یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏07 ص.‏ 4-‏14
  • مسیح کی پیروی کرنے سے خدا کو جلال دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیح کی پیروی کرنے سے خدا کو جلال دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • یہوواہ کے منتظر رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • بڑے مجمع میں یہوواہ کی شکرگزاری کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • کیا آپ ایک روحانی ضیافت کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 10/‏07 ص.‏ 4-‏14

مسیح کی پیروی کرنے سے خدا کو جلال دیں

۱.‏ اِس سال ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع خدا کو جلال دینے پر کیسے زور دیتا ہے؟‏

۱ بائبل کائنات کے حاکمِ‌اعلیٰ یہوواہ کو جلال یا عظمت سے معمور خدا کہتی ہے۔ (‏زبور ۱۰۴:‏۱‏)‏ یسوع مسیح نے ہمیشہ اپنے کلام اور کام سے اپنے باپ کے لئے جلال ظاہر کِیا۔ اُس نے خدا کی فراہمیوں کے لئے قدردانی بھی دکھائی۔ (‏یوح ۱۷:‏۴‏)‏ ہم سب کے پاس بھی آنے والے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏مسیح کی پیروی کریں“‏ پر یسوع کی نقل کرنے اور یہوواہ خدا کو جلال دینے کے مواقع ہوں گے۔‏

۲.‏ ہر سیشن پر حاضر ہونے کے سلسلے میں ہماری تیاری کیسے خدا کو جلال دیتی ہے؟‏

۲ اپنی پرستش سے خدا کو جلال دیں:‏ ہم یہوواہ خدا کی طرف سے فراہم‌کردہ روحانی ضیافت پر حاضر ہونے کا بندوبست بنانے سے اُسے جلال دے سکتے ہیں۔ کیا آپ نے تینوں دن حاضر ہونے کے لئے اپنے مالک سے چھٹی کی بات کر لی ہے؟ نیز، کیا آپ نے ملازمت سے متعلق دیگر معاملات نپٹا لئے ہیں؟ کیا آپ نے کنونشن پر وقت سے پہلے آنے، ابتدائی گیت اور دُعا میں شریک ہونے کا منصوبہ بنا لیا ہے؟ کیا آپ نے دوپہر کا کھانا ساتھ لے جانے کا بندوبست کِیا ہے تاکہ بہن‌بھائیوں کے ساتھ کنونشن کی جگہ پر ملکر کھانا کھا سکیں؟ ہر سیشن کے آغاز پر موسیقی شروع ہونے سے پہلے جب چیئرمین ہمیں نشستوں پر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہے تو فوراً بات‌چیت ختم کرکے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔‏

۳.‏ ہم پروگرام پر پوری توجہ دینے سے کیسے خدا کو جلال دے سکتے ہیں؟‏

۳ ہم پروگرام پر پوری توجہ دینے سے بھی اپنے آسمانی باپ کو جلال دیتے ہیں۔ ایک مقامی کنونشن پر حاضر ہونے کے بعد ایک صحافی نے لکھا کہ لوگ اِس بات سے ضرور متاثر ہوئے ہوں گے کہ ”‏حاضرین پیش کی جانے والی تقاریر کو بڑی توجہ سے سن رہے تھے جس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ روحانی باتوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔“‏ اُس نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏وہاں بڑی تعداد میں بچے بھی موجود تھے۔ .‏ .‏ .‏ وہ بڑی تمیز سے بیٹھے ہوئے بائبل سے آیات کھول کر دیکھ رہے تھے۔“‏ پروگرام کے سیشن کے دوران غیرضروری بات‌چیت کرنے، موبائل پر پیغامات بھیجنے، کھانے‌پینے یا چلنے‌پھرنے سے گریز کریں۔ بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ بیٹھنا چاہئے تاکہ وہ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے میں اُن کی مدد کر سکیں۔ (‏است ۳۱:‏۱۲؛‏ امثا ۲۹:‏۱۵‏)‏ ایسی کوششیں دوسروں کے لئے احترام اور پیش کی جانے والی روحانی خوراک کے لئے قدردانی ظاہر کرتی ہیں۔‏

۴.‏ کنونشن پر ہماری وضع‌قطع کیوں خدا کو جلال دینے والی ہونی چاہئے؟‏

۴ اپنی وضع‌قطع سے خدا کو جلال دیں:‏ بہتیروں نے پچھلے سال ڈسٹرکٹ کنونشن پر تقریر ”‏مسیحیوں کے طور پر باعزت زندگی گزاریں“‏ میں بیان‌کردہ یاددہانیوں کے لئے قدردانی کا اظہار کِیا تھا۔ تقریر میں اِس بات پر زور دیا گیا تھا کہ خدا کے خادموں کو اپنے لباس اور بناؤسنگھار میں اعتدال‌پسندی ظاہر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اِس سال بھی ہمیں اِس معاملے پر سنجیدگی سے دھیان دینا چاہئے۔ ہماری وضع‌قطع یہوواہ خدا کے لئے ہمارے جذبات اور اُس کے گواہ ہونے کے ہمارے شرف کی عکاسی کرتی ہے۔ ہمارا لباس ہمیشہ ”‏خداپرستی کا اقرار“‏ کرنے والے لوگوں کی طرح ہونا چاہئے۔—‏۱-‏تیم ۲:‏۹، ۱۰‏۔‏

۵.‏ ہم کنونشن والے علاقے میں فرصت کے اوقات میں بھی اپنی وضع‌قطع سے کیسے خدا کو جلال دے سکتے ہیں؟‏

۵ کیا صرف پروگرام کے دوران ہی ہماری وضع‌قطع خدا کو جلال دینے والی ہونی چاہئے؟ یاد رکھیں کہ کنونشن والے علاقے میں بہتیرے لوگ ہمارے کنونشن بیج دیکھیں گے۔ اس لئے ہمیں عام لوگوں سے فرق نظر آنا چاہئے۔ پس، فرصت کے اوقات میں مثلاً جب ہم پروگرام کے بعد کھانا کھانے کے لئے باہر جاتے ہیں تو ہمارا لباس اُن خادموں جیسا ہونا چاہئے جو اُس علاقے میں کنونشن کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ ہمیں جینز، شاٹس یا ٹی‌شرٹس پہنے سے گریز کرنا چاہئے۔ یہ اُس علاقے کے لوگوں کے لئے ایک عمدہ گواہی ہوگی!‏ یہوواہ خدا اُس وقت بہت خوش ہوتا ہے جب ہماری وضع‌قطع یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم اُس کے خادم ہیں۔‏

۶.‏ مسیحی چال‌چلن ظاہر کرنے کے مثبت نتائج بیان کریں۔‏

۶ اطمینان‌بخش نتائج:‏ کنونشنوں پر مسیحی چال‌چلن غیررسمی گواہی کے مواقع فراہم کرتا اور اِردگرد کے لوگوں پر اچھا اثر چھوڑتا ہے۔ ایک کنونشن کے اختتام پر ایک سرکاری اہلکار نے کہا:‏ ”‏ہم نے پہلے کبھی ایسے مہذب لوگ نہیں دیکھے۔ آپ بالکل ویسے ہی ہیں جیسے خدا چاہتا ہے۔“‏ مسیحی چال‌چلن ایک دوسرے کے لئے عزت اور محبت کا اظہار ہے۔ نیز، اِس سے یہوواہ خدا کو جلال ملتا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲‏)‏ اس کے علاوہ، یہ یہوواہ خدا سے تعلیم پانے کے شرف کے لئے خدائی‌خوف اور شکرگزاری کو ظاہر کرتا ہے۔ (‏عبر ۱۲:‏۲۸‏)‏ پس، دُعا ہے کہ ہم آنے والے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏مسیح کی پیروی کریں“‏ پر مسیحی چال‌چلن ظاہر کریں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۴ پر بکس]‏

ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں

▪ پروگرام کے اوقات:‏ تینوں دن کنونشن کا پروگرام صبح ۲۰:‏۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:‏۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ موسیقی شروع ہوتے ہی ہم سب کو اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے تاکہ پروگرام کا آغاز باوقار طریقے سے ہو سکے۔ جمعے اور ہفتے کو پروگرام کا اختتام شام ۰۵:‏۵ پر اور اتوار کو ۱۰:‏۴ پر ہوگا۔‏

▪ پارکنگ:‏ کنونشن پر پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ جہاں آنے والوں کے لئے پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت بغیر کسی معاوضے کے جگہ دستیاب ہوگی۔ اِس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کنونشن کے بیج کارڈز آپ کی شناخت کرائیں گے۔‏

▪ نشست محفوظ کرنا:‏ نشستیں صرف آپ کی گاڑی میں سفر کرنے والوں یا خاندانی افراد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔‏

▪ دوپہر کا کھانا:‏ براہِ‌مہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے کھانا ساتھ لے کر آئیں۔ اس کے علاوہ، پانی کا چھوٹا کولر استعمال کریں جسے آسانی سے سیٹ کے نیچے رکھا جا سکتا ہے۔ کنونشن کی جگہ پر بہت بڑے بڑے کولر، شیشے کے برتن اور الکحلی مشروبات لانے کی اجازت نہیں ہے۔‏

▪ عطیات:‏ ڈسٹرکٹ کنونشن پر مختلف انتظامات کرنے کے لئے کافی زیادہ اخراجات کئے جاتے ہیں۔ ہم عالمگیر کام کے لئے کنگڈم ہال میں یا کنونشن پر رضاکارانہ عطیات ڈالنے سے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ کنونشن پر چیک کی صورت میں دئے جانے والے عطیات ”‏واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“‏ کے نام پر ہونے چاہئیں۔‏

▪ حادثات اور ہنگامی صورتحال:‏ اگر کنونشن کی جگہ پر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو براہِ‌مہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ اس کی بابت فوری طور پر ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو آگاہ کرے گا تاکہ اِس شعبے میں موجود تجربہ‌کار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔‏

▪ ریکارڈنگ:‏ کسی بھی طرح کی ریکارڈنگ کرنے کے لئے آلات کو ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ نہ جوڑیں۔ اُنہیں اس طرح استعمال کریں جس سے دوسرے پریشان نہ ہوں۔‏

▪ خوشبوؤں کا استعمال:‏ ہمارے زیادہ‌تر کنونشن مختلف ہالز میں منعقد ہوتے ہیں۔ بعض اشخاص کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی یا اسی طرح کے دیگر مسائل ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیز خوشبویں استعمال کرنے سے گریز کریں۔—‏۱-‏کر ۱۰:‏۲۴‏۔‏

▪ فالو اَپ فارمز:‏ کنونشن پر غیررسمی گواہی کے نتیجے میں دکھائی جانے والی دلچسپی کی بابت تمام معلومات کو پلیز فالو اَپ (‎S-43‎) فارم پر درج کِیا جانا چاہئے۔ مبشروں کو کنونشن پر اپنے ساتھ ایک یا دو فارم لے کر آنے چاہئیں۔ یہ فارم کنونشن پر بُک روم ڈیپارٹمنٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ اِس فارم کو پُر کرنے کے بعد بُک روم کے حوالہ کر دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جانے کے بعد سیکرٹری کو دے دیں۔‏

▪ ہوٹل:‏ (‏۱)‏براہِ‌مہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کرائیں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کے رہنے کی اجازت ہے اُس سے تجاوز نہ کریں۔ (‏۲)‏اگر آپ بکنگ ختم کر دیتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔ (‏۳)‏سامان اُٹھانے والی ٹرالی کو اُسی وقت لیں جب آپ اِسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے بھی استعمال کر سکیں۔ (‏۴)‏اگر ہوٹل کے کمروں میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تو وہاں کھانا نہ پکائیں۔ (‏۵)‏آپ کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والے ملازم کو ٹپ ضرور دیں۔ (‏۶)‏ہوٹل میں مہمانوں کے لئے فراہم‌کردہ ناشتے، کافی یا آئس‌کریم وغیرہ کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ (‏۷)‏ہوٹل کے سٹاف کے ساتھ بات‌چیت کرتے وقت رُوح کے پھل ظاہر کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں