حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
۱ یہوؔواہ اُس شخص کی عظیمترین مثال ہے جو دوسروں کیلئے حقیقی پرواہ ظاہر کرتا ہے۔ کائنات کے حاکمِاعلیٰ کے طور پر، وہ اپنی انسانی تخلیق کی ضروریات کیلئے فکرمند ہے۔ (۱-پطرس ۵:۷) یسوؔع نے اپنے شاگردوں کی حوصلہافزائی کی کہ اُسکے باپ کی خصوصیات ظاہر کریں جو راستبازوں اور ناراستوں پر سورج چمکاتا اور مینہ برساتا ہے۔ (متی ۵:۴۵) جس کسی سے بھی آپ ملتے ہیں اسے بادشاہتی پیغام میں شریک کرنے کیلئے تیار رہنے سے آپ دوسروں کیلئے حقیقی فکر ظاہر کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کر سکتے ہیں۔ جولائی کے دوران خدمتگزاری میں استعمال کئے جانے والے بروشروں سے پوری طرح واقف ہونے سے، آپ دوسروں کو روحانی مدد پیش کرنے کیلئے بہتر حالت میں ہوں گے۔ مندرجہذیل تجاویز چند خیالات پیش کرتی ہیں کہ کیسے آپ پہلی ملاقات کیلئے تیاری کر سکتے اور اسکے بعد بروقت واپسی ملاقاتوں کیساتھ دلچسپی کی پیروی کر سکتے ہیں۔
۲ بروشر ”کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے“ پیش کرتے وقت آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے تو وہ نوعِانسان کو مصیبت اُٹھانے کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ بروشر نہ صرف اس سوال کا تسلیبخش جواب فراہم کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ خدا نے اس تمام نقصان کی تلافی کرنے کا وعدہ کیا ہے جو انسان نے خود کو اور اپنے زمینی گھر کو پہنچایا ہے۔“ صفحہ ۲۷ پر پیراگراف ۲۳ پڑھیں۔ اس کے نیچے کی تصویر دکھائیں اور پیراگراف ۲۲ سے زبور ۱۴۵:۱۶ پڑھیں۔ بروشر پیش کریں۔ اگر اسے قبول کر لیا جاتا ہے تو ایک سوال پوچھیں جس کا جواب اگلی ملاقات پر دیا جا سکتا ہے، جیسےکہ: ”کیا آپ یہ جاننا پسند کریں گے کہ خدا نوعِانسان کیلئے برکات لانے اور زمین کو ایک فردوس میں تبدیل کرنے کیلئے اپنے مقصد کو کیسے پورا کریگا؟“
۳ اُن لوگوں کیساتھ واپسی ملاقات کرتے ہوئے جنکے پاس آپ نے بروشر ”کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟“ چھوڑا تھا آپ کچھ اس طرح سے ایک دوبارہ گفتگو شروع کر سکتے ہیں:
▪ ”جب مَیں پچھلی مرتبہ ملا تھا تو ہم نے باتچیت کی تھی کہ درحقیقت خدا ہماری پرواہ کرتا ہے اور یہ کہ اس تمام نقصان کی تلافی کرنا اُسکا مقصد ہے جو انسان نے خود کو اور اپنے زمینی گھر کو پہنچایا ہے۔“ بروشر صفحات ۲-۳ کی تصویر پر کھولیں اور کہیں: ”ہم نے اپنی گفتگو کا اختتام ایک سوال کیساتھ کیا تھا، کہ خدا نوعِانسان کیلئے برکات لانے اور اس زمین کو ایک فردوس میں تبدیل کرنے کے اپنے مقصد کو کیسے سرانجام دے گا؟ آپ کا کیا خیال ہے؟“ جواب دینے دیں۔ صفحہ ۱۷ پر کھولیں اور پیراگراف ۲ اور دانیایل ۲:۴۴ کو پڑھیں۔ اسکے بعد، صفحہ ۱۸ پر پیراگراف ۱۲ پڑھیں۔ صاحبِخانہ سے پوچھیں آیا وہ آپ کے ساتھ بروشر کے حصہ ۹ پر غور کرنا پسند کرے گا۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کیساتھ اسکا مطالعہ کریں۔
۴ ایک رسائی پیشِخدمت ہے جو ”وَین سمون یو لَو ڈائز“ بروشر پیش کرتے ہوئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا سرِورق دکھائیں اور کہیں:
▪ ”آج ہم یہ بروشر تقسیم کر رہے ہیں جو ان لاکھوں لوگوں کیلئے تسلی اور اُمید کا باعث بنا ہے جن کے عزیز موت کی نذر ہو گئے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مرے ہوؤں کیلئے کیا اُمید ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل صاف طور پر خدا کے قیامت کے وعدے کو بیان کرتی ہے۔“ یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ پڑھیں۔ بروشر کھولیں اور صفحہ ۲۸ پر آخری پیراگراف اور صفحہ ۳۱پر پہلے پیراگراف میں دئیے گئے نکات پر تبصرہ کریں۔ اس سے متعلق تصاویر دکھائیں۔ بروشر پیش کریں۔ آپ یہ پوچھتے ہوئے واپسی ملاقات کیلئے راہ ہموار کر سکتے ہیں، ”ہم کیسے یقین رکھ سکتے ہیں کہ بالآخر موت بالکل ختم ہو جائے گی؟“
۵ جہاں آپ نے بروشر ”وِین سم وَن یو لَو ڈائز،“ چھوڑا تھا وہاں واپسی ملاقات پر شاید آپ اس پیشکش کو استعمال کرنا پسند کریں:
▪ ”جب ہم نے پہلے باتچیت کی تھی تو ہم نے قیامت کی حیرتانگیز اُمید پر گفتگو کی تھی۔ بروشر جو مَیں نے آپ کے پاس چھوڑا تھا وضاحت کرتا ہے کہ ہم کیوں یقین رکھ سکتے ہیں کہ انجامکار موت بالکل ختم ہو جائے گی۔ کیا آپ نے خدا کے وعدوں کو تسلیبخش اور ہمتافزا نہیں پایا ہے؟“ جواب دینے دیں۔ اس کے بعد بروشر کے صفحہ ۳۱ پر کھولیں اور مکاشفہ ۲۱:۱-۴ کے ساتھ ساتھ دوسرے اور تیسرے پیراگراف کو بھی پڑھیں۔ کبھی بغیر مرے زندگی سے لطف اُٹھانے کے اپنے امکان کو نمایاں کریں۔ اس وقت ظاہرکردہ دلچسپی اور حالات پر انحصار کرتے ہوئے، آپ علم کی کتاب سے ایک بائبل مطالعہ کی پیشکش کر سکتے ہیں یا آئندہ واپسی ملاقات کی راہ کھولنے کے لئے ایک اَور سوال پوچھ سکتے ہیں۔
۶ بروشر ”وَٹ اِز دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟“ پیش کرتے وقت آپ مندرجہذیل بات کہہ سکتے ہیں:
▪ ”بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ زندگی کا مقصد کیا ہے۔ اُنہوں نے خود سے سوال پوچھے ہیں: ’مَیں یہاں کیوں ہوں؟ مَیں کس طرف جا رہا ہوں؟ مستقبل میرے لئے کیا تھامے ہوئے ہے؟ آپ کے خیال میں ہم کہاں سے جواب حاصل کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] دیکھیں کہ بائبل کیا بیان کرتی ہے۔ [پڑھیں زبور ۳۶:۹۔] کیا یہ نتیجہ اخذ کرنا معقول نہیں کہ انسان کا خالق اس بات کی وضاحت کرنے کیلئے بہتر حالت میں ہے کہ ہم یہاں کیوں ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] یہ بروشر اس عظیم مقصد کو ظاہر کرتا ہے جو یہوؔواہ نے ہمارے لئے محفوظ کر رکھا ہے۔“ صفحات ۲۰-۲۱ پر کھولیں، تصویری عبارت پڑھیں، اور تصویر پر تبصرہ کریں؛ اسکے بعد بروشر پیش کریں۔ اگر قبول کر لیا جاتا ہے تو پوچھیں: ”ہم کیسے یقین رکھ سکتے ہیں کہ نوعِانسان کیلئے اب بھی خدا کا یہ مقصد ہے کہ وہ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہے؟“ واپس آنے کا وقت مقرر کریں۔
۷ اگر بروشر ”وٹ اِز دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟“ پیش کیا گیا ہے، تو جب آپ واپس جاتے ہیں تو اس طرح سے کہہ سکتے ہیں:
▪ ”اپنی پچھلی ملاقات پر، مَیں نے آپ کے ساتھ بائبل کے اس نقطۂنظر پر گفتگو کر کے واقعی لطف اُٹھایا تھا کہ انسانی زندگی ایک مقصد رکھتی ہے۔“ صفحہ ۳۱ پر تصویر دکھائیں اور پوچھیں، ”ہم کیسے یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا کی ابھی تک یہ مرضی ہے کہ نوعِانسان زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہیں؟“ صفحہ ۲۰ پر پیراگراف ۳ پڑھیں۔ صفحہ ۲۱ پر، ذیلی سرخی ”اب تک خدا کا مقصد“ کے تحت نکات پر باتچیت کریں۔ بروشر کے آخری صفحے پر جائیں اور ایک مُفت گھریلو بائبل مطالعہ کی پیشکش کی بابت پڑھیں۔ علم کی کتاب متعارف کرائیں اور اسکا مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں کہ ہم بائبل مطالعہ کرنے کیلئے اسے مدد کے طور پر کیسے استعمال کرتے ہیں۔
۸ ہماری خدمتگزاری کو اس مخلصانہ دلچسپی کی عکاسی کرنی چاہئے جو کہ ہم خلوصدل اشخاص کی ”سچائی کی پہچان تک پہنچنے“ میں مدد کرنے کی خاطر رکھتے ہیں۔ (۱-تیمتھیس ۲:۴) اسلئے، اپنے خدمتی جدوَل میں ہر اُس شخص کے ساتھ واپسی ملاقات کرنے کیلئے وقت مختص کریں جس کے پاس آپ نے بروشر چھوڑا ہے۔ انکے لئے آپ کا حقیقی فکرمندی ظاہر کرنا ایسے لوگوں کی مدد کرنے کا باعث ہو سکتا ہے جو بقا کی خاطر نشانیافتہ بننے کیلئے جھوٹے مذہب میں کئے جانے والے نفرتی کاموں پر آہیں مارتے اور روتے ہیں۔ (حزقیایل ۹:۴، ۶) آپ خوشی اور اطمینان کا تجربہ بھی کریں گے جو یہ جاننے سے حاصل ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کی حقیقی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کر رہے ہیں۔—مقابلہ کریں فلپیوں ۲:۲۰۔