یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏95 ص.‏ 1
  • ہر ایک کیلئے ایک خاص بادشاہتی خبر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہر ایک کیلئے ایک خاص بادشاہتی خبر
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏خداوند کے کام میں افزائش کرنا“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ‏”‏نئی ہزاری—‏مستقبل آپ کے لئے کیا تھامے ہوئے ہے؟“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کو وسیع پیمانے پر تقسیم کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • بادشاہتی خبر میں دلچسپی کی پیروی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 5/‏95 ص.‏ 1

ہر ایک کیلئے ایک خاص بادشاہتی خبر

۱ ۲۹ اپریل سے شروع کرکے، ہم نے خاص بادشاہتی خبر کی عام تقسیم کا آغاز کِیا جس نے ہر جگہ پریشان حال لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارا ہے!‏ اسکا پیغام نہ صرف بروقت بلکہ تعمیل‌طلب بھی ہے۔ ہزاروں لوگوں تک اس پیغام کو پہنچانے کی خواہش کیساتھ ہر کلیسیا کے پبلشروں نے دل‌وجان سے حمایت کا اظہار کِیا ہے۔ کیا آپ بھی بھرپور شرکت کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں؟‏

۲ ہر پائنیر کیلئے تقریباً ۲۵۰ اور ہر پبلشر کیلئے تقریباً ۵۰ کی رسد کے ساتھ، بادشاہتی خبر کی ترسیل ہر کلیسیا کو بھیج دی گئی تھی۔ آپ کتنی تقسیم کرنے کے قابل ہوئے ہیں؟ اگر آپ اُتنی تقسیم کرنے کے قابل نہیں ہوئے جتنی آپ توقع کرتے تھے تو کیا آپ نے ۱۹ مئی تک تقسیم ختم ہونے سے پہلے پہلے مزید تقسیم کرنے کے طریقوں پر غور کِیا ہے؟ امدادی پائنیر کے طور پر اندراج کرانے کی بابت کیا ہے؟ کیا آپ ہفتے کے دوران میدانی خدمت کیلئے اضافی اجلاسوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، جیسے وہ جو شام کے وقت گواہی دینے کیلئے ہیں؟‏

۳ بزرگ بڑی احتیاط کے ساتھ علاقے کا احاطہ کئے جانے کی بابت غور کریں گے۔ اگر تفویض‌شُدہ کلیسیا کے لئے کسی حصے میں کام کرنا ممکن نہیں ہوگا تو بزرگوں کو مدد حاصل کرنے کیلئے دوسری کلیسیاؤں سے رابطہ کرنا چاہئے۔ کلیسیاؤں کے مابین اچھے تعاون کیساتھ ساتھ، ہماری بھرپور کوششوں کو کام کو مکمل کرنا چاہئے۔‏

۴ غالباً آپ نے اس کام سے اضافی خوشی حاصل کی ہوگی کیونکہ نئے پبلشروں اور بچوں سمیت بہت زیادہ لوگ اس کام میں شرکت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اُمید ہے کہ جن لوگوں نے موافق جوابی‌عمل ظاہر کِیا ہے دلچسپی کو قائم رکھنے کی غرض سے اُن کے ساتھ واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کرنے سے، خوشی کے اس جذبے کو قائم رکھا جائیگا۔ جنہوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی انہیں ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں گھرباگھر کا اچھا ریکارڈ رکھنے کی تاکید کی گئی تھی۔ نئے مطالعے شروع کرنے کے نصب‌العین کے ساتھ، مئی کا آخری حصہ واپسی ملاقاتوں پر خصوصی توجہ دینے کیلئے موزوں ہوگا۔‏

۵ جب ہم واپس جاتے ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ شاید آپ یہ کہنا مؤثر پائیں:‏ ”‏ہو سکتا ہے آپ کو چھپی ہوئی وہ معلومات یاد ہوں جو مَیں حال ہی میں آپکے پاس چھوڑ کر گیا تھا؛ مجھے اُمید ہے کہ آپ کو اُسے پڑھنے اور اس معاملے پر کچھ سوچ‌بچار کرنے کا موقع ملا ہوگا۔ چونکہ یہ ایسے اہم مسائل کی بابت بات‌چیت کرتا ہے جنکا تمام نسلِ‌انسانی کو سامنا ہے اسلئے یقینی طور پر اسکا پیغام ہمارے علاقے کے لوگوں کی گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔“‏ دوسرے صفحے کے سوچ کو اُبھارنے والے چند بیانات پر توجہ دلائیں اور اسکے بعد پوچھیں:‏ ”‏آپکے خیال میں ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس بات کا یقین کر لیں کہ جو کچھ بھی مستقبل میں ہوگا ہم اسکے لئے بالکل تیار ہیں؟“‏ جواب دینے دیں۔ اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو بادشاہتی خبر کے صفحات ۲-‏۴ کے دیگر نکات کو زیرِبحث لائیں اور ایک بائبل مطالعہ کی یا اگر یہ ممکن نہیں تو تازہ‌ترین رسالوں کی پیشکش کریں۔‏

۶ اگر آپ کسی دوسری کلیسیا کے علاقے میں کام کرتے ہیں تو دلچسپی رکھنے والے تمام اشخاص جو آپ کو ملے ہیں انکے نام دینا نہ بھولیں تاکہ اُس کلیسیا کے پبلشروں کے ذریعے واپسی ملاقاتیں کی جا سکیں۔ اسی طرح، اگر آپکو بعض ملاقاتوں کی پیروی کرنے کیلئے کہا جاتا ہے تو بِلاتاخیر واپس جانا نہ بھولیں۔‏

۷ اس بادشاہتی خبر کی خصوصی تقسیم نے جوش پیدا کِیا ہے اور ہم سب کو بادشاہتی منادی کے کام میں ہماری کوششوں میں شدت پیدا کرنے کی اُکساہٹ دی ہے۔ ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ ہر جگہ لوگوں کو یہوؔواہ کے عظیم نام اور مقصد سے واقف کرانے میں اضافے کیساتھ، یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ (‏یسعیاہ ۱۲:‏۴، ۵‏)‏ ہم جتنا زیادہ کرنے کے قابل ہونگے ہمیں اُتنی ہی زیادہ خوشی حاصل ہوگی۔—‏زبور ۱۲۶:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں