یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع25 نمبر 1 ص.‏ 10-‏13
  • جنگیں اور لڑائیاں کیسے ختم ہوں گی؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جنگیں اور لڑائیاں کیسے ختم ہوں گی؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا اِنسانی حکومتوں کو ختم کر دے گا
  • خدا گُناہ کو ختم کر دے گا
  • خدا شیطان اور اُس کے بُرے فرشتوں کو ختم کر دے گا
  • جنگ کے بارے میں خدا کا نظریہ—‏ہمارے زمانے میں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • جنگیں اور لڑائیاں اب تک ختم کیوں نہیں ہوئیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
م‌ع25 نمبر 1 ص.‏ 10-‏13
ایک فوجی جنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والے شہر کے ملبے پر بیٹھا کچھ سوچ رہا ہے۔‏

جنگوں کو ختم کرنا اِنسانوں کے بس میں نہیں ہے۔‏

جنگیں اور لڑائیاں کیسے ختم ہوں گی؟‏

خدا کے کلام سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی اِنسان نہیں بلکہ خدا ”‏پوری زمین سے جنگیں ختم“‏ کرے گا۔—‏زبور 46:‏9‏۔‏

خدا اِنسانی حکومتوں کو ختم کر دے گا

خدا اِنسانی حکومتوں کو ایک خاص جنگ کے ذریعے ختم کر دے گا۔ بائبل میں اِس خاص جنگ کو ہرمجِدّونa کہا گیا ہے۔ (‏مُکاشفہ 16:‏16‏)‏ اُس وقت ”‏پوری زمین کے بادشاہوں“‏ کو ”‏لامحدود قدرت والے خدا کے عظیم دن کی جنگ“‏ کے لیے جمع کیا جائے گا۔ (‏مُکاشفہ 16:‏14‏)‏ ہرمجِدّون خدا کی جنگ ہے جو وہ تمام جنگوں کو ختم کرنے کے لیے لڑے گا۔‏

خدا اِنسانی حکومتوں کی جگہ اپنی بادشاہت یعنی اپنی حکومت قائم کرے گا۔ خدا کی بادشاہت آسمان سے حکمرانی کرے گی اور یہ کبھی ختم نہیں ہوگی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ خدا نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو اِس بادشاہت کا بادشاہ چُنا ہے۔ (‏یسعیاہ 9:‏6، 7؛‏ متی 28:‏18‏)‏ یہ وہ بادشاہتb ہے جس کے بارے میں یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو دُعا کرنا سکھایا۔ (‏متی 6:‏9، 10‏)‏ یہ بادشاہت پوری زمین پر حکمرانی کرے گی اور اِس حکومت کے تحت پوری زمین پر سب لوگ متحد ہوں گے۔‏

یسوع مسیح اِنسانی حکمرانوں کی طرح اپنے اِختیار کو اپنے فائدے کے لیے اِستعمال نہیں کریں گے۔ چونکہ یسوع مسیح اِنصاف‌پسند ہیں اور کسی کی طرف‌داری نہیں کرتے اِس لیے کسی بھی شخص کو اِس بات کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا کہ اُسے اُس کی نسل، قوم یا ثقافت کی وجہ سے نظرانداز کر دیا جائے گا۔ (‏یسعیاہ 11:‏3، 4‏)‏ اور لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے لڑنا نہیں پڑے گا۔ مگر کیوں؟ کیونکہ یسوع مسیح ہر شخص کی بھلائی میں دلچسپی لیں گے۔ ’‏وہ اُن غریبوں کو بچائیں گے جو مدد کی فریاد کرتے ہیں اور اُن کو بھی جو ادنیٰ ہیں اور جن کا کوئی مددگار نہیں ہے۔ وہ اُنہیں ظلم‌وستم سے چھڑائیں گے۔‘‏—‏زبور 72:‏12-‏14‏۔‏

خدا کی بادشاہت زمین سے تمام جان‌لیوا ہتھیاروں کو ختم کر دے گی۔ (‏میکاہ 4:‏3)‏ وہ اُن لوگوں کو بھی ختم کر دے گی جو لڑائی جھگڑا کرنے اور دوسروں کا سکون برباد کرنے سے باز نہیں آتے۔ (‏زبور 37:‏9، 10‏)‏ وہاں رہنے والا ہر مرد، عورت اور بچہ زمین پر جہاں بھی رہیں گے، خود کو محفوظ محسوس کریں گے۔—‏حِزقی‌ایل 34:‏28۔‏

خدا کی بادشاہت میں لوگ ایسی زندگی گزاریں گے جس میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ یہ اُن تمام مشکلوں کو بھی ختم کر دے گی جس کی وجہ سے لوگ لڑتے اور جنگیں کرتے ہیں جیسے کہ غربت، خوراک کی کمی اور رہنے کے لیے گھر نہ ہونا۔ وہاں صحت‌بخش کھانے کی بھرمار ہوگی اور کوئی شخص بھوکا نہیں رہے گا۔ وہاں سب لوگوں کے پاس رہنے کے لیے آرام‌دہ گھر ہوں گے۔—‏زبور 72:‏16؛‏ یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

خدا کی بادشاہت میں اُن خوف‌ناک اثرات کو بھی ختم کر دیا جائے گا جو جنگوں کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ اِس میں صرف جسمانی گھاؤ ہی نہیں بلکہ وہ ذہنی اور جذباتی کرب بھی شامل ہے جس سے لوگوں کو جنگوں کی وجہ سے گزرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ جو لوگ فوت ہو گئے ہیں، اُنہیں بھی زمین پر دوبارہ زندہ کر دیا جائے گا۔ (‏یسعیاہ 25:‏8؛‏ 26:‏19؛‏ 35:‏5، 6‏)‏ بچھڑے ہوئے گھرانے پھر سے ایک دوسرے سے ملیں گے اور جنگوں کی تکلیف‌دہ یادیں ’‏ختم ہو جائیں گی۔‘‏—‏مُکاشفہ 21:‏4‏۔‏

خدا گُناہ کو ختم کر دے گا

خدا کی بادشاہت میں سب لوگ صرف سچے خدا یہوواہc کی عبادت کریں گے ”‏جو محبت اور صلح کا سرچشمہ ہے۔“‏ (‏2-‏کُرنتھیوں 13:‏11‏، نیو اُردو بائبل ورشن‏)‏ لوگ یہ سیکھیں گے کہ وہ صلح صفائی سے کیسے رہ سکتے ہیں۔ (‏یسعیاہ 2:‏3، 4؛‏ 11:‏9‏)‏ جو لوگ اُن باتوں پر عمل کریں گے جو اُنہیں سکھائی جائیں گی، وہ گُناہ کے اثرات سے پاک ہو جائیں گے۔—‏رومیوں 8:‏20، 21‏۔‏

خدا شیطان اور اُس کے بُرے فرشتوں کو ختم کر دے گا

خدا کی بادشاہت شیطان اور اُس کے بُرے فرشتوں کو ختم کر دے گی جو جنگ کی آگ کو ہوا دیتے ہیں۔ (‏مُکاشفہ 20:‏1-‏3،‏ 10‏)‏ اُن کا بُرا اثر ختم ہو جانے کے بعد ”‏ہر طرف امن ہی امن ہوگا۔“‏—‏زبور 72:‏7‏۔‏

آپ یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا کا یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا کہ جنگیں اور لڑائیاں ختم ہو جائیں گی۔ خدا جنگوں کو ختم کر سکتا ہے اور وہ ایسا کرنا بھی چاہتا ہے۔‏

  • خدا میں جنگوں اور تشدد کو ختم کرنے کی دانش‌مندی اور طاقت ہے۔ (‏ایوب 9:‏4‏)‏ اُس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔—‏ایوب 42:‏2‏۔‏

  • لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کر خدا کو دُکھ ہوتا ہے۔ (‏یسعیاہ 63:‏9‏)‏ اُسے اُن لوگوں سے نفرت ہے جو تشدد کو پسند کرتے ہیں۔—‏زبور 11:‏5‏۔‏

  • خدا ہمیشہ اپنی بات پوری کرتا ہے؛وہ جھوٹ نہیں بول سکتا۔—‏یسعیاہ 55:‏10، 11؛‏ طِطُس 1:‏2‏۔‏

خدا مستقبل میں حقیقی اور ابدی امن قائم کرے گا۔‏

فردوس میں ایک گھرانہ زمین پر ایک پہاڑی پر بیٹھا ہے اور بہت خوش ہے۔ اُس گھرانے کے آس‌پاس گھوڑے گھاس کھا رہے ہیں۔‏

خدا جنگوں کو ختم کر دے گا۔‏

خدا جنگیں کیوں ہونے دے رہا ہے؟‏

شاید آپ سوچیں کہ خدا اب تک جنگیں کیوں ہونے دے رہا ہے۔ اِس سوال کا جواب جاننے کے لیے jw.org پر ویڈیو ‏”‏خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏‏“‏ کو دیکھیں۔‏

a ویب‌سائٹ jw.org پر اِس مضمون کو پڑھیں:‏ ”‏ہرمجِدّون کی جنگ کیا ہے؟‏‏“‏

b ویب‌سائٹ jw.org پر اِس ویڈیو کو دیکھیں:‏ ‏”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏‏“‏

c خدا کا ذاتی نام یہوواہ ہے۔—‏زبور 83:‏18‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں