سوالی بکس
▪ کلیسیائی اجلاسوں کو ٹیلیفون پر سنوانے کے سلسلے میں دانشمندی سے کام لینا کیوں ضروری ہے؟
بہت سی کلیسیاؤں میں ایسے اشخاص کو ٹیلیفون کے ذریعے اجلاس سنوانے کا بندوبست کِیا جاتا ہے جو بیماری یا دیگر بڑی مشکلات کی وجہ سے بعضاوقات کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر نہیں ہو پاتے۔ لیکن اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے دانشمندی سے کام لیں کہ یہ سہولت صرف ضرورتمند بہنبھائیوں کی مدد کے لئے ہی استعمال کی جانی چاہئے۔ اِس لئے اِس بندوبست کی نگرانی کرنے والے بزرگوں کو اِس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ یہ سہولت کلیسیائی اجلاس میں خلل کا باعث نہ بنے اور ”سب باتیں شایستگی اور قرینہ کے ساتھ عمل میں“ آ سکیں۔—۱-کر ۱۴:۴۰۔
بزرگ اِس بات کا خیال رکھیں گے کہ یہ بندوبست خاص طور پر اُن مبشروں کے لئے کِیا جائے جو کسی سنگین بیماری، معذوری یا کسی اَور وجہ سے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔ یہ بندوبست ایک ایسے مبشر کے لئے بھی کِیا جا سکتا ہے جو وقتی طور پر بیمار ہے اور اجلاس پر نہیں آ سکتا۔ نیز، ایک ایسا شخص بھی جو بائبل کا مطالعہ کرنے کے ساتھساتھ روحانی ترقی کر رہا ہے لیکن کسی وجہ سے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا اِس بندوبست سے فائدہ اُٹھا سکتا اور حاضری میں شمار کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹیلیفون کی لائنیں کم ہیں تو ایسے لوگوں کے لئے جو کنگڈم ہال میں اجلاس پر نہیں آ سکتے دیگر انتظامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اُن کو اجلاس کی ریکارڈنگ کر کے دی جا سکتی ہے۔
بِلاشُبہ، کوئی بھی طریقہ اجلاسوں پر حاضر ہونے کے فوائد کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ کنگڈم ہال میں ہم بہنبھائیوں سے براہِراست ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے ”تسلی“ یعنی حوصلہافزائی حاصل کرتے ہیں جس سے نئے آنے والوں کی یہ سمجھنے میں مدد ہوتی ہے کہ اجلاسوں پر حاضر ہونا کتنا اہم ہے۔ جب ہم اجلاسوں پر حاضر ہوتے ہیں تو ہم مظاہروں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ نیز، ہم ذاتی طور پر بزرگوں سے مدد حاصل کرتے اور بہنبھائیوں کی محبت کا تجربہ بھی کرتے ہیں۔ اِس سلسلے میں ایک عمررسیدہ بہن کے احساسات پر غور کریں۔ جب وہ کنگڈمہال سے باہر نکل رہی تھی تو ایک بہن نے اُسے گلے لگایا۔ اِس پر اُس نے کہا: ”ایسی محبت کا احساس آپ کو کبھی فون پر نہیں ہو سکتا!“—روم ۱:۱۱، ۱۲۔
حناہ کی طرح جو ”ہیکل سے جُدا نہ ہوتی تھی“ آج بھی بہت سے عمررسیدہ بہنبھائی اپنی صحت اور حالات کے مطابق باقاعدگی سے اجلاسوں پر آتے ہیں۔ (لو ۲:۳۶، ۳۷) جب وہ ضرورت کے تحت فون پر اجلاس سنتے ہیں تو وہ یہ نہیں سوچتے کہ کنگڈم ہال میں جانے سے گھر بیٹھ کر سننا زیادہ آسان ہے۔ دُعا ہے کہ اُن کی مثال پر عمل کرتے ہوئے ہم بھی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی پوری کوشش کریں اور اپنے عظیم خدا یہوواہ کی عبادت کرنے سے خوشی حاصل کریں۔—زبور ۹۵:۱-۳، ۶؛ ۱۲۲:۱۔