یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 1/‏1 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    خدا کی طرف سے خوشخبری
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 1/‏1 ص.‏ 16

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

خدا کی بادشاہت کیا ہے اور ہمیں اِس کے آنے کے لیے دُعا کیوں کرنی چاہیے؟‏

یسوع مسیح گھوڑے پر بیٹھ کر خدا کی بادشاہت کے دُشمنوں کو شکست دینے جا رہے ہیں۔‏

کیا آپ خدا کی بادشاہت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟‏

خدا کی بادشاہت ایک حکومت ہے جو آسمان پر قائم ہے۔ یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ وہ خدا کی بادشاہت کے آنے کے لیے دُعا کریں کیونکہ یہ زمین پر راست‌بازی اور امن قائم کرے گی۔ کوئی بھی اِنسانی حکومت تشدد، نااِنصافی یا بیماریوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی۔ لیکن خدا کی بادشاہت نہ صرف ایسا کر سکتی ہے بلکہ وہ ایسا کرے گی بھی۔ خدا نے یسوع مسیح کو اِس بادشاہت کا بادشاہ بنایا ہے۔ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے کچھ پیروکاروں کو چنا ہے جو یسوع مسیح کے ساتھ مل کر حکمرانی کریں گے۔‏‏—‏لوقا 11:‏2؛‏ 22:‏28-‏30 کو پڑھیں۔‏

بہت جلد خدا کی بادشاہت اُن سب لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو خدا کی حکمرانی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اِس لیے جب ہم خدا کی بادشاہت کے آنے کے لیے دُعا کرتے ہیں تو دراصل ہم یہ درخواست کر رہے ہوتے ہیں کہ تمام اِنسانی حکومتوں کی جگہ خدا کی حکومت قائم ہو جائے۔‏‏—‏دانی‌ایل 7:‏13، 14؛‏ مکاشفہ 11:‏15،‏ 18 کو پڑھیں۔‏

خدا کی بادشاہت سے اِنسانوں کو کیوں فائدہ ہوگا‏؟‏

یسوع مسیح بہت ہمدرد ہیں اِس لیے اُن سے اچھا حکمران اَور کوئی نہیں ہو سکتا۔ اِس کے علاوہ وہ بہت طاقت‌ور ہیں اور اُن لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں جو خدا سے مدد کے لیے فریاد کرتے ہیں۔‏‏—‏زبور 72:‏8،‏ 12-‏14 کو پڑھیں۔‏

خدا کی بادشاہت اُن لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی جو سچے دل سے اِس کے آنے کے لیے دُعا کرتے ہیں اور خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔ اگر آپ خدا کے کلام سے خدا کی بادشاہت کے بارے میں سیکھیں گے تو آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔‏‏—‏لوقا 18:‏16، 17؛‏ یوحنا 4:‏23 کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لیے پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کتاب کے باب نمبر 8 کو دیکھیں۔ (‏یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔)‏

آپ اِسے اِس ویب‌سائٹ سے ڈاؤن‌لوڈ کر سکتے ہیں:‏ www.jw.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں