مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۸
ہدایات
سن ۲۰۰۸ کے دوران مسیحی خدمتی سکول مندرجہذیل طریقے سے منعقد کِیا جائیگا۔
مواد کا ماخذ: اُردو ریوائزڈ ورشن [یوآروی]، مینارِنگہبانی [م] فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا [ایچٹی]، ”آل سکرپچر اِز انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“ [ایسآئی]، اور ریزننگ فرام دی سکرپچرز [آرایس]۔ براہِمہربانی نوٹ فرمائیں: اس سال کیلئے آرایس کا مواد ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہو چکا ہے۔ ایسآئی کا مواد ۲۰۰۷ اور ۲۰۰۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہوگا۔
سکول کا آغاز خوشآمدید کے مختصر کلمات، گیت اور دُعا کیساتھ وقت پر کِیا جانا چاہئے۔ ہر حصے کے اختتام پر سکول اوورسیئر اگلے حصے کو متعارف کرائے گا۔
تقریری لیاقت: ۵ منٹ۔ سکول اوورسیئر، ایک امدادی مشیر یا کوئی لائق بزرگ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے پر مبنی تقریری لیاقت پر گفتگو کریگا۔ (جن کلیسیاؤں میں بزرگوں کی تعداد کم ہے وہاں لائق خدمتگزار خادموں کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔)
تقریر نمبر ۱: ۱۰ منٹ۔ مینارِنگہبانی یا ”آل سکرپچر اِز انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“ پر مبنی یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے۔ اِسے ۱۰ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ اس تقریر کا مقصد محض مواد کا خلاصہ پیش کرنا نہیں بلکہ زیرِبحث معلومات کی عملی اہمیت پر توجہ دلانا اور اُن نکات کو نمایاں کرنا ہے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ موضوع وہی ہونا چاہئے جو تجویز کِیا گیا ہے۔ جن بھائیوں کو یہ تقریر پیش کرنے کی ذمہداری دی جاتی ہے اُن سے وقت کی پابندی کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ اگر ضرورت ہو تو علیٰحدگی میں مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
بائبل پڑھائی سے اہم نکات: ۱۰ منٹ۔ سب سے پہلے ایک لائق بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پانچ منٹ کیلئے مواد کا اس طریقے سے اطلاق کرنا چاہئے کہ یہ کلیسیا کیلئے فائدہمند ثابت ہو۔ وہ ہفتے کے دوران کی جانے والی بائبل پڑھائی کے کسی بھی حصے پر تبصرہ کر سکتا ہے لیکن اِسے محض پڑھائی کا خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اسکا بنیادی مقصد سامعین کو یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ یہ معلومات کیوں اور کتنی اہم ہیں۔ مقرر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ پانچ منٹ سے زیادہ وقت نہ لے۔ باقی کے پانچ منٹ اُسے سامعین کیساتھ باتچیت کرنے کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ سامعین کو تقریباً ۳۰ سیکنڈ کیلئے بائبل پڑھائی میں سے اُن نکات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں جو اُنہیں دلچسپ اور مفید لگے ہیں۔ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔
تقریر نمبر ۲: ۴ منٹ یا اس سے کم۔ یہ تقریر مواد کی پڑھائی پر مبنی ہے جسے ایک بھائی پیش کریگا۔ طالبعلم بغیر کسی تمہید یا اختتام کے بائبل پڑھائی کرے گا۔ سکول اوورسیئر طالبعلموں کی مدد کرے گا تاکہ وہ مواد کو سمجھ اور روانی کیساتھ، مفہوم پر مناسب زور دیکر، آواز میں اُتارچڑھاؤ کیساتھ، مناسب جگہ پر وقفہ دیکر اور قدرتیپن کیساتھ پڑھ سکیں۔
تقریر نمبر ۳: ۵ منٹ۔ یہ تقریر بہن پیش کرے گی۔ اس حصے کو پیش کرنے والی طالبہ کو پہلے ہی سے پسمنظر بتا دیا جائے گا یا پھر اُسے خود پسمنظر منتخب کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ طالبہ کو تجویزکردہ موضوع کو میدانی خدمت کے حوالے سے اسطرح پیش کرنا چاہئے جو مقامی علاقے کے اعتبار سے موزوں اور عملی ہے۔ جب کسی تقریر کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبہ کو خود سوسائٹی کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے مواد تلاش کرکے اپنی تقریر تیار کرنی ہوگی۔ نئی طالبات کو صرف وہی تقاریر پیش کرنے کیلئے کہا جانا چاہئے جن کا مواد موجود ہے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر یہ دیکھے گا کہ طالبہ مواد کو کیسے پیش کرتی ہے۔ نیز یہ کہ وہ خاتونِخانہ کی صحائف پر استدلال کرنے اور پیشکش کے اہم نکات کو سمجھنے میں کیسے مدد کرتی ہے۔ سکول اوورسیئر ہی مددگار تجویز کرے گا۔
تقریر نمبر ۴: ۵ منٹ۔ طالبعلم کو اُسی موضوع پر تقریر تیار کرنی چاہئے جو اُسے دیا گیا ہے۔ جب کسی حصے کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبعلم کو خود سوسائٹی کی کتابوں اور رسالوں سے مواد تلاش کرکے اپنا حصہ تیار کرنا ہوگا۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو دیا جاتا ہے تو وہ کنگڈم ہال میں موجود سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اِسے ایک تقریر کی صورت میں پیش کریگا۔ جب یہ حصہ کسی بہن کو دیا جاتا ہے تو اس حصے کو ہمیشہ تقریر نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ جب کبھی سکول اوورسیئر مناسب سمجھتا ہے تو وہ کسی بھائی کو تقریر نمبر ۴ پیش کرنے کیلئے کہہ سکتا ہے۔ مہربانی سے نوٹ کریں کہ جن موضوعات کیساتھ ستارے کا نشان بنا ہوا ہے وہ صرف بھائیوں کو دئے جانے چاہئیں جنہیں وہ تقریر کی صورت میں پیش کرینگے۔ اگر مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس میں مختلف حصے پیش کرنے کیلئے کلیسیا میں کافی بزرگ اور خادم ہیں توپھر یہ بہتر ہوگا کہ ستارے کے نشان والے موضوعات کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو دئے جائیں۔
مشورت: ا منٹ۔ سکول اوورسیئر پہلے سے اُس تقریری لیاقت کا اعلان نہیں کریگا جس پر طالبعلم کام کر رہا ہے۔ تقریر نمبر ۲، ۳، اور ۴ کے بعد سکول اوورسیئر تقریر کے دوران پیش کئے جانے والے عمدہ نکتے پر مثبت انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرے گا۔ اُسکا مقصد صرف ”شاباش“ دینا نہیں ہے بلکہ تقریر کے مؤثر نکتے کی طرف توجہ دلانے کے علاوہ یہ بتانا ہے کہ وہ کیوں مؤثر تھا۔ ہر طالبعلم کی ضرورت کے مطابق اصلاح کیلئے اضافی مشورت اجلاس کے بعد علیٰحدگی میں یا کسی اَور موقع پر دی جا سکتی ہے۔
وقت: نہ تو کسی تقریر اور نہ ہی مشیر کے تبصروں کو مقررہ وقت سے تجاوز کرنا چاہئے۔ وقت پورا ہو جانے پر تقریر نمبر ۲ تا ۴ کے طالبعلموں کو موقعشناسی سے روکا جا سکتا ہے۔ اگر تقریری لیاقت، تقریر نمبر ۱ یا بائبل پڑھائی سے اہم نکات پیش کرنے والے بھائی زیادہ وقت لیتے ہیں تو اُنہیں علیٰحدگی میں مشورہ دیا جانا چاہئے۔ سب کو وقت کی پابندی کرنی چاہئے۔ گیت اور دُعا کے علاوہ، باقی پروگرام ۴۵ منٹ میں ختم ہو جانا چاہئے۔
امدادی مشیر: اگر ممکن ہو تو بزرگوں کی جماعت سکول اوورسیئر کے علاوہ ایک لائق بزرگ کا امدادی مشیر کے طور پر انتخاب کر سکتی ہے۔ اگر کلیسیا میں کئی بزرگ ہیں تو پھر ہر سال مختلف بھائی اس ذمہداری کو پورا کر سکتے ہیں۔ امدادی مشیر کی ذمہداری تقریر نمبر ۱ اور بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائیوں کو ضرورت کے مطابق علیٰحدگی میں مشورہ دینا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنے ساتھی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو ہر تقریر کے بعد مشورہ دے۔
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ: ۳۰ منٹ۔ ہر دو ماہ بعد سکول اوورسیئر اعادہ کرائے گا۔ یہ حصہ تقریری لیاقت اور مذکورہبالا ہدایات کے مطابق بائبل پڑھائی پر مشتمل اہم نکات پر غوروخوض کے بعد پیش کِیا جائیگا۔ اعادے میں پچھلے دو مہینوں اور حالیہ ہفتے کے دوران سکول میں زیرِبحث آنے والا مواد شامل ہوگا۔ اگر زبانی اعادے والے ہفتے کے دوران سرکٹ اسمبلی ہے تو پھر اس ہفتے کا پروگرام اور اعادہ اسمبلی کے بعد والے ہفتے میں کِیا جا سکتا ہے اور اُس ہفتے کا پروگرام اسمبلی پر کِیا جا سکتا ہے۔ اگر زبانی اعادے والے ہفتے کے دوران آپکی کلیسیا میں سرکٹ اوورسیئر کا دورہ ہے تو پھر گیت، تقریری لیاقت اور بائبل کے اہم نکات شیڈول کے مطابق پیش کئے جانے چاہئیں۔ تقریری لیاقت کے بعد پیش کی جانے والی ہدایتی تقریر اگلے ہفتے کے شیڈول کے مطابق دی جا سکتی ہے۔ اس سے اگلے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں معمول کے مطابق تقریری لیاقت اور بائبل کے اہم نکات پیش کئے جائیں گے۔ اسکے بعد اعادہ ہوگا۔
شیڈول
جنوری ۷ بائبل پڑھائی: متی ۱-۶ گیت نمبر ۵۷
تقریری لیاقت: جسمانی حرکاتوسکنات اور آواز سے اطمینان کا اظہار (ایچٹی ص. ۸۷، ۸۸ پ. ۱۰-۱۴)
نمبر ۱: متی کی تمہید (ایسآئی ص. ۱۷۵-۱۷۷ پ. ۱-۱۰)
نمبر ۲: متی ۵:۱-۲۰
نمبر ۳: انسان کیوں مرتے ہیں؟ (آرایس ص. ۹۸، ۹۹ پ. ۶)
نمبر ۴: خدا کی پاک رُوح کن طریقوں سے ہماری مدد کرتی ہے؟
جنوری ۱۴ بائبل پڑھائی: متی ۷-۱۱ گیت نمبر ۴
تقریری لیاقت: مناسب آرائشوزیبائش (ایچٹی ص. ۸۸، ۸۹ پ. ۱۵-۲۱)
نمبر ۱: یہوواہ خدا کی راہنمائی میں چلیں (م۰۵ ۱/۱۱ ص. ۱۷، ۱۸ پ. ۹-۱۲)
نمبر ۲: متی ۱۰:۱-۲۳
نمبر ۳: دیانتداری اَجر کا باعث کیوں ہے؟
نمبر ۴: مُردے کہاں ہیں، اور اُنکی حالت کیسی ہے؟ (آرایس ص. ۹۹ پ. ۷–ص. ۱۰۱ پ. ۴)
جنوری ۲۱ بائبل پڑھائی: متی ۱۲-۱۵ گیت نمبر ۴۲
تقریری لیاقت: کھڑے ہونے کا موزوں انداز (ایچٹی ص. ۸۹، ۹۰ پ. ۲۲-۲۸)
نمبر ۱: خدا سے لڑنے والے کامیاب نہیں ہونگے (م۰۵ ۱۵/۱۲ ص. ۲۱، ۲۲ پ. ۱۰-۱۲)
نمبر ۲: متی ۱۴:۱-۲۲
نمبر ۳: یہوواہ کے گواہ روایتی ماتمی رسومات میں کیوں حصہ نہیں لیتے؟ (آرایس ص. ۱۰۲ پ. ۱–ص. ۱۰۳ پ. ۲)
نمبر ۴: مخالفِمسیح کون ہے؟
جنوری ۲۸ بائبل پڑھائی: متی ۱۶-۲۱ گیت نمبر ۱۹۵
تقریری لیاقت: صافستھری چیزیں (ایچٹی ص. ۹۰، ۹۱ پ. ۲۹-۳۱)
نمبر ۱: ”اپنے آپکو آزماؤ کہ ایمان پر ہو یا نہیں“ (م۰۵ ۱۵/۷ ص. ۲۱-۲۳ پ. ۵-۱۱)
نمبر ۲: متی ۱۷:۱-۲۰
نمبر ۳: موت کی بابت غلط نظریات کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۰۳ پ. ۳–ص. ۱۰۴ پ. ۱)
نمبر ۴: مسیحی کن چیزوں کو پاک خیال کرتے ہیں؟
فروری ۴ بائبل پڑھائی: متی ۲۲-۲۵ گیت نمبر ۱۵
تقریری لیاقت: چہرے کے تاثرات (ایچٹی ص. ۹۱ پ. ۳۲-۳۴)
نمبر ۱: خود میں خاکساری کی خوبی پیدا کریں (م۰۵ ۱۵/۱۰ ص. ۲۹، ۳۰ پ. ۱۴-۱۷)
نمبر ۲: متی ۲۳:۱-۲۴
نمبر ۳: ہمیشہ کی زندگی اُکتا دینے والی نہ ہوگی
نمبر ۴: الہامی یا دیگر خواب (آرایس ص. ۱۰۴-۱۰۶ پ. ۳)
فروری ۱۱ بائبل پڑھائی: متی ۲۶-۲۸ گیت نمبر ۱۴۳
تقریری لیاقت: اپنی ترقی سب پر ظاہر کریں (ایچٹی ص. ۹۲ پ. ۱، ۲)
نمبر ۱: متی—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۱۸۰، ۱۸۱ پ. ۲۹-۳۳)
نمبر ۲: متی ۲۷:۱-۲۲
نمبر ۳: ایمان میں خدا پر یقین رکھنے سے زیادہ کچھ شامل ہے
نمبر ۴: مسیحیوں کو منشیات کے استعمال سے منع کِیا گیا ہے (آرایس ص. ۱۰۶-۱۰۸ پ. ۱)
فروری ۱۸ بائبل پڑھائی: مرقس ۱-۴ گیت نمبر ۳
تقریری لیاقت: ترقی ظاہر کرنے کے طریقے (ایچٹی ص. ۹۲ پ. ۳، ۴)
نمبر ۱: مرقس کی تمہید (ایسآئی ص. ۱۸۱-۱۸۳ پ. ۱-۱۱)
نمبر ۲: مرقس ۲:۱-۱۷
نمبر ۳: مسیحی کیوں چرس استعمال نہیں کرتے؟ (آرایس ص. ۱۰۸ پ. ۲–ص. ۱۰۹ پ. ۲)
نمبر ۴: محبت کی بدولت دلیری کیسے پیدا ہوتی ہے؟
فروری ۲۵ بائبل پڑھائی: مرقس ۵-۸ گیت نمبر ۲۸
تقریری لیاقت: میدانی خدمت میں ترقی کریں (ایچٹی ص. ۹۳ پ. ۵)
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
مارچ ۳ بائبل پڑھائی: مرقس ۹-۱۲ گیت نمبر ۱
تقریری لیاقت: گفتگو اور بائبل اُصولوں کا اطلاق کرنے میں ترقی کریں (ایچٹی ص. ۹۳ پ. ۶، ۷)
نمبر ۱: تکبّر: ایک انسانی کمزوری جسکا شیطان فائدہ اُٹھاتا ہے (م۰۵ ۱۵/۱۱ ص. ۶ پ. ۴–ص. ۷ پ. ۱)
نمبر ۲: مرقس ۱۱:۱-۱۸
نمبر ۳: خدا کیوں جھوٹ نہیں بول سکتا؟
نمبر ۴: مسیحی سگریٹنوشی کیوں نہیں کرتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۰۹ پ. ۳–ص. ۱۱۱ پ. ۳)
مارچ ۱۰ بائبل پڑھائی: مرقس ۱۳-۱۶ گیت نمبر ۵۱
تقریری لیاقت: خود کو دوسروں کی مدد کرنے کیلئے پیش کریں (ایچٹی ص. ۹۴ پ. ۸، ۹)
نمبر ۱: مرقس—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۱۸۶ پ. ۳۱-۳۳)
نمبر ۲: مرقس ۱۴:۱-۲۱
نمبر ۳: بُری عادتوں پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ (آرایس ص. ۱۱۱ پ. ۴–ص. ۱۱۲ پ. ۳)
نمبر ۴: کیوں ”انسان کا قہر خدا کی راستبازی کا کام نہیں کرتا“؟ (یعقو ۱:۲۰)
مارچ ۱۷ بائبل پڑھائی: لوقا ۱-۳ گیت نمبر ۲۷
تقریری لیاقت: مفید مشورت کا حقیقی ماخذ (ایچٹی ص. ۴ پ. ۱، ۲)
نمبر ۱: لوقا کی تمہید (ایسآئی ص. ۱۸۷، ۱۸۸ پ. ۱-۹)
نمبر ۲: لوقا ۱:۱-۲۳
نمبر ۳: کیوں ”ایمان بغیر اعمال کے بیکار ہے“؟ (یعقو ۲:۲۰)
نمبر ۴: قومیں زمین کی بابت خدا کے مقصد کو ناکام نہیں بنا سکیں گی (آرایس ص. ۱۱۲، ۱۱۳ پ. ۵)
مارچ ۲۴ بائبل پڑھائی: لوقا ۴-۷ گیت نمبر ۸۸
تقریری لیاقت: مشورت سے استفادہ کریں (ایچٹی ص. ۷-۱۱ پ. ۱۷-۱۹)
نمبر ۱: یہوواہ اَجر دیتا ہے (م۰۵ ۱/۸ ص. ۲۸، ۲۹ پ. ۱۱-۱۴)
نمبر ۲: لوقا ۴:۱-۲۱
نمبر ۳: کیا یہوواہ خدا زمین کو آگ سے تباہ کریگا؟ (آرایس ص. ۱۱۳ پ. ۶–ص. ۱۱۵ پ. ۱)
نمبر ۴: خدائی خوف ہمیں گُناہ سے باز رکھتا ہے
مارچ ۳۱ بائبل پڑھائی: لوقا ۷-۹ گیت نمبر ۱۶
تقریری لیاقت: واضح بات کہیں (ایچٹی ص. ۱۲ پ. ۱-۳)
نمبر ۱: ”یہوواہ کی اور جدعون کی تلوار“ (م۰۵ ۱۵/۷ ص. ۱۴-۱۶)
نمبر ۲: لوقا ۷:۱-۱۷
نمبر ۳: اِس بات کا کیا ثبوت ہے کہ خدا ہم سے محبت رکھتا اور ہمیں خوش دیکھنا چاہتا ہے؟
نمبر ۴: بدکاروں کے خاتمے کے بعد نئے یروشلیم کے اراکین زمین پر واپس نہیں آئیں گے (آرایس ص. ۱۱۵ پ. ۲–ص. ۱۱۶ پ. ۱)
اپریل ۷ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۰-۱۲ گیت نمبر ۲۲۲
تقریری لیاقت: سامعین کیلئے معلوماتی مواد (ایچٹی ص. ۱۲، ۱۳ پ. ۴-۶)
نمبر ۱: دُنیا کے سردار کے قبضے میں نہیں پڑیں (م۰۶ ۱۵/۱ ص. ۲۴، ۲۵ پ. ۱۷-۲۲)
نمبر ۲: لوقا ۱۱:۳۷-۵۴
نمبر ۳: کیا زمین کیلئے خدا کا ابتدائی مقصد تبدیل ہو چکا ہے؟ (آرایس ص. ۱۱۶ پ. ۲–ص. ۱۱۷ پ. ۲)
نمبر ۴: مکاشفہ ۱۷:۱۷ کا کیا مطلب ہے؟
اپریل ۱۴ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۳-۱۷ گیت نمبر ۱۲۰
تقریری لیاقت: عملی اور درست معلومات (ایچٹی ص. ۱۳، ۱۴ پ. ۷-۱۳)
نمبر ۱: یہوواہ کو کبھی نہ بھولیں (م۰۶ ۱/۱ ص. ۲۸ پ. ۱۴، ۱۵)
نمبر ۲: لوقا ۱۶:۱-۱۵
نمبر ۳: بالیں چننے کی بابت خدا کے حکم سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (احبا ۱۹:۹، ۱۰)
نمبر ۴: ہم بیمار اشخاص کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۱۷، ۱۱۸ پ. ۱)
اپریل ۲۱ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۸-۲۱ گیت نمبر ۱۶۵
تقریری لیاقت: واضح اور قابلِسمجھ (ایچٹی ص. ۱۴، ۱۵ پ. ۱۴-۱۶)
نمبر ۱: لوقا—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۱۹۲، ۱۹۳ پ. ۳۰-۳۵)
نمبر ۲: لوقا ۱۸:۱-۱۷
نمبر ۳: ہم غمزدہ اشخاص کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۱۸ پ. ۲-۶)
نمبر ۴: ’سب کام شکایت کے بغیر کرنے‘ کا کیا مطلب ہے؟ (فل ۲:۱۴)
اپریل ۲۸ بائبل پڑھائی: لوقا ۲۲-۲۴ گیت نمبر ۱۱۳
تقریری لیاقت: غیرمعروف اصطلاحوں کی وضاحت کریں (ایچٹی ص. ۱۵ پ. ۱۷، ۱۸)
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
مئی ۵ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱-۴ گیت نمبر ۲۹
تقریری لیاقت: بہت زیادہ مواد استعمال کرنے سے گریز کریں (ایچٹی ص. ۱۵، ۱۶ پ. ۱۹، ۲۰)
نمبر ۱: یوحنا کی تمہید (ایسآئی ص. ۱۹۳-۱۹۵ پ. ۱-۹)
نمبر ۲: یوحنا ۳:۱-۲۱
نمبر ۳: داؤد کے ساؤل بادشاہ کو قتل نہ کرنے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟
نمبر ۴: خدا کی مرضی پوری کرنے کے باعث اذیت برداشت کرنے والوں کیلئے حوصلہافزائی (آرایس ص. ۱۱۸ پ. ۷–ص. ۱۱۹ پ. ۴)
مئی ۱۲ بائبل پڑھائی: یوحنا ۵-۷ گیت نمبر ۱۸۷
تقریری لیاقت: اپنی تمہید کے ذریعے دلچسپی اُبھاریں (حصہ اوّل) (ایچٹی ص. ۱۶، ۱۷ پ. ۱-۳)
نمبر ۱: خدا کیساتھ ساتھ چلنے کا کیا مطلب ہے؟ (م۰۵ ۱/۱۱ ص. ۲۱، ۲۲ پ. ۳-۵)
نمبر ۲: یوحنا ۶:۱-۲۱
نمبر ۳: حننیاہ اور سفیرہ کے واقعہ سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟
نمبر ۴: آپ ناانصافی کی وجہ سے مایوس لوگوں کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۱۹ پ. ۵–ص. ۱۲۰ پ. ۲)
مئی ۱۹ بائبل پڑھائی: یوحنا ۸-۱۱ گیت نمبر ۴
تقریری لیاقت: اپنی تمہید کے ذریعے دلچسپی اُبھاریں (حصہ دوم) (ایچٹی ص. ۱۷، ۱۸ پ. ۴-۷)
نمبر ۱: شکستہدلوں کو تسلی دینے والا پیغام (م۰۵ ۱/۷ ص. ۱۹ پ. ۱۳-۱۷)
نمبر ۲: یوحنا ۱۱:۳۸-۵۷
نمبر ۳: معاشی مسائل سے دوچار لوگوں کیلئے کیا حوصلہافزائی ہے؟ (آرایس ص. ۱۲۰ پ. ۳-۷)
نمبر ۴: اگر دسویں حکم کی نافرمانی کرنے پر سزا دینا ممکن نہیں تھا توپھر یہ حکم کیوں دیا گیا تھا؟
مئی ۲۶ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱۲-۱۶ گیت نمبر ۳
تقریری لیاقت: موضوع کے مطابق تمہید (ایچٹی ص. ۱۸ پ. ۸-۱۰)
نمبر ۱: دوسروں کی بات غور سے سنیں (م۰۵ ۱۵/۱۱ ص. ۱۰-۱۲)
نمبر ۲: یوحنا ۱۲:۱-۱۹
نمبر ۳: اپنی خامیوں کی وجہ سے شکستہدل اشخاص کیلئے حوصلہافزائی (آرایس ص. ۱۲۰ پ. ۸–ص. ۱۲۱ پ. ۳)
نمبر ۴: ہم یہوواہ خدا پر اپنا بوجھ کیسے ڈال سکتے ہیں؟ (زبور ۵۵:۲۲)
جون ۲ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱۷-۲۱ گیت نمبر ۵۵
تقریری لیاقت: مناسب لمبائی کی تمہید (ایچٹی ص. ۱۸، ۱۹ پ. ۱۱-۱۶)
نمبر ۱: یوحنا—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۱۹۸، ۱۹۹ پ. ۳۰-۳۵)
نمبر ۲: یوحنا ۲۱:۱-۱۴
نمبر ۳: اندیکھے خدا پر ایمان کیوں رکھیں؟
نمبر ۴: ارتقا ایک سائنسی نظریہ (آرایس ص. ۱۲۱-۱۲۳ پ. ۱)
جون ۹ بائبل پڑھائی: اعمال ۱-۴ گیت نمبر ۴۱
تقریری لیاقت: حالات کے مطابق آواز (ایچٹی ص. ۲۰، ۲۱ پ. ۱-۱۰)
نمبر ۱: اعمال کی تمہید (ایسآئی ص. ۱۹۹، ۲۰۰ پ. ۱-۸)
نمبر ۲: اعمال ۱:۱-۱۴
نمبر ۳: ارتقا، رکازی ریکارڈ اور معقولپسندی (آرایس ص. ۱۲۳ پ. ۲–ص. ۱۲۶ پ. ۲)
نمبر ۴: ”دلیری“ سے کلام کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟ (عبر ۳:۶)
جون ۱۶ بائبل پڑھائی: اعمال ۵-۷ گیت نمبر ۲۷
تقریری لیاقت: مواد کے مطابق آواز (ایچٹی ص. ۲۲ پ. ۱۱، ۱۲)
نمبر ۱: یہوواہ پر توکل رکھیں اور ”فکرمند“ نہ ہوں (م۰۶ ۱/۱ ص. ۲۲-۲۴ پ. ۹-۲۱)
نمبر ۲: اعمال ۵:۱-۱۶
نمبر ۲: اعمال ۵:۱-۱۶
نمبر ۳: ارتقا کے ماننے والوں کے دعوؤں کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۲۶ پ. ۳–ص. ۱۲۸ پ. ۳)
نمبر ۴: یہوواہ کا خوف حکمت کا شروع کیوں ہے؟ (زبور ۱۱۱:۱۰)
جون ۲۳ بائبل پڑھائی: اعمال ۸-۱۰ گیت نمبر ۱۶
تقریری لیاقت: مناسب وقفہ (ایچٹی ص. ۲۲، ۲۳ پ. ۱۳-۱۶)
نمبر ۱: یہوواہ اپنے خادموں سے کیا توقع رکھتا ہے؟ (م۰۵ ۱۵/۵ ص. ۲۲، ۲۳ پ. ۱۱-۱۴)
نمبر ۲: اعمال ۸:۱-۱۷
نمبر ۳: یسوع مسیح کیسے ”غریب کو . . . چھڑائیگا“؟ (زبور ۷۲:۱۲)
نمبر ۴: بیشتر لوگوں میں ایمان کی کمی کیوں پائی جاتی ہے؟ (آرایس ص. ۱۲۹، ۱۳۰ پ. ۲)
جون ۳۰ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۱-۱۴ گیت نمبر ۱۳۵
تقریری لیاقت: رموزِاوقاف کیلئے وقفہ (ایچٹی ص. ۲۳، ۲۴ پ. ۱۷-۲۱)
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
جولائی ۷ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۵-۱۷ گیت نمبر ۳۳
تقریری لیاقت: خیال کی تبدیلی اور زور دینے کیلئے وقفہ (ایچٹی ص. ۲۴، ۲۵ پ. ۲۲-۲۸)
نمبر ۱: ”آدمیوں کے حکم کی نسبت خدا کا حکم ماننا“ (م۰۵ ۱۵/۱۲ ص. ۲۰، ۲۱ پ. ۵-۹)
نمبر ۲: اعمال ۱۶:۱-۱۵
نمبر ۳: دلیری سے یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کی وجوہات
نمبر ۴: ایک شخص ایمان کیسے پیدا کر سکتا ہے؟ (آرایس ص. ۱۳۰ پ. ۳–ص. ۱۳۱ پ. ۳)
جولائی ۱۴ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۸-۲۱ گیت نمبر ۱۶۹
تقریری لیاقت: بائبل پر کیوں توجہ دلائیں؟ (ایچٹی ص. ۲۵، ۲۶ پ. ۱، ۲)
نمبر ۱: اپنے دل کو گھمنڈ سے بچائے رکھیں (م۰۵ ۱۵/۱۰ ص. ۲۴، ۲۵ پ. ۱۵-۲۱)
نمبر ۲: اعمال ۲۰:۱-۱۶
نمبر ۳: اپنے کاموں سے راست نئے نظام کے امکان پر ایمان ظاہر کرنا (آرایس ص. ۱۳۱ پ. ۵–ص. ۱۳۲ پ. ۲)
نمبر ۴: خروج ۲۳:۱۹ میں جس کام سے منع کِیا گیا ہے اُس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟
جولائی ۲۱ بائبل پڑھائی: اعمال ۲۲-۲۵ گیت نمبر ۱۴
تقریری لیاقت: بائبل پر توجہ دینے کی ترغیب دیں (ایچٹی ص. ۲۶ پ. ۳-۶)
نمبر ۱: ”باموقع بات کیا خوب ہے!“ (م۰۶ ۱/۱ ص. ۱۶-۱۹)
نمبر ۲: اعمال ۲۲:۱-۱۶
نمبر ۳: یہوواہ کے گواہ یوحنا ۱۳:۳۴، ۳۵ پر کیسے عمل کرتے ہیں؟
نمبر ۴: جھوٹے نبیوں کی شناخت کیسے کی جا سکتی ہے؟ (آرایس ص. ۱۳۲-۱۳۴ پ. ۲)
جولائی ۲۸ بائبل پڑھائی: اعمال ۲۶-۲۸ گیت نمبر ۸۱
تقریری لیاقت: صحائف کو مؤثر طور پر متعارف کرانے کے طریقے (حصہ اوّل) (ایچٹی ص. ۲۷، ۲۸ پ. ۷-۱۲)
نمبر ۱: اعمال—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۰۴، ۲۰۵ پ. ۳۲-۴۰)
نمبر ۲: اعمال ۲۶:۱-۱۸
نمبر ۳: سچے نبی ہمیشہ یہ نہیں جانتے تھے کہ پیشینگوئیاں کب اور کیسے وقوعپذیر ہونگی (آرایس ص. ۱۳۴ پ. ۳-۸)
نمبر ۴: یہوواہ کیوں تحمل کرتا ہے؟
اگست ۴ بائبل پڑھائی: رومیوں ۱-۴ گیت نمبر ۱۶۵
تقریری لیاقت: صحائف کو مؤثر طور پر متعارف کرانے کے طریقے (حصہ دوم) (ایچٹی ص. ۲۸ پ. ۱۳-۱۸)
نمبر ۱: رومیوں کی تمہید (ایسآئی ص. ۲۰۵، ۲۰۶ پ. ۱-۷)
نمبر ۲: رومیوں ۳:۱-۲۰
نمبر ۳: فرشتے کیسے خدا کے خادموں کی حفاظت اور مدد کرتے ہیں؟
نمبر ۴: یہوواہ کے گواہ سچی پرستش کو فروغ دیتے ہیں (آرایس ص. ۱۳۵ پ. ۱، ۲)
اگست ۱۱ بائبل پڑھائی: رومیوں ۵-۸ گیت نمبر ۱۱۳
تقریری لیاقت: صحائف کیلئے دلچسپی کو اُبھاریں (ایچٹی ص. ۲۹ پ. ۱۹، ۲۰)
نمبر ۱: لچکدار اور ترقیپسند خادم بنیں (م۰۵ ۱/۱۲ ص. ۲۸-۳۰ پ. ۶-۱۴)
نمبر ۲: رومیوں ۶:۱-۲۰
نمبر ۳: یہوواہ کے گواہ اپنے پھلوں سے پہچانے جاتے ہیں (آرایس ص. ۱۳۵ پ. ۳–ص. ۱۳۷ پ. ۱)
نمبر ۴: راستبازی ہمیں کیسے بچا سکتی ہے؟
اگست ۱۸ بائبل پڑھائی: رومیوں ۹-۱۲ گیت نمبر ۱۴۳
تقریری لیاقت: آیت کے استعمال کی بنیادی وجہ پر توجہ دلائیں (ایچٹی ص. ۲۹ پ. ۲۱)
نمبر ۱: رومیوں—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۰۸، ۲۰۹ پ. ۲۰-۲۵)
نمبر ۲: رومیوں ۹:۱-۱۸
نمبر ۳: فضولگوئی کرنے اور افواہیں پھیلانے کے خطرات
نمبر ۴: اُن لوگوں کو جواب دینا جو ہمیں جھوٹے نبی کہتے ہیں (آرایس ص. ۱۳۷ پ. ۲-۴)
اگست ۲۵ بائبل پڑھائی: رومیوں ۱۳-۱۶ گیت نمبر ۴۲
تقریری لیاقت: صحائف کی پڑھائی اور اطلاق (ایچٹی ص. ۳۰ پ. ۱-۳)
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
ستمبر ۱ بائبل پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱-۹ گیت نمبر ۱۵
تقریری لیاقت: درست الفاظ پر زور دیں (ایچٹی ص. ۳۰ پ. ۴، ۵)
نمبر ۱: پہلا کرنتھیوں کی تمہید (ایسآئی ص. ۲۱۰، ۲۱۱ پ. ۱-۷)
نمبر ۲: ۱-کرنتھیوں ۴:۱-۱۷
نمبر ۳: خدا کسی کی موت کا وقت پہلے سے مقرر نہیں کرتا (آرایس ص. ۱۳۸ پ. ۱-۳)
نمبر ۴: کیا مالودولت خدا کی برکت کا ثبوت ہے؟
ستمبر ۸ بائبل پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱۰-۱۶ گیت نمبر ۵۷
تقریری لیاقت: صحائف کے الفاظ پر زور دیں (ایچٹی ص. ۳۱، ۳۲ پ. ۶-۱۴)
نمبر ۱: پہلا کرنتھیوں—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۱۳، ۲۱۴ پ. ۲۳-۲۶)
نمبر ۲: ۱-کرنتھیوں ۱۳:۱–۱۴:۶
نمبر ۳: خدا کے کلام پر عمل کرنے والے کیوں مبارک ہیں؟
نمبر ۴: ہر بات خدا کی مرضی سے وقوعپذیر نہیں ہوتی (آرایس ص. ۱۳۹ پ. ۱–ص. ۱۴۰ پ. ۲)
ستمبر ۱۵ بائبل پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۱-۷ گیت نمبر ۲۹
تقریری لیاقت: واضح اطلاق کریں (حصہ اوّل) (ایچٹی ص. ۳۲ پ. ۱۵-۱۷)
نمبر ۱: دوسرا کرنتھیوں کی تمہید (ایسآئی ص. ۲۱۴ پ. ۱-۴)
نمبر ۲: ۲-کرنتھیوں ۱:۱-۱۴
نمبر ۳: خدا نہ تو پیشازوقت تمام چیزوں کا علم رکھتا ہے اور نہ ہی اُنکا تعیّن کرتا ہے (آرایس ص. ۱۴۰ پ. ۳-۵)
نمبر ۴: سچے مسیحی اذیت کے باوجود کیوں خوش ہوتے ہیں؟
ستمبر ۲۲ بائبل پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۸-۱۳ گیت نمبر ۵۱
تقریری لیاقت: واضح اطلاق کریں (حصہ دوم) (ایچٹی ص. ۳۲، ۳۳ پ. ۱۸-۲۲)
نمبر ۱: دوسرا کرنتھیوں—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۱۶، ۲۱۷ پ. ۱۸-۲۰)
نمبر ۲: ۲-کرنتھیوں ۹:۱-۱۵
نمبر ۳: سچے مسیحی کیوں دُنیا کا حصہ نہیں؟
نمبر ۴: واقعات کو پہلے سے جاننے اور اُنکا تعیّن کرنے کی خدا کی صلاحیت (آرایس ص. ۱۴۱ پ. ۱-۴)
ستمبر ۲۹ بائبل پڑھائی: گلتیوں ۱-۶ گیت نمبر ۸۸
تقریری لیاقت: دُہرائی (ایچٹی ص. ۳۴ پ. ۱-۳)
نمبر ۱: گلتیوں کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۱۷-۲۲۰ پ. ۱-۶، ۱۴-۱۸)
نمبر ۲: گلتیوں ۱:۱-۱۷
نمبر ۳: خدا نے آدم کے سلسلے میں واقعات کو پہلے سے جاننے کے اپنے علم کو کیوں استعمال نہ کِیا؟ (آرایس ص. ۱۴۲ پ. ۱-۳)
نمبر ۴: محبت انسان کے ڈر پر کیسے غالب آ سکتی ہے؟
اکتوبر ۶ بائبل پڑھائی: افسیوں ۱-۶ گیت نمبر ۱
تقریری لیاقت: اہم نکات کی دُہرائی (ایچٹی ص. ۳۴، ۳۵ پ. ۴-۱۰)
نمبر ۱: افسیوں کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۲۰-۲۲۳ پ. ۱-۸، ۱۶-۱۹)
نمبر ۲: افسیوں ۳:۱-۱۹
نمبر ۳: معافی مانگنا کمزوری کی علامت نہیں
نمبر ۴: خدا نے یعقوب، عیسو یا یہوداہ کے مقدر کا فیصلہ قبلازوقت نہیں کِیا تھا (آرایس ص. ۱۴۲ پ. ۴–ص. ۱۴۳ پ. ۲)
اکتوبر ۱۳ بائبل پڑھائی: فلپیوں ۱–کلسیوں ۴ گیت نمبر ۲۲۲
تقریری لیاقت: سمجھ میں نہ آنے والے نکات کی دُہرائی (ایچٹی ص. ۳۵ پ. ۱۱-۱۴)
نمبر ۱: فلپیوں کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۲۳-۲۲۵ پ. ۱-۷، ۱۲-۱۴)
نمبر ۲: فلپیوں ۳:۱-۱۶
نمبر ۳: کس مفہوم میں مسیحی کلیسیا کا پہلے سے تعیّن کِیا گیا تھا؟ (آرایس ص. ۱۴۳ پ. ۳–ص. ۱۴۴ پ. ۱)
نمبر ۴: a کلسیوں—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۲۸ پ. ۱۲-۱۴)
اکتوبر ۲۰ بائبل پڑھائی: ۱-تھسلنیکیوں ۱–۲-تھسلنیکیوں ۳ گیت نمبر ۴۱
تقریری لیاقت: اشارے استعمال کریں (ایچٹی ص. ۳۶، ۳۷ پ. ۱۵-۲۰)
نمبر ۱: پہلا اور دوسرا تھسلنیکیوں کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۲۹-۲۳۱ پ. ۱-۵، ۱۳-۱۵؛ ص. ۲۳۲، ۲۳۳ پ. ۱-۴، ۱۰، ۱۱)
نمبر ۲: ۱-تھسلنیکیوں ۱:۱–۲:۸
نمبر ۳: علمِنجوم کی بابت صحیفائی نظریہ کیا ہے؟ (آرایس ص. ۱۴۴ پ. ۲–ص. ۱۴۵ پ. ۲)
نمبر ۴: b پہلا اور دوسرا تیمتھیس—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۳۶، ۲۳۷ پ. ۱۵-۱۹؛ ص. ۲۳۸، ۲۳۹ پ. ۱۰-۱۲)
اکتوبر ۲۷ بائبل پڑھائی: ۱-تیمتھیس ۱–۲-تیمتھیس ۴ گیت نمبر ۱۹۵
تقریری لیاقت: موضوع کو نمایاں کریں (حصہ اوّل) (ایچٹی ص. ۳۷، ۳۸ پ. ۱-۴)
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
نومبر ۳ بائبل پڑھائی: ططس ۱–فلیمون گیت نمبر ۵۵
تقریری لیاقت: موضوع کو نمایاں کریں (حصہ دوم) (ایچٹی ص. ۳۸، ۳۹ پ. ۵-۸)
نمبر ۱: ططس کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۳۹-۲۴۱ پ. ۱-۴، ۸-۱۰)
نمبر ۲: ططس ۱:۱-۱۶
نمبر ۳: خدا پر ایمان رکھنے کی کونسی معقول وجوہات ہیں؟ (آرایس ص. ۱۴۵، ۱۴۶ پ. ۵)
نمبر ۴: c فلیمون—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۴۲، ۲۴۳ پ. ۷-۱۰)
نومبر ۱۰ بائبل پڑھائی: عبرانیوں ۱-۸ گیت نمبر ۸۱
تقریری لیاقت: خاص نکات کا انتخاب (ایچٹی ص. ۳۹، ۴۰ پ. ۹-۱۳)
نمبر ۱: عبرانیوں کی تمہید (ایسآئی ص. ۲۴۳، ۲۴۴ پ. ۱-۹)
نمبر ۲: عبرانیوں ۳:۱-۱۹
نمبر ۳: بُرائی اور تکلیف کی موجودگی یہ ثابت نہیں کرتی کہ کوئی خدا نہیں ہے (آرایس ص. ۱۴۶ پ. ۶–ص. ۱۴۷ پ. ۱)
نمبر ۴: حقیقی اور بناوٹی فروتنی میں پایا جانے والا فرق
نومبر ۱۷ بائبل پڑھائی: عبرانیوں ۹-۱۳ گیت نمبر ۲۸
تقریری لیاقت: آپکو کتنے خاص نکات استعمال کرنے چاہئیں؟ (ایچٹی ص. ۴۰-۴۲ پ. ۱۴-۲۱)
نمبر ۱: عبرانیوں—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۴۷ پ. ۲۳-۲۷)
نمبر ۲: عبرانیوں ۱۰:۱-۱۷
نمبر ۳: خدا احساسات رکھنے والی ایک حقیقی ہستی ہے (آرایس ص. ۱۴۷ پ. ۲–ص. ۱۴۸ پ. ۳)
نمبر ۴: معاف کرنے سے اتحاد کیسے برقرار رہتا ہے؟
نومبر ۲۴ بائبل پڑھائی: یعقوب ۱-۵ گیت نمبر ۳۳
تقریری لیاقت: سامعین کیساتھ رابطہ (ایچٹی ص. ۴۲-۴۴ پ. ۱-۹)
نمبر ۱: یعقوب کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۴۸-۲۵۰ پ. ۱-۷، ۱۵-۱۷)
نمبر ۲: یعقوب ۱:۱-۲۱
نمبر ۳: خدا کی کوئی ابتدا نہیں (آرایس ص. ۱۴۸ پ. ۴-۷)
نمبر ۴: کیسے ”رحم انصاف پر غالب آتا ہے“؟ (یعقو ۲:۱۳)
دسمبر ۱ بائبل پڑھائی: ۱-پطرس ۱–۲-پطرس ۳ گیت نمبر ۱۴
تقریری لیاقت: خاکے کا استعمال (ایچٹی ص. ۴۴، ۴۵ پ. ۱۰-۱۹)
نمبر ۱: پہلا پطرس کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۵۱-۲۵۳ پ. ۱-۵، ۱۱-۱۳)
نمبر ۲: ۱-پطرس ۲:۱-۱۷
نمبر ۳: نجات پانے کیلئے خدا کا نام استعمال کرنا ضروری ہے (آرایس ص. ۱۴۹ پ. ۱-۴)
نمبر ۴: d دوسرا پطرس—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۵۵ پ. ۸-۱۰)
دسمبر ۸ بائبل پڑھائی: ۱-یوحنا ۱–یہوداہ گیت نمبر ۱۳۵
تقریری لیاقت: سلاست (ایچٹی ص. ۴۶، ۴۷ پ. ۱-۴)
نمبر ۱: پہلا، دوسرا، اور تیسرا یوحنا کی تمہید اور کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۵۶-۲۵۸ پ. ۱-۵، ۱۱-۱۳؛ ص. ۲۵۹ پ. ۱-۳، ۵؛ ص. ۲۶۰، ۲۶۱ پ.۱-۳، ۵)
نمبر ۲: ۱-یوحنا ۴:۱-۱۶
نمبر ۳: کیا سب مذاہب ٹھیک ہیں؟ (آرایس ص. ۱۴۹ پ. ۵-۸)
نمبر ۴: e یہوداہ—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۶۲، ۲۶۳ پ. ۸-۱۰)
دسمبر ۱۵ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱-۶ گیت نمبر ۱۶۹
تقریری لیاقت: سلاست کے سلسلے میں مسائل پر قابو پائیں (ایچٹی ص. ۴۷، ۴۸ پ. ۵-۱۰)
نمبر ۱: مکاشفہ کی تمہید (ایسآئی ص. ۲۶۳، ۲۶۴ پ. ۱-۶)
نمبر ۲: مکاشفہ ۳:۱-۱۳
نمبر ۳: یسوع کو کس مفہوم میں ”خدا“ کہا گیا ہے؟ (آرایس ص. ۱۵۰ پ. ۱، ۲)
نمبر ۴: صبر اور رحم کی حدود کیوں ہیں؟
دسمبر ۲۲ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۷-۱۴ گیت نمبر ۱۴۳
تقریری لیاقت: عامفہم اظہارات استعمال کریں (ایچٹی ص. ۴۸، ۴۹ پ. ۱۱-۱۵)
نمبر ۱: مکاشفہ—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۲۶۸، ۲۶۹ پ. ۲۸-۳۴)
نمبر ۲: مکاشفہ ۸:۱-۱۳
نمبر ۳: خدا پر ایمان کے سلسلے میں اُٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۵۰ پ. ۳–ص. ۱۵۱ پ. ۳)
نمبر ۴: جزوِجملہ ”خدا ہمارے دل سے بڑا ہے“ کا کیا مطلب ہے؟ (۱-یوح ۳:۲۰)
دسمبر ۲۹ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱۵-۲۲ گیت نمبر ۱۸۷
تقریری لیاقت: عام اندازِگفتگو میں تقریر پیش کریں (ایچٹی ص. ۴۹-۵۱ پ. ۱۶-۲۳)
مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
[فٹنوٹ]
a یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
b یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
c یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
d یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
e یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔