قابلِآموز اشخاص کی تلاش کریں
۱ ”کوئی میرے پاس نہیں آ سکتا جب تک باپ جس نے مجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لے۔“ (یوحنا ۶:۴۴) یہوؔواہ، جو دل کو جانچتا ہے، اُنہیں اجر دیگا جو قابلِآموز ہیں اور جو کچھ وہ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کرتے ہیں۔ (یرمیاہ ۱۷:۱۰؛ یوحنا ۶:۴۵) ہمیں نئی دنیا کی آرزو رکھنے والے منکسر اشخاص کو تلاش کرنے میں اُسکے ساتھی کارکن ہونے کا شرف حاصل ہے۔—زبور ۳۷:۱۱؛ ۱-کرنتھیوں ۳:۹۔
۲ یسوؔع نے اپنے شاگردوں کو بطور ”آدمگیر“ کے بیان کِیا۔ (متی ۴:۱۹) اگرچہ اس قسم کا کام بعضاوقات محنتطلب ہو سکتا ہے پھر بھی عمدہ نتائج حاصل کرنے میں بہت اطمینان ملتا ہے۔ اپنے ذاتی مفاد کیلئے کام کرنے کی بجائے ہم ”مچھلیوں“ کو واقعی کسی تباہی سے بچا رہے ہیں۔ ایک کامیاب ماہیگیر کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے کیا کِیا جاتا ہے۔ اسی طرح، ہمیں ایک ایسے دلکش انداز سے بادشاہتی پیغام کو پیش کرنا چاہئے جو ہمارے سامعین کی دلچسپی کو اُبھاریگا۔ یہ بالخصوص اُسوقت سچ ہوتا ہے جب ہم واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟
۳ اگر مذہب سے متعلق ”مینارِنگہبانی“ کے مضامین میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی تو آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”پچھلی مرتبہ ہم نے اسکی بابت بات کی تھی کہ کس وجہ سے بہت سے لوگ مذہب پر گفتگو کرنا پسند نہیں کرتے۔ کیا آپکو یہ عجیب نہیں لگتا کیونکہ ہمارے آس پڑوس میں سے زیادہتر لوگ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ شاید آپ سوچیں کہ کیوں مذہب اتنا تفرقہپرداز اور فتنہانگیز موضوع ہے۔“ جواب دینے دیں۔ دلیل دینا (انگریزی) کتاب میں صفحہ ۳۲۲ پر کھولیں اور اس سُرخی کے تحت چند خیالات پر بات کریں کہ ”اتنے زیادہ مذاہب کیوں ہیں؟“
۴ مذہب کے موضوع پر باتچیت کا آغاز کرنے کیلئے آپ اسی طرح کی اس رسائی کو استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہمیں یقین ہو سکے کہ ہم سچا مذہب رکھتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] چونکہ بہت سے مختلف مذاہب ہیں اسلئے بہتیرے لوگ ابتری اور غیریقینی کا شکار ہیں۔“ دلیل دینا (انگریزی) کتاب، صفحات ۳۲۸، ۳۲۹، پر کھولیں جہاں پر یہ اس سوال پر بحث کرتی ہے کہ ”کیسے کوئی شخص جان سکتا ہے کہ کونسا مذہب صحیح ہے؟“ سوال نمبر ۵ پر مختصر تبصرہ کریں: ”کیا اسکے ممبر واقعی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں؟“ وضاحت کریں کہ کیسے ذاتی بائبل مطالعے کے ذریعے مزید سیکھا جا سکتا ہے۔
۵ اگر صاحبِخانہ دنیاوی حالتوں کی بابت فکرمند دکھائی دیتا تھا تو آپ شاید اس کو آزمانا چاہیں:
▪ ”ظاہر ہے کہ آپ اُن بُری حالتوں کی بابت فکرمندی محسوس کرتے ہیں جنکا ہمیں زندگی میں اور اپنے خاندانوں کی پرورش کرنے میں مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ بائبل ایک بہت ہی شاندار وعدے کا انکشاف کرتی ہے جسے خدا مستقبل قریب میں پورا کرے گا۔“ پڑھیں امثال ۲:۲۱، ۲۲ اور وضاحت کریں کہ کیسے یہوؔواہ نے ایک دائمی امن والی دنیا کا وعدہ کِیا ہے۔
۶ خاص بادشاہتی خبر کی مہم شروع ہونے کے بعد واپسی ملاقاتیں کرتے وقت براہِمہربانی اُن اصحابِخانہ کے پاس بادشاہتی خبر کی کاپی ضرور چھوڑیں جنکے پاس اسکی کاپی نہیں ہے۔ بادشاہتی خبر کی کاپیوں کی تقسیم کی پیروی کرتے وقت واپسی ملاقاتوں پر آپ جو کچھ کہہ سکتے ہیں اُس پر ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مئی کے شمارے میں گفتگو کی جائے گی۔
۷ چونکہ خدا کا کلام ”مؤثر“ ہے اس لئے ہمیں اسے اپنی پیشکشوں میں استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ (عبرانیوں ۴:۱۲) اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ صاحبِخانہ کی بائبل کو خود پڑھنے کے لئے حوصلہافزائی کریں۔ (مقابلہ کریں اعمال ۱۷:۱۱۔) اگر ہم مستعدی سے اپنا حصہ ادا کرتے ہیں تو یہوؔواہ ہماری کاوشوں کو برکت دیگا۔