی شخص کو کونسی تعلیم حاصل کرنی چاہئے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر امثال ۹:‏۱۰، ۱۱ پڑھیں۔]‏ یہ کتاب [‏کتاب کا عنوان بتائیں جو آپ پیش کر رہے ہیں۔]‏ بائبل پر مبنی ہے۔ یہ ابدی زندگی عطا کرنے والے علم کے واحد ماخذ کی نشاندہی کرتی ہے۔“‏ کتاب سے کوئی واضح مثال دکھائیں اور اسے پڑھنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

دیگر مطبوعات

دیگر کتابوں اور بروشروں کے لئے مجوزہ پیشکشیں واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس سے حاصل کی جا سکتی ہیں:‏

پیشکشیں

فہرستِ‌مطبوعہ

براہِ‌راست رسائی

بائبل مطالعہ شروع کرنے کے لئے زیرِنظر براہِ‌راست رسائیوں میں سے کسی ایک کو استعمال کرنے کی کوشش کریں:‏

‏”‏کیا آپ جانتے ہیں کہ چند ہی لمحوں میں آپ ایک اہم بائبل سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، .‏ .‏ .‏“‏ پھر تقاضا بروشر کے کسی بھی سبق کے شروع میں دیا گیا کوئی سوال پوچھیں جو آپ کے خیال میں اُس شخص کی دلچسپی اُبھار سکتا ہے۔‏

‏”‏مَیں آپکو اپنا مُفت بائبل مطالعے کا پروگرام متعارف کرانے آیا ہوں۔ اسکا مظاہرہ کرنے میں صرف پانچ منٹ لگیں گے۔ کیا آپکے پاس پانچ منٹ ہیں؟“‏ اگر جواب ہاں میں ہو تو تقاضا بروشر کا سبق ۱ استعمال کرتے ہوئے مطالعے کا مظاہرہ کریں اور صرف ایک یا دو خاص صحائف پڑھائیں۔ اسکے بعد پوچھیں:‏ ”‏آپ کب دوبارہ ۱۵ منٹ مجھے دے سکتے ہیں تاکہ ہم باقی سبق پر بھی غور کر سکیں؟“‏

‏”‏بہتیرے لوگوں کے پاس بائبل تو ہے مگر اُن کے خیال میں یہ ہمارے مستقبل سے متعلق اہم سوالات کا کوئی جواب نہیں دے سکتی۔ ہفتے میں ایک گھنٹے کے لئے اس [‏تقاضا بروشر یا علم کی کتاب]‏ کے مطالعے سے آپ چند ماہ میں بائبل کی بنیادی سمجھ حاصل کر سکتے ہیں۔ مجھے آپکو اسکا طریقۂ‌کار دکھا کر بڑی خوشی ہوگی۔“‏

‏”‏مَیں آپکو مُفت گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے آیا ہوں۔ مَیں چند منٹ کے لئے آپکو دکھانا چاہونگا کہ کوئی ۲۰۰ ممالک میں لوگ کیسے خاندان کے طور پر اپنے گھروں میں بائبل پر گفتگو کرتے ہیں۔ ہم ان موضوعات میں سے کسی ایک کو اپنی گفتگو کی بنیاد بنا سکتے ہیں۔ [‏علم کی کتاب میں فہرستِ‌مضامین دکھائیں۔]‏ آپکو کونسا زیادہ دلچسپ معلوم ہوتا ہے؟“‏ اُس شخص کو انتخاب کا موقع دیں۔ مخصوص مضمون پر کتاب کھولیں اور پہلے پیراگراف سے مطالعہ شروع کریں۔‏

‏”‏مَیں مُفت بائبل مطالعہ کراتا ہوں اور ابھی میرے پاس اپنے شیڈول میں مزید طالبعلم شامل کرنے کی گنجائش ہے۔ ہم مطالعے کے لئے یہ امدادی کتاب استعمال کرتے ہیں۔ [‏علم کی کتاب دکھائیں۔]‏ یہ چند ماہ کا کورس ہے جو ایسے اہم سوالات کا جواب فراہم کریگا جیسے‌کہ:‏ خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟ ہمارے مُتوَفّی عزیزوں کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ جس طرح آپ خدا کے نزدیک جا سکتے ہیں؟ کیا مَیں ایک سبق کا مظاہرہ پیش کر سکتا ہوں؟“‏

اگر آپ کو دلچسپی پیدا کرنے والی کوئی مؤثر پیشکش مِل جاتی ہے تو اِسے استعمال کرنا جاری رکھیں!‏ اسے ماہِ‌رواں کی لٹریچر پیشکش کے مطابق بنائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں