بادشاہتی خبر میں دلچسپی کی پیروی کریں
۱ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، ہم بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کو تقسیم کرنے کے استحقاق سے لطفاندوز ہوتے رہے ہیں جسکا عنوان ہے ”کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے؟“ ہر جگہ پبلشر بادشاہتی خبر کے اس شمارے کیساتھ زیادہ سے زیادہ مستحق اشخاص تک رسائی حاصل کرنے کیلئے تگودَو کر رہے ہیں۔ (متی ۱۰:۱۱) اگرچہ شیڈول کے مطابق مہم کا اختتام نومبر ۱۶، بروز اتوار ہونا ہے توبھی اگر مزید علاقے کا احاطہ کِیا جانا ابھی باقی ہے تو جب تک کلیسیا کی رسد ختم نہیں ہو جاتی بزرگ آپ سے بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم کو جاری رکھنے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔
۲ بادشاہتی خبر کے شمارے نے بہت سے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارا ہے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ عام طور پر انسان طبعی محبت سے عاری ہو چکے ہیں اور اسلئے وہ سوچتے ہیں کہ مستقبل کیا تھامے ہوئے ہے۔ (۲-تیم ۳:۳) جو دلچسپی پیدا ہوئی ہے ہم اُسکی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔
۳ بادشاہتی خبر نتیجہخیز ہے: ۱۹۹۵ میں بادشاہتی خبر کی مہم کے دوران، ایک خاتون جس کو ایک کاپی ملی کنگڈمہال میں اجلاس پر آئی کیونکہ وہ اِس کی بابت مزید سیکھنا چاہتی تھی کہ یہوواہ کے گواہ کیا مانتے ہیں۔ اُس اجلاس پر اُس نے بڑی خوشی سے بائبل مطالعہ قبول کِیا اور اُس کے بعد وہ کبھی بھی کسی اجلاس سے غیرحاضر نہ ہوئی۔ جلد ہی اُس نے اپنے سابقہ چرچ کو اپنی رُکنیت ختم کرنے کا خط لکھ بھیجا!
۴ اب تک علاقے کے سینکڑوں لوگ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کے پیغام کو پڑھ چکے ہیں۔ تاہم، اِس کیلئے اُنکا ردِعمل کیا تھا؟ اگرچہ بہتیرے جو کچھ اُنہوں نے پڑھا اُس سے موزوں طور پر اثرپزیر ہونے کے باوجود اُس وقت تک کوئی قدم نہیں اُٹھائیں گے جب تک یہوواہ کے گواہوں میں سے کوئی اُن سے ملاقات نہیں کرتا۔ کیا آپ واپس جانے کے منصوبے بنا رہے ہیں؟ ساتھی انسانوں کیلئے پُرمحبت فکرمندی کو ہمیں ایسا کرنے کی تحریک دینی چاہئے۔ بادشاہتی خبر میں دلچسپی ظاہر کرنے والے تمام لوگوں کے پاس دوبارہ ضرور جانا چاہئے۔
۵ جب آپ واپس جاتے ہیں تو آپ کیا کہیں گے؟ آپ بادشاہتی خبر کے پیغام کے بروقت ہونے کی بابت کچھ تبصرہ کر سکتے ہیں اور پھر سوچ کو تحریک دینے والا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ صاحبِخانہ جب اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے تو غور سے سنیں تاکہ آپ جان سکیں کہ اُس کے ذہن میں کیا ہے۔ پھر تقاضا بروشر کے کسی ایسے موزوں نکتے کی جانب توجہ مبذول کرائیں جسے بادشاہتی خبر میں اُجاگر کِیا گیا تھا۔ اگر آپ موافق جوابیعمل پاتے ہیں تو فوراً ہی بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔
۶ جب آپ ”بادشاہتی خبر“ نمبر ۳۵ میں دلچسپی دکھانے والے لوگوں کے پاس دوبارہ جاتے ہیں تو چند مجوزہ پیشکشیں جنہیں آپ آزما سکتے ہیں پیشِخدمت ہیں:
◼ ”آپ کو شاید وہ طبعشُدہ مواد یاد ہو جو مَیں حال ہی میں آپ کے پاس چھوڑ گیا تھا۔ اس کا پیغام آجکل نوعِانسان کو منقسم کرنے والے اہم موضوع پر بات کرتا ہے—دوسروں کے لئے محبت کی کمی۔“ بادشاہتی خبر کے صفحہ ۲ پر ”پڑوسی سے محبت ٹھنڈی پڑ گئی ہے“ کے عنوان کے تحت پیشکردہ ثبوت پر توجہ دلائیں۔ پھر پوچھیں، ”آپ کے خیال میں کیا یہ خدا کا مقصد ہے کہ نوعِانسان اِس طرح زندگی بسر کریں؟“ جواب دینے دیں۔ تقاضا بروشر کے سبق ۵ پر جائیں اور بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔
◼ ”جب ہماری پہلے ملاقات ہوئی تھی تو مَیں نے اِس موضوع پر آپ کے پاس کچھ معلومات چھوڑی تھیں کہ ’کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھینگے؟‘ کیا آپ سوچتے ہیں کہ ایک ایسی دُنیا ممکن ہے؟“ جواب دینے دیں۔ تقاضا بروشر کے سبق ۶ پر جائیں اور پیراگراف ۶ پڑھیں۔ بعدازاں میکاہ ۴:۳، ۴ میں درج خدا کا وعدہ پڑھیں۔ اگر صاحبِخانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو بروشر اور مطالعہ کی پیشکش کریں۔
◼ ”آپ سے گزشتہ ملاقات کے دوران، مَیں نے آپ کے پاس کچھ مواد چھوڑا تھا جسکا عنوان تھا ’کیا سب لوگ کبھی ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے؟‘ اِس میں مُفت گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش بھی شامل ہے۔ مَیں آپ کو مطالعے کی امدادی کتاب دکھانے کی غرض سے دوبارہ حاضر ہوا ہوں۔ [علم کی کتاب دکھائیں۔] یہ کتاب بڑی وضاحت سے اُس وقت کی بابت بتاتی ہے جب سب لوگ ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے، علاوہازیں، یہ دیگر ایسے سوالوں کے جواب بھی دیتی ہے جنکی بابت آپ شاید سوچتے ہوں: ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟ خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ ہمارے مُتوَفّی عزیزوں کے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟“ پھر پوچھیں،”کیا مَیں آپ کو مطالعے کے طریقۂکار کا مظاہرہ کر کے دکھا سکتا ہوں؟“ اگر صاحبِخانہ آپکی پیشکش کو مسترد کر دیتا ہے تو دریافت کریں کہ کیا وہ خود یہ کتاب پڑھنا چاہے گا۔ اگر وہ چاہے تو کتاب پیش کریں اور وضاحت کریں کہ ہمارے بائبل کے عالمگیر تعلیمی کام کی کفالت ان عطیات سے ہوتی ہے۔ دوبارہ آنے کا منصوبہ بنائیں۔
۷ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کیساتھ جب تمام علاقے کا احاطہ کر لیا جاتا ہے تو باقی مہینے کے دوران ہم علم کی کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ اِس کتاب کیلئے مختلف مجوزہ پیشکشیں دسمبر ۱۹۹۵؛ مارچ، جون اور نومبر ۱۹۹۶؛ اور جون ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے شماروں میں آخری صفحہ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
۸ بادشاہتی خبر کی اِس خاص تقسیم کو ہم سب کو منادی کے کام میں اپنی کوششوں کو وسیع کرنے کی تحریک دینی چاہئے۔ یہوواہ کی مدد سے ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ تمام نوعِانسان کے ایک دوسرے سے محبت رکھنے کی بابت خدا کے مقصد کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کرتے ہوئے یہ مہم یقیناً کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ دُعا ہے کہ جب ہم بادشاہتی خبر میں دلچسپی کی پیروی کرتے ہیں تو یہوواہ ہماری مستعد کوششوں کو برکت دے۔