یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏09 ص.‏ 6-‏7
  • ہم ہر وقت یہوواہ کے گواہ ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم ہر وقت یہوواہ کے گواہ ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بھی غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بات‌چیت شروع کرنے میں پہل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • یسوع مسیح نے ایک سامری عورت کو گواہی دی
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • غیررسمی گواہی سے یہوواہ کی تمجید کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 11/‏09 ص.‏ 6-‏7

ہم ہر وقت یہوواہ کے گواہ ہیں

۱.‏ یسوع کے کنویں پر ایک عورت کو گواہی دینے سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

۱ یسوع کئی گھنٹوں سے پیدل چل رہا تھا۔ وہ بہت تھک چکا تھا اور اُسے پیاس لگ رہی تھی۔ جب اُس کے شاگرد کھانا خریدنے گئے تو وہ سامریہ کے شہر سے باہر ایک کنویں پر آرام کرنے کے لئے بیٹھ گیا۔ یسوع سامریہ میں مُنادی کرنے کے لئے نہیں آیا تھا وہ محض یہاں سے گزر رہا تھا۔ دراصل وہ گلیل جا رہا تھا تاکہ وہاں اپنی خدمتگزاری کو جاری رکھ سکے۔ جب ایک عورت کنویں پر پانی بھرنے کے لئے آئی تو یسوع نے اِس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُسے گواہی دی۔ (‏یوح ۴:‏۵-‏۱۴‏)‏ اُس نے ایسا کیوں کِیا؟ یسوع ہر وقت یہوواہ کا ”‏سچا اور برحق گواہ“‏ تھا۔ (‏مکا ۳:‏۱۴‏)‏ یسوع مسیح کی طرح ہم بھی ہر وقت یہوواہ کے گواہ ہیں۔—‏۱-‏پطر ۲:‏۲۱‏۔‏

۲.‏ ہم غیررسمی گواہی دینے کے لئے کیسے تیار رہ سکتے ہیں؟‏

۲ تیار رہیں:‏ اپنے پاس لٹریچر رکھنے سے ہم غیررسمی گواہی دینے کے لئے تیار رہ سکتے ہیں۔ بہتیرے مبشر اپنے ساتھ اشتہارات رکھتے ہیں جنہیں وہ دکانداروں، پٹرول پمپ پر کام کرنے اور دن کے دوران ملنے والے لوگوں کو دیتے ہیں۔ (‏واعظ ۱۱:‏۶‏)‏ ایک بہن جسے اکثر سفر کرنا پڑتا ہے وہ ہمیشہ اپنے بیگ میں چھوٹی بائبل اور پاک صحائف کی کتاب ضرور رکھتی ہے۔ اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کے ساتھ بات‌چیت شروع کرے۔‏

۳.‏ ہم بات‌چیت کا آغاز کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۳ بات‌چیت کا آغاز کریں:‏ جب ہم غیررسمی گواہی دیتے ہیں تو ضروری نہیں کہ ہم بات‌چیت کا آغاز بائبل کے کسی موضوع ہی سے کریں۔ یسوع نے کنویں پر سامری عورت کے ساتھ بات‌چیت کے آغاز میں ہی یہ ظاہر نہیں کر دیا تھا کہ وہ مسیحا ہے۔ یسوع نے اُس عورت کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے اُس سے پانی مانگا۔ (‏یوح ۴:‏۷-‏۹‏)‏ ایک بہن نے بات‌چیت کا آغاز کرنے کے لئے یسوع مسیح جیسا طریقہ استعمال کِیا۔ جب لوگوں نے اُس سے پوچھا کہ آپ کا تہوار کیسا گزرا تو یہ کہنے کی بجائے کہ وہ یہوواہ کی گواہ ہونے کی وجہ سے تہوار نہیں مناتی اُس نے جواب دیا:‏ ”‏مَیں نے فیصلہ کِیا تھا کہ مَیں اِس تہوار کو نہیں مناؤں گی۔“‏ اُس کے اِس جواب پر اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں نہیں کرتی۔ یوں اُسے گواہی دینے کا موقع مل جاتا ہے۔‏

۴.‏ متی ۲۸:‏۱۸-‏۲۰ آپ کے اندر کونسا جذبہ پیدا کرتی ہے؟‏

۴ یسوع مسیح نے بڑے جوش سے اپنی زمینی خدمتگزاری کو انجام دیا۔ تاہم، وہ آج بھی جوش سے کئے جانے والے مُنادی کے کام کی نگرانی کر رہا ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۸-‏۲۰‏)‏ یسوع مسیح کی طرح ہم بھی گواہوں کے طور پر اپنے ایمان کا اقرار کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔—‏عبر ۱۰:‏۲۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں