یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع25 نمبر 1 ص.‏ 9
  • جنگیں اور لڑائیاں اب تک ختم کیوں نہیں ہوئیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جنگیں اور لڑائیاں اب تک ختم کیوں نہیں ہوئیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • گُناہ
  • اِنسانی حکومتیں
  • شیطان اور اُس کے بُرے فرشتے
  • جنگیں اور لڑائیاں کیسے ختم ہوں گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
  • خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • جنگوں اور لڑائیوں کا ہم سب پر اثر
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
  • اِنسان کیوں مرتے ہیں؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2025
م‌ع25 نمبر 1 ص.‏ 9

جنگیں اور لڑائیاں ابھی تک ختم کیوں نہیں ہوئیں؟‏

خدا کے کلام سے پتہ چلتا ہے کہ جنگوں اور لڑائیوں کی اصل وجہ کیا ہے اور یہ ابھی تک ختم کیوں نہیں ہوئیں۔‏

گُناہ

خدا نے ہمارے سب سے پہلے ماں باپ یعنی آدم اور حوّا کو اپنی صورت پر بنایا۔ (‏پیدائش 1:‏27‏)‏ اِس کا مطلب تھا کہ وہ دونوں اُن خوبیوں کو ظاہر کر سکتے تھے جو خدا میں ہیں اور اِن خوبیوں میں صلح صفائی، امن اور محبت شامل ہے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 14:‏33؛‏ 1-‏یوحنا 4:‏8‏)‏ لیکن آدم اور حوّا نے خدا کی نافرمانی کی اور گُناہ کِیا۔ اِس وجہ سے ہم سب کو گُناہ اور موت ورثے میں ملے ہیں۔ (‏رومیوں 5:‏12‏)‏ چونکہ ہمیں گُناہ ورثے میں ملا ہے اِس لیے ہم اکثر بُری باتیں سوچتے ہیں اور اِن بُرے خیالات کی وجہ سے ہم بُرے کام کرتے ہیں جن میں ظلم اور تشدد کرنا بھی شامل ہے۔—‏پیدائش 6:‏5؛‏ مرقس 7:‏21، 22‏۔‏

اِنسانی حکومتیں

خدا نے ہمیں اِس طرح سے نہیں بنایا کہ ہم خود پر حکمرانی کر سکیں۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏اِنسان اپنی راہ کا مالک نہیں ہے۔ وہ اپنے قدموں کی رہنمائی نہیں کر سکتا۔“‏ (‏یرمیاہ 10:‏23‏)‏ اِس لیے اِنسانی حکومتیں جنگوں اور لڑائیوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتیں۔‏

شیطان اور اُس کے بُرے فرشتے

پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ ”‏پوری دُنیا شیطان کے قبضے میں ہے۔“‏ (‏1-‏یوحنا 5:‏19‏)‏ ”‏شیطان“‏ ایک خطرناک قاتل ہے۔ (‏یوحنا 8:‏44‏)‏ جنگوں اور لڑائیوں کے پیچھے اُس کا اور اُس کے بُرے فرشتوں کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔—‏مُکاشفہ 12:‏9،‏ 12‏۔‏

ہم جنگوں اور لڑائیوں کی وجوہات کو ختم نہیں کر سکتے لیکن خدا ایسا کر سکتا ہے۔‏

مذہب اور جنگ

مذہب اکثر جنگوں کی اِجازت دیتے ہیں، اِنہیں جائز قرار دیتے ہیں یا اِنہیں بڑھاوا دیتے ہیں۔ ایسے مذہب اُن مذہبوں میں شامل ہیں جنہیں پاک کلام میں ”‏بابلِ‌عظیم“‏ کہا گیا ہے۔ (‏مُکاشفہ 18:‏2‏)‏ خدا بابلِ‌عظیم کو اُن سب کی موت کا ذمے‌دار ٹھہراتا ہے جو ”‏زمین پر قتل ہوئے“‏ ہیں۔ (‏مُکاشفہ 18:‏24‏، کیتھولک ترجمہ‏)‏ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے jw.org پر مضمون ”‏بابلِ‌عظیم کیا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں