یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏99 ص.‏ 6
  • تقاضا بروشر سے مطالعے شروع کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تقاضا بروشر سے مطالعے شروع کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ہم ”‏خوشخبری“‏ بروشر کے ذریعے تعلیم کیسے دے سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • افزائش کیلئے یہوواہ پر توکل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • کیا آپ مطالعے شروع کرنے کیلئے تقاضا بروشر استعمال کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 1/‏99 ص.‏ 6

تقاضا بروشر سے مطالعے شروع کرنا

۱ دُنیابھر سے رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ لوگوں کو سچائی سکھانے کیلئے ایک زبردست آلہ ہے۔ اس بروشر سے ہر ہفتے ہزاروں بائبل مطالعے شروع کئے جا رہے ہیں۔ کیا آپ کو تقاضا بروشر سے ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے اور اسے کروانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے؟‏

۲ اگرچہ بہتیرے لوگ بروشر کو آسانی سے پیش کر سکتے ہیں توبھی بعض کو ایک مطالعے کو آگے بڑھانا نہیں آتا۔ دوسروں نے تقاضا بروشر کو استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعے شروع کرانے میں کن طریقوں کو مؤثر پایا ہے؟ مندرجہ‌ذیل تجاویز معاون ثابت ہونگی۔‏

۳ مطالعے کا مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں:‏ ایک ابتدائی ملاقات یا واپسی ملاقات کرتے وقت، صاحبِ‌خانہ کو محض ایک بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے کی بجائے، ہم مظاہرہ کر سکتے ہیں کہ بائبل مطالعے کا کورس کیسے کرایا جائے گا۔ یہ ”‏مطالعہ“‏ سے وابستہ تجسّس اور مابعدی پریشانی سے نجات کا باعث ہوگا جس میں کئی ایک صاحبِ‌خانہ مبتلا ہوتے ہیں۔ جب ہم اس کا مظاہرہ کرنے کی بابت سیکھ لیتے ہیں تو ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ ایک سادہ سے تعارف کے ساتھ ہم ایک بائبل مطالعہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

۴ تیاری کنجی ہے:‏ بائبل مطالعے شروع کرانے کیلئے ہماری گرم‌جوشی کا براہِ‌راست تعلق اس بات سے ہے کہ ہم نے کتنی اچھی تیاری کی ہے۔ پیشگی تیاری کسی بھی ہچکچاہٹ پر قابو پانے میں ہماری مدد کریگی جو بائبل مطالعہ کرانے میں ہمیں ہو سکتی ہے۔ اپنی پیشکش کی بار بار مشق کرنے سے ہم خوش‌گفتار، قدرتی انداز میں اور اپنے الفاظ میں اظہار کرنے کے قابل ہو جائینگے۔ اس سے نہ صرف ہم خود مطمئن ہونگے بلکہ یہ صاحبِ‌خانہ کی بھی پُرسکون محسوس کرنے میں مدد کریگا۔‏

۵ مشق کرتے وقت اپنی پیشکش کے وقت کا تعیّن کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ آپ صاحبِ‌خانہ کو یہ بتا سکتے ہیں کہ مطالعے کا مظاہرہ کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ خود کو متعارف کرانے کے بعد، ایک بھائی کہتا ہے:‏ ”‏مَیں تھوڑی دیر کیلئے آپ کو اپنے مُفت بائبل مطالعے کے پروگرام کی بابت بتانے کیلئے آیا ہوں۔ اسکا مظاہرہ کرنے میں تقریباً پانچ منٹ لگیں گے۔ کیا آپ کے پاس پانچ منٹ ہیں؟“‏ تقاضا بروشر کے باب ۱ کا مظاہرہ تقریباً پانچ منٹ میں کِیا جا سکتا ہے۔ بلا‌شُبہ، اتنے وقت میں صرف منتخب صحائف ہی پڑھے جا سکتے ہیں لیکن چند منٹوں میں پہلا باب مکمل کرنے سے صاحبِ‌خانہ اپنے پہلے مطالعے کا تجربہ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ تب اسے بتائیں کہ جب آپ باب ۲ کا مطالعہ کرنے کے لئے آئیں گے تو آپ صرف ۱۵ منٹ لیں گے۔‏

۶ مندرجہ‌ذیل پیشکش مؤثر ثابت ہوئی ہے:‏

◼ ”‏مَیں آپ کیلئے خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر کو استعمال کرتے ہوئے گھریلو بائبل مطالعے کے کورس کا نہایت سادہ مگر مختصر مظاہرہ کرنا چاہونگا۔ بہتیروں نے محسوس کِیا ہے کہ ۱۶ ہفتوں میں ہر ہفتے ۱۵ منٹ جیسے قلیل وقت میں، وہ بائبل کے اُن اہم سوالات کے تسلی‌بخش صحیفائی جوابات تلاش کر سکتے ہیں۔“‏ مختصراً فہرستِ‌مضامین دکھائیں۔ سبق ۱ پر کھولتے ہوئے کہیں:‏ ”‏اگر آپ ہمیں پانچ منٹ دیں تو ہم آپ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ یہ کیسے کِیا جاتا ہے۔ پہلے سبق کا عنوان ہے ’‏آپ کس طرح معلوم کر سکتے ہیں کہ خدا کیا تقاضا کرتا ہے۔‘‏“‏ اس کے بعد تین سوالات پڑھیں اور قوسین میں درج نمبروں کی وضاحت کریں۔ پراگراف ۱ پڑھیں اور صاحبِ‌خانہ کو دکھائیں کہ جواب کیسے تلاش کِیا جا سکتا ہے۔ صاحبِ‌خانہ سے پیراگراف ۲ پڑھنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد کہیں:‏ ”‏ان معلومات کی بنیاد پر آپ اس سوال کا جواب کیسے دینگے؟ [‏سوال دوبارہ پڑھیں اور صاحبِ‌خانہ کو تبصرہ کرنے دیں۔]‏ آپ دیکھیں گے کہ ہر پیراگراف کیساتھ صحائف دئے گئے ہیں۔ یہ ان سوالات کے بائبل کے جواب کی طرف ہماری توجہ مبذول کراتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آئیے ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶، ۱۷ پڑھیں اور دیکھیں کہ آیا یہ اُس جواب کی حمایت کرتی ہے جو آپ نے بائبل کے مصنف کی بابت دیا تھا۔“‏ پیراگراف ۳ پڑھنے کے بعد، سوال پر غور کرتے ہوئے اور یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھنے کے بعد، صاحبِ‌خانہ کی توجہ اُس علم کی جانب مبذول کرائیں جو اس نے باب ۱ کا اعادہ کرتے ہوئے حاصل کِیا ہے۔ اس وقت آپ باب ۲ پر جا کر آخری سوال پڑھ سکتے ہیں، ”‏ہم کن دو طریقوں سے خدا کی بابت سیکھ سکتے ہیں؟“‏ اس کے بعد پوچھیں:‏ ”‏آپ کے پاس کب تقریباً ۱۵ منٹ ہونگے تاکہ ہم باب ۲ پر بات‌چیت کر سکیں اور جواب تلاش کر سکیں؟“‏

۷ گفتگو کو سادہ رکھنا اور جب ممکن ہو صاحبِ‌خانہ کو شاباش دینا نہایت ضروری ہے۔ دوسری ملاقات کا بندوبست کرتے وقت، یہ پوچھنے کی بجائے کہ آیا وہ جاری رکھنا چاہتا ہے، اُس کی اگلے باب کے لئے اسی طریقہ‌کار کی پیروی کرنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کریں۔ اسے باور کرائیں کہ آپ واپس آنے کے متمنی ہیں۔ جب شیڈول مشکل بنا دیتا ہے تو بعض پبلشروں نے فون پر ایک سبق کا مطالعہ کروانے کی پیشکش کی ہے۔ آپ بھی طالبعلم کی بروشر کو محفوظ مناسب جگہ پر رکھنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں تاکہ یہ آپ کی اگلی ملاقات پر استعمال کے لئے بآسانی دستیاب ہو سکے۔‏

۸ پُرعزم ہوں:‏ جب کامیابی کی کنجی تیاری ہے تو ہمیں اسے جاری رکھنے کے سلسلے میں پُرعزم ہونا چاہئے۔ چند منٹوں میں ایک سبق سکھانا چیلنج‌خیز ہو سکتا ہے اس لئے پیشکش کی بار بار مشق کرنے کیلئے پُرعزم ہوں تاکہ آپ مطالعے کا مظاہرہ کرتے وقت فصیح ہوں۔ آپ دروازے پر، غیررسمی طور پر اور ٹیلی‌فون پر گواہی دیتے وقت ملنے والے ہر شخص کیساتھ مطالعے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کو بائبل مطالعہ شروع کرانے میں مشکل کا سامنا ہے تو بے‌حوصلہ نہ ہوں۔ بائبل مطالعے شروع کرانے میں کامیابی پُرعزم ہونے اور دوسروں کو سچائی کی بابت بتانے کی مخلصانہ خواہش رکھنے کا تقاصا کرتی ہے۔—‏گل ۶:‏۹‏۔‏

۹ ان تجاویز کا اطلاق کرنے سے، آپ بھی تقاضا بروشر سے ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے یا اسے کروانے سے کسی شخص کے زندگی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد دینے کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔—‏متی ۷:‏۱۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں