یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏03 ص.‏ 1
  • غیررسمی گواہی سے یہوواہ کی تمجید کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • غیررسمی گواہی سے یہوواہ کی تمجید کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بھی غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • کیا آپ غیررسمی گواہی دیـنے کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • مستعدی سے ’‏جامع گواہی‘‏ دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ہم ہر وقت یہوواہ کے گواہ ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 5/‏03 ص.‏ 1

غیررسمی گواہی سے یہوواہ کی تمجید کریں

۱ یہوواہ کے وفادار خادم روزانہ اُسکی تمجید کرنے کے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ (‏زبور ۹۶:‏۲، ۳؛‏ عبر ۱۳:‏۱۵‏)‏ ایسا کرنے کا ایک طریقہ غیررسمی گواہی دینا ہے۔ آجکل یہوواہ کے بہتیرے پرستار اس بات کیلئے شکرگزار ہیں کہ اُنہوں نے غیررسمی گواہی کے ذریعے کسی سے بادشاہتی پیغام سنا تھا۔‏

۲ ایک شخص کو غیررسمی گواہی دینا اکثر دوسروں تک بادشاہتی پیغام پہنچانا ممکن بنا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، یعقوب کے کوئیں پر سامری عورت کیساتھ یسوع کی بات‌چیت نے دوسرے کئی لوگوں کو خوشخبری میں دلچسپی لینے کی تحریک دی۔ (‏یوح ۴:‏۶-‏۳۰،‏ ۳۹-‏۴۲‏)‏ جب پولس اور سیلاس فلپی کے قیدخانہ میں تھے تو اُنہوں نے داروغہ کو گواہی دی اور اُسکے پورے خاندان نے سچائی قبول کر لی۔—‏اعما ۱۶:‏۲۵-‏۳۴‏۔‏

۳ مواقع:‏ آپ کے پاس غیررسمی گواہی دینے کے کونسے مواقع ہیں؟ بعض لوگ خریداری کرتے وقت، بسوں یا گاڑیوں میں سفر کرتے وقت یا ڈاکٹر کا انتظار کرتے وقت ایسا کرتے ہیں۔ دیگر ملازمت یا سکول میں کھانے کے وقفے کے دوران ایسا کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ محض اپنی بائبل مطبوعات کو آسانی سے دکھائی دینے والی جگہوں پر رکھنے سے بھی دوسروں کو ہمارے اعتقادات کی بابت دریافت کرنے کی تحریک ملتی ہے۔—‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏۔‏

۴ شروع کرنے کا طریقہ:‏ ایک سات سالہ شرمیلی لڑکی نے سنا کہ منادی کرنا سب کیلئے لازمی ہے۔ لہٰذا اپنی ماں کیساتھ خریداری کرتے وقت اُس نے اپنے بیگ میں دو بروشر رکھ لئے۔ جب اُسکی ماں کاؤنٹر پر مصروف تھی تو بچی نے اپنا بروشر ایک خاتون کو پیش کِیا جس نے خوشی سے اسے قبول کر لیا۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ اُس نے اُس خاتون سے بات کرنے کی دلیری کہاں سے حاصل کی تو لڑکی نے جواب دیا:‏ ”‏مَیں نے خود سے صرف اتنا کہا، تیار ہو جاؤ اور شروع کرو!‏ نیز مَیں نے بات‌چیت شروع کر دی!‏“‏

۵ غیررسمی گواہی دینے کیلئے ہم سب کو اُس بچی جیسا جذبہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ کونسی چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟ دلیری سے بولنے میں مدد کے لئے دُعا کریں۔ (‏۱-‏تھس ۲:‏۲‏)‏ کسی دلچسپ مضمون پر ایک سوال یا تبصرہ تیار کریں جس سے آپ گفتگو شروع کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد یہوواہ پر بھروسا رکھیں کہ وہ آپ کی کوششوں کو برکت دیگا۔—‏لو ۱۲:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۶ روزانہ ملنے والے لوگوں کو غیررسمی گواہی دینا یہوواہ کی تمجید اور ہماری خوشی کا باعث بنتا ہے۔ یہ ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے میں کسی کی مدد بھی کر سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں