زیادہ اہم چیزوں کو پہلا درجہ دیں
۱ بعض اہم چیزیں کیا ہیں جو ہماری روحانی فلاح کیلئے ضروری ہیں؟ اِس میں یقیناً ذاتی مطالعہ، اجلاس پر حاضری، دُعا میں مستقلمزاجی، اچھی رفاقت اور مسیحی خدمتگزاری شامل ہیں۔ اپنی زندگیوں میں اہم چیزوں کو اولین درجہ دئے بغیر ہم اچھی روحانی صحت برقرار نہیں رکھ سکتے۔
۲ تاہم، ہم سب جسمانی خواہشات کے خلاف کشمکش میں مبتلا ہیں اور ہمیں تربیت کی ضرورت ہے۔ (گلتیوں ۵:۱۷) ہمیں یہ کبھی نہیں سوچنا چاہئے کہ خودغرضانہ حاصلات کی جستجو زیادہ فائدے پر منتج ہو گی۔ (یرمیاہ ۱۷:۹) چنانچہ اگر ہم اپنے دل کی حفاظت کرنا اور گمراہ ہونے سے بچنا چاہتے ہیں توپھر باقاعدہ ذاتی جانچ انتہائی ضروری ہے۔—امثال ۴:۲۳؛ ۲-کرنتھیوں ۱۳:۵۔
۳ اپنے دل کی جانچ کریں: آپ خود سے چند واضح سوال پوچھنے سے ایسا کر سکتے ہیں: کیا مَیں خدا کے کلام کی پڑھائی کے لئے دلی شوق رکھتا ہوں؟ (۱-پطرس ۲:۲) کیا مَیں تمام کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی اہمیت کی قدر کرتا ہوں؟ (عبرانیوں ۱۰:۲۴، ۲۵) کیا مَیں دُعا کرنے میں ثابتقدم ہوں؟ (رومیوں ۱۲:۱۲) کیا مَیں روحانی سوچ والے اشخاص کی رفاقت کا خواہاں ہوتا ہوں؟ (رومیوں ۱:۱۲،۱۱) کیا مَیں خوشخبری کا اعلان کرنے کو اپنا ذاتی فرض سمجھتا ہوں؟ (۱-کرنتھیوں ۹:۱۶) مثبت جوابات ظاہر کریں گے کہ آپ زیادہ اہم چیزوں کو پہلے درجے پر رکھنے کے خواہشمند ہیں۔
۴ اپنے روزانہ کے معمول کی جانچ کریں: اپنی دِلی خواہشات کی جانچ کی پیروی کرتے ہوئے آپکو وقت کے استعمال کے سلسلے میں ترجیحات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اِس میں باقاعدگی سے بائبل اور مینارِنگہبانی اور جاگو! کے ہر شمارے کی پڑھائی کے علاوہ اجلاسوں کی تیاری کے لئے وقت کا جدول بنانا شامل ہے۔ نیز، خاندانی طور پر ملکر مطالعہ اور دُعا کرنے کیلئے بھی وقت مختص کِیا جانا چاہئے۔ ٹیوی یا کمپیوٹر کے سامنے صرف کئے جانے والے وقت کی حد مقرر کریں۔ تمام کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کا عزم کریں اور دیگر چیزوں کا انتظام اِسکو مدِنظر رکھتے ہوئے کریں۔ تمام خاندان کیلئے ہر ہفتے میدانی خدمت میں حصہ لینے کا منصوبہ بنائیں۔
۵ بِلاشُبہ، اپنی زندگی میں زیادہ اہم چیزوں کو پہلا درجہ دینا خوشی کا باعث ثابت ہوگا۔